خود لذّتی کرتا ہُوں/کرتی ہُوں،کیا کوئی ایسا طریقہ جس کے ذریعے اِس عادت کو کنٹرول کیا جاسکے ؟

خود لذّتی کرتا ہُوں/کرتی ہُوں،کیا کوئی ایسا طریقہ جس کے ذریعے اِس عادت کو کنٹرول کیا جاسکے ؟

  خود لذّتی کرتا ہُوں/کرتی ہُوں،کیا کوئی ایسا طریقہ جس کے ذریعے اِس عادت کو کنٹرول کیا جاسکے ؟

خودلذّتی کا عمل ایک عام عمل ہے جسے تقریبأٔ تمام مَرد اور عورتیں ،اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں اختیار کرتی ہیں ۔طبّی لحاظ سے ،خودلذّتی کے عمل سے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہوتے ۔تاہم اگر آپ اِس عمل سے بے چینی محسوس کرتے ہوں تو اِس عمل کو ترک کرنے کا فیصلہ آپ خود ہی کر سکتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ جس عمل سے آپ مطمئن نہیں اُسے ترک کردینے کے لئے صِرف آپ کی قوّتِ اِرادی اور آپ کے عزم کی ضرورت ہے ۔اِس مقصد کے لئے کوئی دوا تجویز نہیں کی جاسکتی ۔خود لذّتی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ذیل میںچند تجاویزدرجِ ذیل ہیں۔

1 اِس بات کافیصلہ کیجئے کہ خودلذّتی کے عمل کی رعداد کے بارے میں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔یہ عمل اُس صورت میں مسئلہ بن جاتا ہے جب اِس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آپ کے تعلقات پرروز مرّہ منفی اثرات مُرتّب ہو رہے ہوں۔اگر خود لذّتی کے عمل میں بہت زیادہ وقت صَرف ہورہاہے اور دِیگر اہم کاموں کے لئے وقت نہیں بچ رہا ہو تو آپ کو اپنا روّیہ تبدیل کرنا چاہئے ۔

2 آپ کو اِس کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔آپ کو معلوم کرنا ہوگا کہ خود لذّتی کا عمل بہت زیادہ کرنے کا سبب کیا ہے ۔اگر آپ خود لذّتی کے عمل کو صِرف روکنے کی کوشش کریں گے تو اِس عادت کے دوبارہ پلٹ آنے کے اِمکانات بہت زیادہ ہوں گے۔لہٰذا کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ خود لذّتی کا عمل کیوں کرتے ہیں ؟شاید آپ کے سامنے یہ بات آئے کہ آپ بوریت ختم کرنے،ذہنی تناؤ سے نجات حاصل کرنے،یا اپنی تنہائی ختم کرنے کے لئے ،خودلذّتی کا عمل کرتے ہیں ۔

ذہنی طور پر پُرسکون ہوجائیے اور غور کیجئے کہ آپ کو خود لذّتی کے عمل کی ضرورت کیوں محسوس کرتے ہیں۔آپ کس بات سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ علامات پر توجّہ نہ دینے کی کوشش کیجئے۔خود لذّتی کا عمل کرنے کا حقیقی سبب یہ نہیں ہے کہ اِس کے ذریعے مُسّرت کے احساسات پیدا ہوتے ہیں ۔اپنی ذات کا گہرا جائزہ لیجئے ۔ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے جذبات کو سمجھنے کے لئے،علاج کی ضرورت پیش آئے۔

3 اپنے احساسات سے نمٹنا سیکھئے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں ،اپنے احساسات کی درست طور پر دیکھ بھال کرنے کا طریقہ معلوم کرنے کی صلاحیت نہ ہو یا ابھی آپ نے یہ صلاحیت حاصل ہی نہ کی ہو۔ہم جو محسوس کرتے ہیں وہ ہمارے خیالات کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ہمارے خیالات کی بنیاد ، دُنیا کے بارے میں ہماری تعبیر و تشریح پر مبنی ہوتی ہے ۔آپ طے کرتے ہیں کہ آپ کے احساسات کیا ہوں گے۔بوریت کی وجہ سے خود لذّتی کا عمل کرنا اِس وجہ سے ہوتا ہے کہ آپ نے بور ہونے کا فیصلہ کیا ۔کوئی بھی آپ کو بوریت کا احساس نہیں دِلاتا بلکہ آپ نے خودہی بور ہونے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔

4 کثرت سے خود لذّتی کرنے کے عمل کی عادت کو اپنے خیالات میں تبدیلی لانے کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ،خود لذّتی کا عمل کرنے کی اِجازت نہیں دینا چاہئے ۔اپنی زندگی سے زیادہ لطف حاصل کرناسیکھئے ۔اِس طرح آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ اب آپ کو خود لذّتی کا عمل کرنے کی اِس قدر خواہش نہیں ہے۔

5 یہ بات معلوم کیجئے کہ دِن کے کن حِصّوں میںسب سے بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔دِن کے ایسے حِصّوں کے بارے میں جاننے سے آپ کو خود لذّتی کے عمل پر قابو پانے میں مدد مِل سکتی ہے۔ایسا منصوبہ بنائیے جو دِ ن کے سب سے مشکل حصّوں سے نمٹ سکے ،مثلأٔ جب آپ رات کے وقت لیٹتے ہیں تو آپ کو بڑی کوشش کرنا پڑتی ہے ۔آپ کو ورزش کے ذریعے مَردانہ ہارمون ٹیسٹوس ٹیرون کی سطح کو کم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔ورزش سے آپ کے تناؤ کو کم کرنے میں مدد مِل سکتی ہے اور آپ کو نیند جَلد آسکتی ہے ۔ایسے اوقات معلوم کیجئے جب آپ کو سب سے زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔

6 چند ایسے طریقے معلوم کرنے کی کوشش جن کے ذریعے ہر دِن آپ کی شخصیت نئی اور بہتر ہوجائے۔آپ زیادہ پُر اعتماد ہوجائیں گے اور باہر جا سکیں گے۔آپ کو اپنے سوچنے کا انداز ہر روزضرور تبدیل کرنا چاہئے۔آپ اپنے آپ سے خوش ہوجائیں گے خواہ یہ بات شروع میں عجیب معلوم ہو۔

7 اپنی عادات کو تبدیل کیجئے ۔اگر آپ بوریت کی کیفیت کوکافی وقت جاری رکھتے ہیں اور صِرف عریاں فلمیں دیکھتے رہتے ہیں ،تو خود لذّتی کی عادت پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا ۔اپنے گھر سے باہر نکلئے اور لوگوں سے ملاقات کیجئے۔جنسی تناؤ کو ختم کرنے کے لئے کوئی دُوسرا طریقہ معلوم کرنے کی کوشش کیجئے ،او ردُوسرے افراد سے صحت مند تعلقات قائم کرنے کی کوشش کیجئے۔

8 متبادل منصوبہ رکھئے ۔جب خود لذّتی کرنے کی خواہش کا زور ہو توکچھ اور کرنے کا متبادل منصوبہ ہونا اہم بات ہے ۔خود لذّتی کے خیالات کو ،ربر بینڈکے ذریعے چَوٹ لگانے سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔مقصد خود کو نقصان یا چَوٹ پہنچانا نہیں ہے بلکہ اپنے ذہن سے خود لذّتی کا خیال دُور کرنے کا اِمکان پیدا کرنا ہے۔

٭ اگر آپ کو بستر پر جانے پر خود لذّتی کا عمل کرنے کی خواہش ہوتی ہے تو پہلے ،ورزش کیجئے اور توانائی صَرف کیجئے ۔کوشش ترک نہ کیجئے! آپ کو مدد کی ضرورت پیش آسکتی ہے ،لیکن مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کیجئے اور خود کو یقین دِلائیے کہ آپ خود لذّتی کی عادت کو چھوڑ سکتے ہیں اور اِسے چھوڑدیں گے۔

٭ یاد رکھئے کہ اصل مسئلہ آپ کے ذہن میں ہے ،اگر آپ چاہیں تو ایک قِسم کے خیالات کو دوسری قِسم کے خیالات سے تبدیل کر سکتے ہیں۔آپ میں اِسے روکنے کی قوّت موجود ہے۔

٭ اپنے کمپیوٹر کو ایک ایسی جگہ رکھ دیجئے جہاں دُوسرے لوگ بھی اِسے دیکھ سکتے ہوں،اِس طرح عریاں فلمیں دیکھنے کے دوران خود لذّتی کا عمل کرنے کی عادت کو روکنے میں مدد مِل سکتی ہے ۔

٭ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ایسا سوفٹ وےئر /پروگرام ڈالنا چاہتے ہوں جس کی وجہ سے عریاں فلمیں دیکھنا ممکن نہ رہے۔خواہ آپ کو اِس سوفٹوئیر/پروگرام کو روکنے کا پاس ورڈ معلوم ہو، تب بھی آپ کو یہ خیال ضرور آئے گا کہ آپ کو کچھ اور کرنا چاہئے۔

٭ خود لذّتی کے عمل سے ہمیشہ کے لئے گریز کرنے کی کوشش نہ کیجئے ،صِرف اِس کی تعدا کو کم کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کے پاس معاشرتی مَیل جول کے لئے وقت دستیاب ہوسکے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین