گرمی دانوں کا دیسی نسخہ

گرمی دانوں کا دیسی نسخہ

گرمی دانوں کا دیسی نسخہ
اسباب
تیز مرچ مصالحے اور گرم اشیاء کا بکثرت استعمال حبس , شدت کی گرمی میں چلنا پھرنا , پسینہ کی زیادتی, گرم کپڑوں کا استعمال, شدید قبض , خربوزہ اور آم کا بکثرت استعمال صفراوی رطوبات کی زیادتی اس کا موجب بن سکتی ہے
علامات
بدن پر سرخ یا سفیدی مائل چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں ان دانوں میں خارش جلن اور درد بھی پایا جاتا ہے جسم میں سوئیاں بھی چبھتی ہیں کھجلی بھی ہوتی ہیں
نسخہ الشفاء نمبر 1 : طباشیر 10 گرام، چھوٹی الائچی 10 گرام، کول ڈوڈے 10 گرام، کوزہ مصری 20 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کرباریک سفوف تیار کرلیں
مقدار خوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا سفوف شربت صندل یا پانی کے ساتھ دن میں 3 مرتبہ استعمال کریں
نسخہ الشفاء نمبر 2 : ٹالکم پاؤڈر 100 گرام، ست پودینہ 1 گرام، کافور 3 گرام، سب کو اچھی طرح مکس کر کے رکھیں
طریقہ استعمال : بوقت ضرورت جسم پر لگا لیا کریں
پرہیز : غذا، لطیف زود ہضم اور ٹھنڈی استعمال کریں، سبزیاں اور ترکاریاں استعمال کریں بادی اور محرک اشیاء سے پر ہیز روزانہ غسل کریں دھوپ سے جتنا بچ سکتے ہیں بچیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین