کشتہ تانبہ ترکیب خاص

کشتہ تانبہ ترکیب خاص

کشتہ تانبہ ترکیب خاص
الشفاء : مجربات کی کتب میں کشتہ تانبہ کو تیار کرنے کی ہزاروں ترکیب درج ہیں, مگر ہر ترکیب اسقدر مشکل ہے کہ آج کے دور میں اسے بنانا مشکل امر ہے ‚ ضرورت اس چیز کی ہوتی ہے کہ موجودہ ایٹمی دور میں جبکہ ہر جگہ پرانی ترکیبوں سے کشتہ جات بنانا بڑا ہی وبال ہے جیسے گڑھا کھودنا, منوں آگ دینا جبکہ ہر جگہ پکی سڑکیں , مکان دکان بھی پکی, پاتھیوں کا ملنا بھی مشکل ان تمام وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایسی ترکیب واضح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو موجودہ دور کے اعتبار سے کچھ آسان ہو، ساتھی ایسے بھی ہیں جو غیر طبیب ہیں وہ کوشش کرتے ہیں کشتہ ہم بھی بنالیں, میرے عزیز بھائیو خدارا ایسا کام ہرگز نہ کرنا کیونکہ عام آدمی کو اس بات کا علم نہیں کہ آنے والے مریض کا مزاج کیا ہے اور کس خلط کی زیادتی سے اسے تکالیف پیدا ہوئی ہیں اور کیا جو چیز ہم دے رہےہیں وہ اس مریض کی شفایابی کا باعث بنے گی یا اسے تباہ وبرباد کردےگی 
یاد رکھیں ایک انسان کی جان لینا قیامت کے دن ایسے شخص کی گردن میں قتل کا مقدمہ پڑا ہوگا اور وہ اپنے رب کے سامنے جواب دہ ہوگا, اسی طرح ایک مسلمان کی جان لینا بھی ناقابل تلافی جرم ہے جسے کبھی بھی معاف نہیں کیا جاسکتا ایسے متعدد کیس زندگی میں دیکھنے کو ملتے ہیں کہ کسی شخص نے کسی کو کشتہ کھلایا اور بندہ مر گیا میں رب کا واسطہ دیکر کہتاہوں خدارا ایسا ظلم نہ کریں اسے بنانے اور استعمال کرانے کا طبیب کامل کو ہی حق حاصل ہے جو اچھی تشخیص کرلیتا ہو اور اس بات کی ضرورت کو اچھی طرح سمجھتا ہوکہ آیا میرا مریض کشتہ جیسے ایٹم بم کو برداشت کرلےگا یا نہیں
اب ہم آتے ہیں کشتہ تانبہ کی ترکیب و خاص کی طرف ایک عدد تانبے کا سکہ لیں اور اسے گیس پر خوب گرم کرتے رہیں اور ہڑتال ورقی پسی ہوئی ساتھ رکھیں جب تانبے کاسکہ سرخ ہوجائے اس پر چٹکی چٹکی ہڑتال ورقی ڈالتے رہیں کچھ ہی دیر میں تانبہ کا سکہ بلکل بھربھرا ہوجائے گا،  پھر اسے کھرل میں ڈال کر کھرل کریں یہاں تک کہ مثل پاؤڈر ہوجائے اگر کچھ کسر رہےتو دوبارہ یہی عمل دھرائیں اس ترکیب سے کشتہ برنگ سیاہ تیار ہوگا اب اسے دوبارہ کھرل میں ڈالکر رگڑائی کرتےجائیں اور ساتھ ادرک کا رس ½ پاؤ نکال کر رکھیں اور تھوڑا تھوڑا جذ ب کراتےجائیں جب تمام پانی جذب ہوجائے, تب اسے لہسن کے 30 گرام پانی کو اسی طرح جزب کرائیں اور اچھی طرح خشک ہونے دیں، جب بلکل سوکھ جائے تو اسے کسی مٹی کے کجے میں کپڑمٹ کرکے دو گھنٹے گیس پر تیز آگ دیں، دو گھنٹے میں ان شاءاللہ کامل ہوجائے گا، افعال و ثرات میں عضلاتی غدی ہوگا حکماء حضرات بوقت ضرورت اسے مختلف ادویات میں شامل کرکے دے سکتےہیں ان شاءاللہ کامل فوائد دےگا
اور تو کیا عرض کروں بس اتنا ہی کافی ہے کہ ہیجڑا بھی زنانی مانگے زیادہ لکھنا مناسب نہیں حکماء حضرات بخوبی سمجھ لینگے
نوٹ ؟ خبردار مستند حکما کے علاوہ عام آدمی مت بنائے شدید نققصان ہوسکتا ہے ہم ذمہ دار نہ ہوں گے

نا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70