کشتہ زہرمہرہ خطائی
کشتہ زہرمہرہ خطائی در گلاب
زہر مہرہ کو عربی زبان میں حجر السم کہا جاتا ہے افادیت سے بھرپور ایک نہایت ہلکا دوسرے درجے میں سرد خشک مزاج کا پتھر ہے مفرح، تریاق سموم، خفقان، ضعف قلب، میں مفید ہے جبکہ حکماءاکثر مفر ح اور مقوی ادویات میں اس کا استعمال کرتے ہیں
جن مردوں کا بدن اکثر گرم رہتا ہو
اپنا چہرہ جلتا ہوا محسوس کرتے ہوں
بلکہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بخار ہو
ایسے افراد جب بھی کسی سے ہاتھ ملاتے ہیں تو فریق ثانی پورن بول اٹھتا ہے کہ تمہیں بخار ہے گانے تو بیگانے جیون ساتھی بھی تنگ ہوتا ہے ایسے دوستوں کے لیے بہترین علاج ہے
جب کوئی دواء اثر نہ کر رہی ہوں یا مرض سمجھ نہ آ رہا ہو تو یہی دوا تین دن ایک گرام فی خوراک کے حساب سے پانی کے ساتھ استعمال کروائیں دواء اثر بھی کرے گی اور مرض کی سمجھ بھی آجائے گی یعنی کہ علامات واضح ہو جائیں گے
نسخہ الشفاء : ہلکا سبزی مائل پتھر لیں اور اس کا سفوف بنا لیں سفوف زہر مہرہ خطائی 50 گرام کھرل میں ڈال کر عرق گلاب کے ساتھ کھل کرنا شروع کریں دو بوتلیں عرق کھرل کر دیں اگر مناسب مقدار میں الائچی خورد شامل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن سالم الائچی کے بجائے تخم الائچی خورد استعمال کریں لیں دواء تیار ہو گئی ہے اب اسکے 250 ملی گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح شام ہمراہ خمیرہ آبریشم سادہ پندرہ یوم سے ایک ماہ استعمال کریں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal
زہرہ مہرہ سبز رنگ کا ایک نرم پتھر ہوتا ہے جو ختن سے آتا ہے اسی لیے زہر مہرہ خطائی کہلاتا تھا۔ یونانی حکیم اور وئید اس کو بطور کثرت استعمال کرتے ہیں۔ پنساری اور دواء فروش اس کو بھاری قیمت پر فروخت کر تے ہیں ان دنوںیہ مارکیٹ میں بہت مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے اس کی دو قسمیں ہیں۔ زہر مہرہ اور زہر مہرہ خطائی زہر مہرہ کی نسبت زہر مہرہ خطائی زیادہ نرم اور خستہ ہوتا ہے اسی لیے عام زہر مہرہ کی نسبت زیادہ قمیتی ہے۔ برصغیر میں بھی یہ بکثرت پایا جاتا ہے۔ مگر عوام کو اس کا علم نہیں یہ لداخ کے علاقے میں پایا جاتاہے۔ وہاں کے لوگ اس پتھر کی پرچ پیالیاں اور گلاس وکٹور ے بنا کر اس کی تجارت کرتے ہیں۔ اجمیر سے سات میل کے فاصلے پر ایک پہاڑ کھلئی نامی ہے۔ اس پر بھی زہر مہرہ پتھر کی چٹانیں پائی جاتی ہیں۔ ان چٹانوں کے درمیان میں اعلیٰ قسم کا زہر مہرہ خطائی پایا جاتا ہے
وہ چٹانیں جن میں اسبیس ٹس پتھر پایا جاتا ہے۔ اس پتھر کو کریدنے کے لیے یا کوٹے پر نرم ریشم جیسے ریشے برآمد ہوتے ہیںَ اس سبز رنگ کے پتھر کی ہر کان میں زہرمہرہ کا پتھر بھی ضرور مل جاتا ہے۔ ایسی کانوں سے حاصل شدہ زہرہ مہرہ سب سے اعلیٰ قسم کاہوتاہے اور بھاری قیمت پاتا ہے۔ افغانستان میں وادی خوست کے بلند پہاڑوں صوبہ بہار اور اڑیسہ میں مور بھنج کے علاقوں میں بلوری قسم کی چٹانوں کی رگوں میں پایا جاتاہے۔ ہمارے وطن عزیز میں یہ سیکسر کے پہاڑوں میں مری کشمیر کے بعض علاقوں اور سوات اور پاکستان کے دیگر کئی ایک کوہستانی علاقوںمیں بھی پایا جاتا ہے واضح رہے کہ زہر مہرہ عام طور پر اسبیس ٹس پتھر کی کانوں کے ساتھ ملا جلا ملتا ہے۔ اسبیس ٹس پتھر اور زہر مہرہ کا پتھر بالکل ہم شکل ہوتے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ پتھر کو کریدنے یا کوٹنے سے ریشم جیسے ملائم ریشے برآمد ہوتے ہیں۔ جبکہ زہر مہرہ پتھر سے کسی قسم کے ریشے نہیں نکلتے بلکہ یہ بھربھرا ہوتاہے۔ بظاہر رنگ روپ دونوں پتھروں کا ایک جیسا ہی ہوتاہے