ٓاصطلاحات
اسقاطِ حمل
آپریشن یا طبّی طور پر دی جانے والی گولیوں کے ذریعے حمل ختم کرنے کا ایک طریقہ۔
ایڈز
ایسی طبّی حالت جس میں جسم کا مدافعتی نظام(جسم کا وہ نظام جو بیماریوں کے خلاف کام کرتا ہے) دُرست طور پر کام نہیں کرتا۔
بچّہ دانی کے مُنہ کا سمیئر(smear)/پَیپ سمیئر(Pap smear)
بچّہ دانی کے مُنہ پائے جانے والے غیر نارمل خُلیات کی موجودگی کو معلوم کرنے کا ایک معمول کا ٹیسٹ۔
بچّہ دانی کا مُنہ
یہ بچّہ دانی کا دہانہ ہوتا ہے جو دُوسری جانب فُرج سے جُڑا ہوتا ہے۔
بظر(clitoris)
یہ ایک چھوٹا مٹر کے دانے کے برابر بناوٹ ہوتی ہے جو عورتوں میں پیشاب کی نالی سے قدرے اُوپر واقع ہوتی ہے۔یہ جنسی ملاپ کے دوران بہت حِسّاس ہوجاتا ہے ۔اِسے مَردوں کے عضو تناسل سے مماثلت رکھنے والا عضو خیال کیا جاتا ہے۔
کنڈوم
کنڈوم لیٹکس ربر کی پتلی شِیٹ سے بنا ہوتا ہے اور اِسے تنے ہوئے عضو تناسل پرپہنا جاتا ہے۔کنڈومز ،جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفکشنز اور غیر مطلوبہ حمل سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔
مانع حمل
ضبط وِلادت ۔ ۔ ۔ حمل روکنے کے طریقے۔
انزال
عضو تناسل سے منی کاخارج ہونا۔اِسے ’’چُھوٹ جانا‘‘ بھی کہتے ہیں۔
عضو تناسل کا تناؤ
ؑعضو تناسل کی بیداری یعنی عضو تناسل میں سختی پیدا ہونا۔اِس ’’کھڑا ہونا ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
بار آوری
جب جنسی ملاپ کے دوران منی کا جرثومہ انڈے میں داخل ہوتا ہے اور ایک نیا خُلیہ بنتا ہے جو آخر کار جنین (fetus) بن جاتا ہے۔
جنین (fetus)
بچّہ دانی کے اندر پرورش پانے والا بچّہ جنین کہلاتا ہے۔
جنسی ملاپ سے پہلے کی سرگرمیاں
وہ سرگرمیاں جو جنسی ساتھیوںکو جنسی ملاپ کے لئے تےّار کرنے کا سبب بنتی ہیں۔یہ سرگرمیاں جنسی ملاپ کے بغیر بھی کی جاسکتی ہیں اور کی جاتی ہیں۔
فرنچ بوسہ
ایک دُوسرے مُنہ کھول کر زبان سے زبان مِلاتے ہوئے بوسہ لینا۔اِسے’’ ایک دُوسرے میں ڈھل جانا‘‘ بھی کہتے ہیں۔
جنسی اعضاء
جسم کے جنسی اعضاء یعنی گولیاں ،خُصیئے(testicles)، عضو تناسل وغیرہ۔
غیر ہم جنسیت کا ملاپ (راست ملاپ)
ایک ایسا فرد جو مخالف جنس کے افراد میں جنسی کشش محسوس کرتا ہے۔
ہم جنسیت کا ملاپ (غیر راست ملاپ)
ایک ایسا فرد جواپنی ہی جنس کے افراد میں جنسی کشش محسوس کرتا ہے۔
ہارمونز
دِماغ سے خارج ہونے والے کیمیائی رطوبتیں۔
پردہ بکارت
فُرج کے دہانے کو ڈھکنے والی باریک جِھلّی۔
بانجھ
کوئی ایسی عورت جو حاملہ نہ ہو سکے یا کوئی ایسا مَرد جو کسی عورت کو حاملہ نہ کر سکے۔
جنسی ملاپ
جنسی طور پر فُرج میں عضو تناسل کو داخل کرنا۔
لب
فُرج کے مُنہ پر پائے جانے والے ’’ہونٹ نما‘‘ بناوٹ۔
ہم جنس ملاپ کرنے والی عورت
ایسی عورت /لڑکی جو دُوسری عورتوں میں جنسی کشش محسوس کرتی ہے۔
خود لذّتی
جنسی لطف حاصل کرنے لئے اپنے جنسی اعضاء کو رگڑنا، تھپتھپانایاچُھونا۔اِسے ’’جلق‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ماہواری
ماہواری کا دورانیہ یعنی انڈے خارج ہونے کا عمل اور ماہانہ اےّام کا ہونا۔اِسے ’’مہینہ ہونا‘‘، ’’اےّام ہونا‘‘یا ’’شروع ہونا‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ایسٹروجین
زنانہ ہارمون
مُنہ کے ذریعے جنسی سرگرمی
اپنے مُنہ اور زبان کے ذریعے اپنے ساتھی کے جنسی اعضاء کو تحریک دینا۔اِسے فُرج کو چاٹنا (لڑکے سے لڑکی یا لڑکی سے لڑکی)، اور عضو تناسل کو چُوسنا (لڑکی سے لڑکا، لڑکے سے لڑکا) ، ’’چُھٹا دینا‘‘ (لڑکی سے لڑکا یا لڑکے سے لڑکا)، ’’نیچے جانا‘‘(لڑکے سے لڑکی یا لڑکی سے لڑکا، لڑکی سے لڑکی، لڑکے سے لڑکا)۔
جنسی لطف کی اعلیٰ سطح
یہ جنسی لطف کی اعلیٰ ترین سطح ہوتی ہے۔اِسے ’’چُھوٹ جانا‘‘ یا ’’عروج‘‘ بھی کہتے ہیں۔
دخُول
عضو تناسل کا فُرج میں داخل ہونا۔
عضو تناسل
سلاخ نما عضو جو مَردوں کے جسم سے باہر لٹکتا ہے۔اِسے ’’آلہ‘‘ ، ’’ہتھیار‘‘ اور ’’آلت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
بلوغت
جنسی طور پر بالغ بنانے والی جسمانی تبدیلیاں۔
زیرِ ناف بال
مَردوں اور عورتوں کے جنسی اعضاء پر اُگنے والے بال۔
محفوظ تر جنسی ملاپ
ایسا جنسی ملاپ جس میں جنسی بیماری ہونے کا خطرہ کم ہوجا تا ہے یعنی کنڈوم استعمال کرنا۔
منی
عضو تناسل سے خارج ہونے والی رطوبت ۔ اِسے ’’مال‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ٹیسٹوسٹیرون (testosterone)
مَردانہ ہارمون ۔
فُرج
بچّہ دانی کے مُنہ سے ،فُرج تک آنے والی نالی۔
کنوارہ/کنواری
ایسا فرد جس نے ابھی جنسی ملاپ نہ کیا ہو۔
فُرج کا دہانہ
عورت یا لڑکی کے بیرونی جنسی اعضاء۔
گِیلا خواب
نیند کے دوران جنسی لطف کی انتہا کو پہنچنا۔
عضو تناسل کو نکالنے کا طریقہ
اِس طریقے میں عضو تناسل کو انزال سے پہلے فُرج سے باہر نکال لیا جاتا ہے۔یہ خیال غلط ہے کہ اِس طریقے سے منی فُرج میں داخل نہیں ہوتی۔
پروجیسٹرون
زنانہ ہارمون۔
بچّہ دانی کا دہانہ
بچّہ دانی کا مُنہ ۔
انڈہ
زنانہ تولیدی خُلیہ جو بار آوری کے بعد کچھ بنیادی مراحل سے گزر (embryo)کر جنین(fetus) بن جاتا ہے۔
منی کا جرثومہ
مَرد کے جسم میں پید اہونے والا تولیدی خُلیہ۔
خمیر/کینڈیڈا کا انفکشن
یہ عام طور جسم کے گِیلے حِصّوں میں ہونے والا سطحی انفکشن ہے۔اور عام طور پر اِس کا سبب کینڈیڈا نامی ایک فنگس ہوتی ہے۔
جنسیت
جنس رُجحانات اور سرگر میوں کے لحاظ سے فرد کی شخصیت۔
جنسی خواہش
جنسی ملاپ اور جنسی سرگرمیاںکرنے کی خواہش ہونا۔
انڈے خارج ہونا
بیضہ دانی سے تکمیل شُدہ انڈے کا خارج ہونا۔
حمل قرار پانا
حمل کا آغاز ہونا، جس میں انڈہ بچّہ دانی کی اندرونی سطح سے جُڑجاتا ہے اور جنین (fetus)بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
بار آوری
جنسی تولید کا عمل جس میں منی کے جرثومے اور انڈے کا ملاپ ہو جاتا ہے اور جنین () بننے کا عمل آگے بڑھتا ہے۔
ایمبریو (embryo)
بارآوری سے دَو ہفتے بعد سے ساتویں یا آٹھویں ہفتے کی مُدّت میں بننے والا آرگینیزم۔
نَل
یہ نلکیاں عام طور پر انڈے کو اُس کی تھیلی سے بچّہ دانی میں منتقل کرتی ہیں۔
آلات کا لگانا
مانع حمل آلات کا رحم میں رکھنایا لگانا۔
بچّہ دانی
یہ ایک کھوکھلا عضلاتی زنانہ عضو ہے، جس میں عام طور ایک بارآور انڈہ جُڑجاتا ہے اور اِس میں بڑھتے ہوئے ایمبریو کو غذا حاصل ہوتی ہے۔
حمل کا ٹیسٹ
اِس ٹیسٹ کے ذریعے حاملہ ہونے یا نہ ہونے کاعِلم ہوجاتا ہے۔
سُست عمل
نارمل رفتار سے کم رفتار عمل۔
اینڈو میٹریوسِس
اِس صورت میں بچّہ دانی سے گہری مماثلت رکھنے والے عضلات پیٹ کے مختلف حِصّوں میں بن جاتے ہیں۔
مثانے کی سُوجن
اِس کیفیت میں مثانے میں سُوجن واقع ہو جاتی ہے۔
ذیابیطیس
اِنسولین کی نسبتأٔ یا مکمل کمی ، جس وجہ سے کاربوہائیڈریٹ کی شرح پر کنٹرول ممکن نہیں رہتا۔
ہائی بلڈ پریشر
مستقل طور پر شریانوں میں بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا۔یہ نامعلوم ا سباب کی وجہ سے بھی ہوتا ہے یا اِس کا تعلق بنیادی طور پر کسی بیماری سے بھی ہو سکتا ہے۔
تھائیرائیڈ کا سُست عمل
یہ کیفیت عورتوں میں بہت عام ہے۔ اِس میںجسم کے بنیادی افعال سُست ہوجاتے ہیں اور تھکن اور سُستی بڑھ جاتی ہے ۔سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے اور ماہواری میں بے قاعدگی پیدا ہوتی ہے۔
چھاتیوں کا نکال دینا
اِس آپریشن میں مکمل چھاتی نکال دی جاتی ہے۔
بچّہ دانی کا نکال دینا
اِس آپریشن میں مکمل بچّہ دانی نکال دی جاتی ہے۔یہ آپریشن پیٹ کی کھال میں چِیرا لگا کر یا فُرج کے راستے کیا جاتا ہے۔
جنسی ملاپ میں تکلیف ہونا
اِس کیفیت میںجنسی ملاپ کے دوران تکلیف یا درد محسوس ہوتا ہے۔
فُرج کا بند ہوجانا
اِس کیفیت میں فُرج کے عضلات جکڑ جاتے ہیں،اور ایسی اکثرصورتوں میں جنسی ملاپکرنا ممکن نہیں رہتا۔
بچّے کی وِلادت کے لئے چِیرہ لگانا
بعض اوقات بچّے کی وِلادت میں آسانی پیدا کرنے کے لئے فُرج اور مقعدکے درمیان چِیرہ لگایا جاتا ہے ۔
فُرج اور مقعدکی درمیانی جگہ
رانوں کے درمیان کی جگہ ۔عورتوں میں یہ جگہ فُرج اور مقعدکے درمیان واقع ہوتی ہے۔
پیشاب کی نالی کی سُوجن
اِس کیفیت میں پیشاب کی نالی میں سُوجن پیدا ہوجاتی ہے۔
پراسٹیٹ گلینڈ کی سُوجن
اِس کیفیت میںپراسٹیٹ گلینڈمیں سُوجن پیدا ہوجاتی ہے۔
حشفہ یا عضو تناسل کا غلاف
یہ ڈھیلی کھال کا ایک غلاف ہوتا ہے جو قضیب (عضو تناسل کا سِرا)کو ڈھانپتا ہے۔
فُرج کی سوزش
فُرج کی اندرونی دِیواروں کی سوزش، جو خمیر یا کسی اور آرگینیزم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اِس کی علامات میں ،فُرج میں درد ،خارش یا ناگوار بُو کا پیداہوناشامل ہیں۔
عضو تناسل میں تناؤ نہ پیدا ہونا
جنسی ملاپ کے لئے،عضو تناسل میں ، مستقل طور پر مطلوبہ تناؤ کاپیدا نہ ہونا۔اِسے عام طور پر نامردی بھی کہا جاتا ہے۔
مَسّے
مقعد کے گِرد خون کی نالیوں میں پھیلاؤ اور سُوجن کی وجہ سے تکلیف دہ کیفیت پیدا ہوجاتی ہے، جس سے بعض اوقات خون اور رطوبت کا اخراج ہوتا ہے۔
علمِ الابدان
یہ جسم کی بناوٹ اور اعضاء کے آپس کے تعلق کو بیان کرنے کا عِلم ہے۔
منی کا جرثومہ
مَردوں کے جسم میں بننے والا تولیدی خُلیہ جو انڈے سے مِلنے کے بعد حمل قرار پانے کا سبب بنتا ہے اور پھر یہ ایمبریو بن جاتا ہے۔