نسخہ الشفاء : قدرتی اجزا سے بنے فیشل ماسک سے جلد پر نکھار آجاتا ہے لیکن اگر ماسک کا انتخاب جلد کی ساخت کی مطابقت سے نہ کیا جائے تو یہ جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ خشک جلد کے لیے ایسے ماسک صحیح رہتے ہیں جو چہرے کو ہائیڈریٹ اور نم کریں ،جب کہ چکنی جلد کے لیے بنائے گئے ماسک میں چکنائی جذب کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیئے ۔ اسی طرح حساس جلد کے لیے ماسک کا انتخاب بھی احتیاط طلب ہے۔ آئیے جلد کے مطابق مختلف اقسام کے ماسک پر نظر ڈالتے ہیں
خشک جلد کے لئے ماسک
نمبر 1 جائفل کا ماسک
جائفل کو گھس کر دودھ میں ملا کر اس کا گاڑھا سامکسچر بنا لیں اورچہرے پر لیپ کریں ۔یہ ماسک داغ دھبے مٹانے اور چہرہ نکھارنے کے لئے مفید ہے ۔
نمبر 2 ملتانی مٹی دہی کے ساتھ
ایک بڑا چمچ ملتانی مٹی تین بڑے چمچ دہی ،ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر لیپ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں ۔یہ جلد کی صفائی کرتا ہے ،بند مسام کھولتا ہے اور جلد کو صاف ستھرا بناتا ہے ۔
نمبر 3 دودھ کا ماسک
ایک بڑے چمچ دودھ کی ملا ئی میں چھ بوندیں لیموں کے رس میں ملا کر لگائیں اس سے جلد نرم وملائم ہوتی ہے ۔
نمبر 4 خربوزے کا ماسک
خربوزے کے بیج ایک چمچ لے کر اس میں باریک پسے بادام ملا لیں ۴ سے ۶ قطرے لیموں کا رس اور پیسٹ بنانے کے لئے دودھ استعمال کریں ۔آٹھ سے بارہ منٹ لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد گیلی روئی سے چہرہ صاف کر لیں۔
نمبر 5 چنے کے آٹے کا ماسک
چنے کا آٹا دو بڑے چمچ ،لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ ،ہلدی ایک چو تھائی چمچ اور دودھ حسبِ ضرورت لے کر ابٹن کی طرح لگائیں ۔ آہستہ آہستہ ملا کر بتیاں بنا کر اتار لیں۔
نمبر 6 ککڑی
چہرے کی رونق بڑھانے کے لئے ایک بڑ اچمچ ککڑی کے رس میں لیموں کے رس کی چند بوندیں ڈال دیں اور چٹکی بھر پسی ہوئی ہلدی ملا دیں ۔اس لیپ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح لگا لیں ۔آدھے گھنٹے بعد دھو کر پونچھ لیں یہ چہرے کو تازگی دیتا ہے ۔
چکنی جلد کے لئے
نمبر 7 ملتانی مٹی کا ماسک
ایک بڑا چمچ ملتانی مٹی ،تین بڑے چمچ سنگترے کا رس ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ ماسک جلد کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے بہترین ہے ۔اس سے جلد کی زائد چکنائی دور ہوتی ہے۔
نمبر 8 نیم
نیم کے سبز پتوں کو پیس کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لیپ کر لیں ۔صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔
نمبر 9 خشخاش کا ماسک
خشخاش کو باریک پیس کر ضروری مقدار دودھ ملا لیں اور پیسٹ بنا لیں ۔یہ ماسک چہرہ کو دل کشی عطا کرتا ہے ،رنگ صاف کرتا ہے ۔ ۔اس ماسک کو ہفتہ میں تین بار استعمال کرنا چاہئے ۔اس ماسک کے استعمال سے بتدریج رنگ صاف ہوتا ہے۔
نمبر 10 ٹماٹر کا ماسک
ٹماٹر میں پوٹاشیم اور وٹامن سی ہوتا ہے ۔اس لئے روز مرہ کی غذا میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر بڑے اور کھلے مسام ہوں ان پر ٹماٹر کا ماسک لگانا مفید ہے۔ ٹماٹر کو خوب مسل لیں ۔اس گودے میں عرق گلاب اور لیموں کا رس ملائیں اور آہستہ آہستہ چہرے پر لگائیں ۔ماسک خشک ہونے لگے تو اسے تازے پانی سے دھو لیں۔
نمبر 11 مسام بند کرنے کا ماسک
مکئی کا آٹا ایک چمچ ،کھیرے کا گودا ،ٹماٹر کا گودا اور سفیدی دو دود چمچ لے کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں ۔اور چہرے پر لگائیں اس سے چہرے کے مسام کی صفائی ہو گی۔
مسام بند کرنے کے لئے ٹھنڈے عرق گلاب میں پھٹکری ایک چٹکی ڈال کر چہرے پر لگائیں یا برف کی ڈلی لے کر چہرے پر پھیریں ۔
حساس جلد کے لئے
نمبر 12 دہی کا ماسک
دہی کو پھینٹ کر اس میں انڈے کی سفیدی ملا لیں ۔اور چہرے پر لگائیں ۔خشک ہونے پر مل کر اتا ر لیں یہ ماسک رنگ کو صاف کرنے کے لئے اور گورا کرنے کے لئے بہترین ہے
نمبر 13 شہد کا ماسک
دو چمچ شہد لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور خشک ہونے دیں ۔یہ ماسک چہرے کو ٹائٹ کرتا ہے ۔
نمبر 14 پھلوں کا ماسک
خالص پھلوں کے گودے کے استعمال سے بھی چہرے کو دل کشی ملتی ہے ۔
کینو کے رس میں ملک پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کر مل کر بتیوں کی صورت میں اتار لیں ۔یہ دھوپ میں نکلنے والی خواتین کی جلد کو صاف کرتا ہے ۔
نمبر 15 صندل کا پیسٹ
صندل کی لکڑی کا پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ لے کر اس میں بیسن ،ذرا سی ملائی ملا کر لگانے سے چہرے کے داغ کم ہوتے ہیں ۔
ضروری ہدایات
ماسک لگا کر خاموش رہنا چاہئے ۔بولنے یا ہنسنے سے ماسک چٹخنے لگتا ہے اور نشان پڑ جاتے ہیں ۔
خشک جلد کے لئے ایسے ماسک لگانا چاہئے جن کو لگانے سے نمی آئے اور چکنی جلد کے لئے ایسے ماسک لگا نا چاہئے جن سے چکنائی دور ہو ۔
بہت دیر تک کوئی ماسک چہرے پر نہیں لگا کر رکھناچاہئے ۔
ماسک جب سخت ہونے لگے تو گیلی روئی کی مدد سے اتار لیں بغیر روئی کے نہ اتاریں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
نہایت بہترین مغلظ نسخہ
نہایت بہترین مغلظ نسخہ نہایت بہترین مغلظ نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے جس