Alshifa Natural Herbal Pharma

کان دکھ رہا ہو تو

کان کے امراض کا علاج

اگر کان دکھ رہا ہو تو ادرک کے عرق کو ہلکا سا گرم کرکے کان میں ڈالنے سے درد ختم ہوجاتا ہے۔
پیاز کا عرق نکال کر کسی چھوٹی شیشی میں محفوظ کرلیں اور بہ وقت ضرورت کان کی تکلیف میں استعمال کریں۔
لہسن کا عرق دو قطرے گرم کرکے کان میں ٹپکانے سے درد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
سفید پیاز کا عرق اور انڈے کی سفیدی برابر وزن ملا کر کان میں چند قطرے ٹپکانے سے کان کا درد اورزخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
لال ساگ کچل کر اس کا پانی نیم گرم کرکے کان میں ڈالنے سے کان کے جراثیم مرجاتے ہیں اور کان کا زخم بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔
نکسیر کا علاج
پیاز کا عرق نکال کر کسی شیشی میں محفوظ کرلیں اور نکسیر کے مریض کی ناک میں ایک دو قطرے ٹپکائیں، نکسیر سے ہمیشہ کے لیے نجات حاصل کرنے کے لیے روزانہ ایک دو قطرے ناک میں ڈالتے رہیے۔
چھوٹا سا کپڑا کدو کے رس میں بھگو کر نکسیر کے مریض کے ماتھے پر رکھ دیں،نکسیر بند ہو جائے گی۔
دھنیے کی تازہ پتیوں کا عرق نکال کر اس میں تھوڑا سا کا فور باریک کرکے شامل کرلیں اور اس پانی کو پیشانی یا تالو پر لگالیں۔ نکسیر بند ہوجائے گی۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top