کشتہ جات پختہ کامل اور خام کچا کی پہچان

کشتہ جات پختہ کامل اور خام کچا کی پہچان

کشتہ جات پختہ کامل اور خام کچا کی پہچان
یہ آرٹیکل صرف حُکماء حضرات کیلئے ہے
بزرگ حکماء اور کیمیا گروں کاملین کی نظر میں نوٹ کشتہ جات بنانے سے پہلے ادویہ مزکور کو ادویہ و کشتہ سازی کے اصولوں کے مطابق صاف مصفی کر کے اور خالص ادویہ سے بنائیں, نقصان کا خدشہ نہ رہے
عام مشہور ہے, کہ اگر کشتہ آگ پر رکھنے, دہکتے انگارے پر ڈالنے سے کشتہ دھواں دینے لگے تو خام کچا ہوتا ہے
کچے خام کشتہ کے استعمال سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس خام کشتہ کو استعمال نہیں کرنا چاہیے, دوبارہ حسب اصول طریقہ آگ دے کر کامل درست کر لیں
ماہرین نے کشتوں کی شناخت کے لیے چند اصول وضع کئے ہیں, اور کشتہ جات کے رنگ, سفوف, ذائقہ سے پتہ چل سکتا ہے کہ کشتہ صحیح کامل ہے یا ناقص
نوٹ : تمام دھاتوں آپ دھاتوں کے کشتہ جات بنانے سے پہلے انہیں مصفی یا اصلاح کرنا لازم ہے, تاکہ اس میں سے زہریلے اثرات ختم کیے جائیں بغیر شدھ یا مصفی کیے کشتہ اگر بناۓ جاتے ہیں تو ان کے استعمال سے جسم انسانی میں کئ قسم کے مزید امراض جنم لیتے ہیں
اس لیے شدھ، صاف، مصفی کیا جاتا ہے، ہمیشہ اصلاح کر کے بنائیں
پارہ، شنگرف، سم الفار اور ہڑتال ورقی، ان چاروں کو آگ انگارے دہکتے ہوئے پر ڈالیں دھواں نہ دیں تو عمدہ ورنہ خام کچا ہے
کشتہ تانبہ : دہی میں کھرل کرنے یا دہی پر چھڑک دیا جائے اگر 4 گھنٹے سے زنگار نہ د ے، رنگ تبدیل نہ ہو تو عمدہ، ورنہ قابل استعمال نہیں ہوتا،سبز رنگ ہو تو ناقص، کشتہ سیاہ، سفید، سرخ، آسمانی رنگ کا ہوتا ہے، نیلا توتیا کی طرح سبزی مائل رنکت اختیار کرے تو خام ہوتا ہے برخلاف اس کے کامل ہے
کشتہ ابرک : اگر بکری کے پتے پانی میں کھرل کریں اصلی حالت پر آجائے تو عمدہ ورنہ کچا کشتہ ابرک انگلی پر لگا مسلنے کر دیکھیں اگر چمک دے تو کشتہ ناقص ہے ورنہ ٹھیک، دھوپ میں چمک نہیں دیتا بے چمک مسلنے انگلی کی ریکھاوں میں گھس جائے تو کامل ہوتا ہے، گیری یا نسواری سفید رنگ کا ہوتا ہے
کشتہ جست : کے کھانے سے دست آنے لگیں تو خراب، قبض ہو تو عمدہ، اس کی پہچان یہ ہے کہ اس کے کھانے سے اجابت نہیں ہوتی
سفید خاکستری رنگ پانی پر تیرتا ہے ملائم بے چمک، قبض ہو تو عمدہ ہے
کشتہ چاندی : لونگ ملا کر کھرل کرنے سے سیاہ ہو جائے تو عمدہ ورنہ ناقص، بے چمک اور ملائم ہو، سرخ، سیاہ، سفید اور خاکستری رنگ کا ہوتا ہے، پانی پر تیرتا ہے، چمک نہیں ہوتی
کشتہ قلعی : آگ پر ڈالنے سے زرد رنگ ہو تو اعلی ہے، برنگ سفید خاکستری ملائم، پانی پر تیرتا ہے، نہ تیرے تو خام ہو گا
کشتہ شنگرف : دہکتے انگارے آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا مگر اُڑ جاتا ہے، یہی اس کی پہچان ہے، سرخ یا سفید رنگ میں
کشتہ پارہ سیماب : اول آگ دہکتے انگارے پر دھواں نہ دے دوسرے پدبھیڑہ کو ہاتھ پر مل کر کشتہ پارہ میں ڈالیں تو پارہ زندہ نہ ہو، ورنہ کچا سخت نقصان دہ ہے، سفید رنگ اور مختلف میں ہوتا ہے
کشتہ ہڑتال : سفید رنگ بے میل کا ہوتا ہے، آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا ہے کشتہ ہڑتال ورقیہ سفید رنگ کا ہوتا ہے، اگر کسی منجمد جمے خون پر ڈالا جاے تو خون اپنی اصلی حالت میں بدل کر سیال بن جاتا ہے، اور بہنے لگتا ہے، اگر خام کچا ہو گا تو منجمد شدہ خون پر ڈالنے سے خون ویسے کا ویسا منجمد ریے گا کامل کشتہ منجمد خون کو تیز کر دیتا ہے
کشتہ سنکھیا : سفید رنگ کا ہوتا ہے، آگ پر ڈالنے سے دھواں نہیں دیتا، شگفتہ ملائم
کشتہ سونا طلاء : عرق لیموں کے ساتھ کھرل کرنے سے سرخ ہو جائے تو اچھا ہے، مختلف رنگوں میں گلابی، سیاہی مائل، اور خاکستری، بے چمک اور ملائم، پانی میں تیرتا ہے
کشتہ سکہ یا سیسہ : زرد بسنتی، سیاہ، سفید رنگت، سرخ کو سندور کہتے ہیں، خالص کشتہ پانی پو تیرتا ہے، ترشی کے ساتھ ہرگز نہ دیں، سخت نقصان کا اندیشہ، زہریلے اثرات ہو جاتے ہیں، اگر سیاہ لکیر دے تو ناقص ہے، تیز آگ پر سرخ رنگ دے تو کامل ہے
کشتہ نیلا طوطیا : دہی پر ڈالنے سے اگر زنگار نہ دے تو عمدہ تصور ہوگا، اس کی رنگت سفید ہوتی ہے، اس کے ساتھ ترشی سے پرہیز،
کشتہ فولاد : اگر پانی پر ڈالنے سے تیرتا رہے تو خالص، کشتہ کی رنگت سرخ، نسواری، سفید
کشتہ مرجان سفید رنگ ملائم
کشتہ عقیق سفید خاکستری رنک
کشتہ سنکھ :  شیر مدار والا شہد پر ڈالیں اگر شہد جلنے لگے تو کشتہ درست ہے، ورنہ شیر مدار کی اور آگیں دیکر یہی تجربہ کریں، ویسے بھی شیر مدار کی جتنی آگیں دیں اتنا ہی کامل اور اکسیر ہو گا، اس کو تریاق الامراض بھی کہتے ہیں
کشتہ بارہ سنگھا : برنگ سیاہ، سفید
کشتہ بیضہ مرغ : سفید خاکستری مائل ملائم
کشتہ مرگانگ : مثل سونے کے رنگ سنہری دواء ہوگا
کشتہ سونامکھی : سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، خالص کشتہ کی پہچان یہ ہے پانی پر تیرتا ہے
کشتہ منور سیاہ : سرخ رنگ کا ہوتا ہے، یہ بھی خالص ہونے کی صورت میں پانی پر تیرتا ہے
کشتہ مرجان : اس کی رنگت سفید ہوتی ہے، جتنا زیادہ کھرل کیا جائے، اسی قدر سفید و موثر ہوتا ہے
کشتہ صدف، مونگا، عقیق، مروارید، سنگ یشب، سنکھ ، کوڑی، بارہ سنگھا، ہڑتال گئودنتی سفید رنگت لئے ہوئے ہوتے ہیں، جس قدر زیادہ کھرل کیئے جائیں،اس قدر یہ مفید ہوتے ہیں
کشتہ سہہ دھاتہ : زرد رنگ کا کشتہ تیار ہوگا
کشتہ جات کے فوائد ونقصان کے لیے اہم معلومات
ہر دھات کو پہلے شد مدبر کرنا لازم ہے, تاکہ دھات میں زہریلے اثرات ختم ہوں، اگر بغیر شدھ صاف استعمال کیا گیا تو بدن میں خارش، الٹیاں، پیچس، جسم آگ کی طرح گرم ہونا بار بار پیاس لگنا، پیشاب میں جلن کا ہونا، دل گھبرانا بے چینی، سستی، معدہ پر بوجھ ہونا، جلد پر لال سرخ نشانوں کا ظاہر ہونا یے جسم پھٹنے کی علامات ہے، جان انسانی کا نقصان ہونا وغیرہ وغیرہ اس لیے دھاتوں کا کشتہ بنانے سے پہلے ان دھاتوں کو شدھ مصفی اصلاح لازم کیا جاتا ہے
کشتہ سونا شدھ و فوائد
شدھ : رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کلتھی کا پانی ہر ایک میں سات سات بجھاؤ دینے سے مصفی کہلاتا ہے، حافظہ کی طاقت بڑھاتا ہے زہریلے اجزاء کا اثر جسم سے ختم کرتا ہے جلد کو نکھار کر جلد کو تروتازه سرخ گلابی پرکشش بناتا ہے، منی کی طاقت کو بڑھاتا ہے کھانے والی ہر غذا کو بدن کا جز بناتا ہے، مرگی جنون پاگل پن کو ختم کرتا ہے، بھوک پیدا کرکے خوراک کو ہضم کرنے کی طاقت پیدا کرتا ہے، بلڈ پریشر ہائی دل کی تیز دھڑکن، ضعیف دل دماغ جگر کو طاقت بخشتا ہے
پہچان کشتہ سونا
چمک ختم ہو پانی میں ڈالنے سے اوپر تیرتا رہے تو عمدہ تصور کیا جاتا ہے
سونا، چاندی، پیتل، تانبہ ان کو ان چار اجزا میں سے بجھاؤ دینے سے شدھ ہوتے ہیں
رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کُلتھی کا پانی
چاندی کشتہ کے فوائد
شدھ : رس لیموں، کھٹی لسی، تارامیرا کا تیل، کلتھی کا پانی ان میں بجھاؤ دینے سے مصفی کہلاتا ہے
کشتہ چاندی کے فوائد : خوراک کو ہضم کرکے بھوک بڑھاتا ہے، منی کو گاڑ ھا کرکے طاقتور بناتا ہے، جریان، احتلام، سرعت انزال، دل کی کمزوری دور کرتا ہے، جسم کی اضافی گرمی کو ختم کرتا ہے چاندی کو بغیر شد اگر کشتہ کیا گیا تو کھانے سے جسم میں کس طرح تبدیلی دکھاتا ہے، پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے انتہائی قبض پیدا ہونا, جسم میں آگ محسوس کرنا، جلد سفیدی مائل خشک ہونا جسم پر دانے نکلنا، خام کشتہ کی علامت ہیں
کشتہ پیتل کے فوائد
برص کو ختم کرتا ہے، داد، چمبل، پھنسی پھوڑے، جلد خون کے امراض میں ذیاده مفید ہے
کشتہ تانبہ : قوت باہ بڑھاتا ہے، قوت ہاضم بڑھا کر بھوک پیدا کرتا ہے، دودھ گھی کو خوب ہضم کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے، جلد وخون کی جملہ امراض میں مفید ہے
کشتہ تانبہ خام کی پہچان
دھی میں 24 گھنٹے رکھنے سے نیلا یا سبز کلر کا زنگار دے تو تو خام سمجھا جاتا ہے
خام کشتہ کے نقصان
بار بار پیاس لگنا, جسم بہت تیز گرم ہونا، جلد خشک ہونا، الٹی قے دل گھبرانہ موت واقع ہونا
کشتہ سکہ کے فوائد : پیشاب کی نالی میں زخم یاں پیپ آنا، سوزاک، پیشاب کی جلن، جریان کے لیے مفید ہے
خام کشتہ کے نقصان
جگر میں سوزش و زخم پیدا کرتا ہے، ہیشاب کم ہوتا ہے، جلد میں خشکی پیدا کرتا ہے
کشتہ قلعی فوائد : پیشاب کی جلن، جریان، احتلام، سرعت انزال، کے لیے مفید ہے، قلعی کو مصفی کرتے وقت احتیاط کی جاتی ہے کیونکہ اس کو جب کسی پانی میں بجھاؤ دیتے ہیں تو یے فوراً اچھل کر باہر نکلتی ہے اس لیے اس کو شدھ کرتے وقت ایک خاص برتن جس کا منہ باریک بنایا گیا ہو ایسے برتن میں بجھاؤ دیے جاتے ہیں
کشتہ فولاد فوائد : قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جسم سے بیماریاں ختم کرتا ہے، نیا خون پیدا کرتا ہے، قوت باہ اور امساک پیدا کرتا ہے، بڑھاپے میں بھی جوانی والی طاقت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
خام کشتہ
پانی میں ڈالنے سے اگر پانی میں نیچے بیٹھنے لگے تو خام سمجھا جاتا ہے
کشتہ جست کے فوائد : سنگرہنی، تپ دق،سل، جریان، گرمی، سرمہ کی طرح آنکھوں میں استعمال کرنے سے نظر تیز ہوتی ہے
تمام دھاتوں اُپ دھاتوں کے کشتہ جات بنانے سے پہلے انہیں مصفی یا اصلاح کرنا لازم ہے, تاکہ اس میں سے زہریلے اثرات ختم کیے جائیں، بغیر شدھ یا مصفی کیے کشتہ اگر بنائے جاتے ہیں تو ان کے استعمال سے جسم انسانی میں کئ قسم کے مزید امراض جنم لیتے ہیں
اس لیے شدھ ،صاف، مصفی کیا جاتا ہے، ہمیشہ اصلاح کر کے بنائیں
تحریر و ترتیب حکیم محمد عرفان

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین