نسخہ الشفاء : تھکن کیوں ہوتی ہے اور اسکا علاج

نسخہ الشفاء : تھکن کیوں ہوتی ہے اور اسکا علاج

 الشفاء : اگرچہ زندگی کے بے شمار افعال، حالات اور کیفیات ہیں جن سے تھکن پیدا ہو جاتی ہے جن کا ذہن اور خیال میں محفوظ رکھنا تقریباََ نا ممکن ہے
اسلئیے تھکن کو صرف تین اقسام میں تقسیم کر دیا ھے تا کہ ان کے اسباب، معلامات اوران سے پیدا ہونے والے امراض کا علم ہو سکے
نیز اس تقسیم سے یہ سہولت بھی ھو گی تاکہ تھکن سے پیدا شدہ مرض کا علاج بھی آسانی سے سمجھ میں آ سکے۔
تھکن کی قسمیں
تھکن کی تین قسمیں حسب ذیل ہیں
احساسی تھکن
احساسی تھکن جو احساسات اورکیفیات کی شدت سے پیدا ہو
مثلاََ نفسیاتی اثرات غم وغصہ، خوف اور ڈر، خوشی اور لذت وغیرہ
اور کیفیاتی اثرات جیسے سردی، گرمی، خشکی، اور تری وغیرہ
دیگر قسم کے احساسات ہمارے اعصاب میں پیداہوتے ہیں جن کا مرکزدماغ ہے گویا ان تمام احساسات اور کیفیات کیوجہ سے جوتھکن پیدا ہو گی اس کازیادہ تر اثر اعصاب اور دماغ پر ہو گا
اسی لئے اس قسم کی تھکن سے جو امراض پیدا ہوں گے اعصابی اور دماغی ہوں گے جن کا بہترین علاج یہ ہے کہ ان احساسات اور کیفیات کو رفع کرنے کی کوشش کی جائے
تا کہ اعصاب اور دماغ کی طرف جو دورانِ خون کی کمی بیشی ہے وہ اعتدال پر مرض رفع کرنے کا باعث ھو جائے
حرکتی تھکن
دوسری قسم کی حرکتی تھکن ہے
ایسی تھکن جو زیادتی ورزش سے جسمانی محنت و دماغی اوراکثر افکار یا اس کے بر عکس حرکت کی کمی وغیرہ سے پیدا ہو
مثلاََ زیادہ چلنا پھرنا’ زیادہ بیٹھنا
اور لیٹے رہنا
زیادہ ورزش کرنا اور بالکل ورزش نہ کرنا، زیادہ دماغی محنت کرنا اورکثرت کے ساتھ سوچ وفکر میں ڈوبے رہنا جس سے دوران خون کی جسم میں بے قاعدگی اور خرابی واقع ہو جاتی ھے اور تھکن کی صورت پیدا ہو جاتی ہے-جاننا چاہیے کہ جس طرح ہر قسم کے احساسات کا تعلق اعصاب اور دماغ کے ساتھ ھے اسی طرح ہر قسم کی حرکت کا تعلق بھی ھمارے عضلات اور دل کے ساتھ ہے
گویا حرکت کی زیادتی اور کمی سے جو تھکن پیدا ھو گی اس کا زیادہ تر اثر عضلات اور دل پر ہو گا
اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ سبب رفع کریں یعنی حرکت میں حسب ضرورت کمی بیشی کریں تاکہ دوران خون اعتدال پر آجائے اور پیدا شدا امراض رفع ہوں
مادی تھکن
تیسری قسم مادی تھکن ہے
یہ تھکن کھانے پینے کی اشیاء کی بے اعتدالی سے پیدا ہوتی ہے
مثلاََ غذا ضرورت سے زیادہ کھا لینا
اسی طرح پینے کی اشیاء زیادہ پی لینا
بھوک کے بغیر کھا لینا
کھائے ھوئے پر کھا لینا
جن چیزوں کے کھانے پینے کی عادات نہ ہوں ان کو لینا
تہواروں پر زیادہ مرغن غذائیں کھانا اور ان کے ساتھ دودھ، لسی زیادہ استعمال کرنا
ہمیشہ طاقتور مرغن اور لذیذ چیزوں کا کھانا پینا
ہمیشہ ایک ھی قسم کی غذائیں کھانا پینا. ایک وقت میں مختلف اور متضاد قسم کی غذائیں کھانا
ثقیل اشیاء کے ساتھ لطیف اشیاء کھانا پینا
مانع اغذیہ کا اکٹھا کھانا
مثلاََ مچھلی کے ساتھ دودھ
مرغی کے ساتھ دھی
شہد کے ساتھ دہی وغیرہ استعمال کرنے سے دوران خون میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے
خون فاسد اغذیہ ہضم کرنے کے لئے معدہ و جگر کی طرف رہتا ھے یا معدہ جگر کی طرف رجوع ہی نہیں کرتا جس سے جسم میں تھکن پیدا ہو جاتی ہے
اس قسم کی تھکن کا تعلق اعضائے غذائیہ سے ہے جس میں معدہ اور آنتیں، جگر اور لبلبہ شریک ہیں
اس قسم کی تھکن سے جو امراض پیدا ہوں گے ان کا تعلق بھی انہی اعضاء سے ہو گا
اس کا بہترین علاج کھانے پینے کی چیزوں میں باقاعدگی’ضرورت اور اصول کا خیال رکھیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین