کمزور جسم اور پچکے گالوں کا علاج 20 دن میں

کمزور جسم اور پچکے گالوں کا علاج 20 دن میں

کمزور جسم اور پچکے گالوں کا علاج 20 دن میں
کمزور جسم اور پچکے گال
انسانی جسم کا اثر سیدھا اس کی شخصیت پر پڑتا ہے۔ اگر انسان فٹ ہو تو اس کی شخصیت میں ایک پرکشش سا نکھار ہوتا ہے اس کے برعکس کمزور جسم کے مالک ایسے کشش کے حامل نہیں ہوتے۔ طرح طرح کی ادویات استعمال کرنے کے بعد بھی اگر آپ کے جسم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، پڑتا ہے تو صرف وقتی طور پر پڑتا ہے ایسے نوجوانوں بھائیوں اور بہنوں کے لئے بے حد مفید اور کار آمد نسخہ پیش خدمت ہے اسے استعمال کرکے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی اس کا مشورہ دے کر خود بھی نیکی کمائیں اور ہمیں بھی دوعاؤں میں یاد رکھیں
نسخہ الشفاء : مغز بادام 20 گرام، الائچی خورد 4 عدد، چھوہارہ 4 عدد
تر کیب تیاری : تینوں چیزوں کو رات کو مٹی کے برتن میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح ہونے پر مغز کو چھیل لیں پھر الائچی کے چھلکے اتار کر الگ کرلیں، چھوہارے کی گٹھلیاں نکال لیں۔ اب ان تینوں چیزوں کو پتھر کی سل پر یا پھر کسی کونڈی میں ڈال کر اس قدر باریک کرلیں کہ یہ اشیاء مکھن کی طرح ملائم ہوجائیں۔ اب اس میں 100 گرام مصری ڈال کر 10 منٹ کے لئے مزید گھوٹیں اور یک جان کرلیں۔ اس کے بعد 50 گرام مکھن کے ساتھ ملا کر اسے کھا لیں، روزانہ تازہ بنائیں
فوائد : اس لذیز ناشتے کا صرف 20 دن استعمال آپ کو مطلوبہ فائدے پہنچائے گا۔ زرد اور مرجھائے ہوئے چہرے سرخ و شاداب اور کھل جائیں گے۔ کمزور ، لاغر اور سوکھے ہوئے جسم میں جان ڈال کر فربہ کرے گا اور طاقت بخشے گا۔ اس سے جسم کی تمام قوتوں کی پرورش ہوتی ہے۔ دماغ کا کام کرنے والوں کے سے اس سے بہتر کوئی بھی غذا نہیں ہے تازہ خون بناتا ہے اور پچکے گالوں سے نجات ملتی ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70