نسخے، ٹوٹکے، چٹکلے، ہربل علاج، دیسی علاج

نسخے، ٹوٹکے، چٹکلے، ہربل علاج، دیسی علاج

نسخے، ٹوٹکے، چٹکلے، ہربل علاج، دیسی علاج
دودھ کی بالائی میں نمک شامل کر کے ہونٹوں پر لگانے سے سیاہی سے نجات مل جاتی ہے
 مولی کا رس چہرے پر ملنے سے چہرے سے کیل مہاسوں کے نشان دور ہو جاتے ہیں
 نیم گرم پانی میں شہد ملا کر روزانہ پینے سے رنگت نکھر جاتی ہے  خالص گلیسرین کو عرق گلاب میں ڈال کر ملا کر آہستہ آہستہ مالش کر لیں، ایک گھنٹے بعد دھولیں، ایسا کرنے سےبھورے تلوں کا ختم ہو جائے گا
  اگر کسی کو قے یا اُلٹی ہو رہی ہو،تو اس کے لیئے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانے سائز کی پیاز کے چوتھائی حصہ کو لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں اس کے پلانے سے الٹی اور قے بند ہو جاتی ہے
 لمبی پلکیں سبھی کو اچھی لگتی ہیں اگر آپکی پلکیں لمبی نہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ہے آپ روزانہ رات کو سوتے وقت ناریل یا زیتون کا تیل روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں،فرق آپ خود محسوس کریں گی/ گے سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں، تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگانے سے آرام آ جاتا ہے
سردوں میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جائیں تو گلیسرین میں دیسی صابن کے ٹکڑے ڈال کر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیں، سوتی جرابیں پہن کر رات کو سو جائیں، اگلے روز پاؤں دھو لیں، کئی روز رات کو یہ ٹوٹکا دہرائیں، پھٹی ہوئی ایڑیاں بالکل ملائم ہو جائیں گي

شہد میں ادرک ملا کر چبانے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے اور بند آواز کھل جاتی ہے

ہچکی آ رہی ہو تو لونگ کھا لیں یا چٹکی نمک کھالیں یا دو سیکنڈ کیلے سانس روک لیں

قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے

( آنکھوں کی حفاظت ) بعض اوقات راتوں کو دیر تک جاگنے ، گرمیوں میں دیر تک سونے یا کسی بھی وجہ سے آنکھوں کے نیچے سوجن سی ہونے لگتی ہے

اس کے لیۓ سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیں اور چاۓ کا قہوہ ہلکا سا ایک پیالی لے لیں اور اس میں برف کی ڈلیاں ڈالیں اس ٹھنڈے قہوہ میں روئی بھگو کر ہلکا سا نچوڑیں اور آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں  آزمودہ ہے

( پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے ) پلکوں کو گھنا کرنے کے لیے رات کو سونے سے قبل کسٹر آئل روئی کی مدد سے لگائیں اور مہینے بھر بعد فرق دیکھیں  آزمودہ ہے
تلوں کے تیل بے شمار فوائد
تلوں کے تیل سے درجنوں بیماریوں کا علاج تلوں کے تیل کا طریقہ استعمال جو میں آپ کو بتاوں گی اس کو استعمال کرکے سینکڑوں بیماریوں کو ہونے سے روکا جاسکتا ہے اور درجنوں کو آسانی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے
تلوں کے تیل سے کن بیماریوں کا علاج ہوسکتا ہے ان میں سے چند درج ذیل ہیں

دانتوں کی بیماریوں کاعلاج، الرجی، دمہ، گلے کے امراض کا علاج، دائمی نزلہ وزکام، جلد کی تمام بیماریاں (خارش نشانات وغیرہ) ، گھنٹیا ،گٹھٹنے اور ہڈیوں کی تکلیف ، کمردرد، شوگر ، بواسیر، پولیو، کینسر ، گردے کی تکلیف، فالج، دل کی تکلیف (دل کے بند والو کھل جاتے ہیں اور خون کی شریانیں نرم ہونے سے دل کی تکلیف نہیں ہوتی)  آنکھوں کی خارش نظر کی کمزوری عورتوں کے ماہانہ نظام میں خرابی  قبض  سانس کی جملہ تکالیف اس کے علاوہ اور بہت سی تکالیف ہیں جن میں یہ طریقہ علاج جو کہ نہایت آسان اور بے ضرر ہے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ اس کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ایک بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ تمام جسمانی بیماریاں دانتوں اور منہ کے ذریعے پھیلتی ہیں، تمام جسم کے جراثیم ایک طرف اور منہ کے جراثیم دوسری طرف
تلوں کا تیل اور میرے تجربات
سب سے پہلے تلوں کے تیل کی افادیت سے متعلقہ اپنے آزمائے ہوئے سینکڑوں واقعات میں سے چند واقعات تحریر کر رہی ہوں اس کے بعد اس کے طریقہ استعمال سے تفصیلی طور پر آگاہ کروں گی

جوڑوں کی تکلیف ختم
ایک 65 سالہ شخص کو کافی کمزوری اور تھکن رہتی تھی نو بت یہاں تک آن پہنچی کہ اس کیلئے روزمرہ کے کام کرنا آسان بھی بہت مشکل ہو گیا تھا اس نے تلوں کے تیل کو دن میں دو دفعہ استعمال کرنا شروع کیا تو تین دن کے اندر اس میں نمایاں تبدیلی آگئی اس میں تھکن کا احساس اور جوڑوں کی درد بہت بہتر ہوگئی

ماہانہ نظام نارمل ہوگیا
ایک خاتون نے مجھے بتایا کہ اس کے ماہانہ نظام میں خرابی کی وجہ سے پیریڈز دو تین ماہ کے بعد آتے ہیں اس کوتلوں کے تیل کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تو اس نے بتایا کہ زندگی میں پہلی دفعہ 6 ہفتوں کے بعد پیریڈز آگئے۔ وہ بہت خوش تھی۔ اس کے بعد اس کا ماہانہ نظام بالکل نارمل ہوگیا اس کے علاوہ اس نے بتایا کہ اس کے دانت بہت صاف اور مضبوط ہوگئے ہیں  بال گھنے اور چمکدار ہوگئے اور سب سے بڑھ کر اس کی آنکھوں میں الرجی کی وجہ سے خارش ہوتی تھی جو کہ بالکل ختم ہوگئی یہ سب کچھ تین ماہ کے اندر ہوا

دانتوں کی جملہ تکالیف سے نجات
ایک نوجوان کے مسوڑھوں کی تکلیف کی وجہ سے دانتوں میں سے خون آتا تھا۔ وہ دانتوں کے بہت سے ڈاکٹرز کے پاس جاچکا تھا اس کو وقتی طور پر آرام آتا تھا مگر پھر تکلیف شروع ہوجاتی تھی اس کے علاوہ اس کو کھانے کے بعد کٹھی ڈکار اور بدہضمی کا بھی مسئلہ تھا۔ اس نے ایک ہفتے تک تلوں کے تیل کو استعمال کیا مالک کے کرم سے اس کو ان تمام امراض سے چند دنوں میں ہی نجات مل گئی
ایک عمر رسیدہ خاتون اس کے صرف چند دانت تھے اور اس میں سے کچھ ہلتے تھے اس کیلئے کھانا چبانا ایک مسئلہ تھا۔ جب اس نے چند دن تلوں کا تیل استعمال کیا تو اس کے دانت ہلنا بند ہوگئے اور اس کو کھانے اور چبانے کی تکلیف سے نجات مل گئی

سانس لینے میں دشواری سے نجات
ایک نوجوان لڑکی کو ناک کی ہڈی کے بڑھنے کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اس کو منہ کھول کر سانس لینا پڑتا تھا۔ اس نے تین ہفتے تلوں کے تیل کو بتائے گئے طریقے کے عین مطابق باقاعدگی سے استعمال کیا اس کو اس تکلیف سے نجات مل گئی

زیادہ کھانے سے نجات
ایک خاتون کو زیادہ کھانے کی عادت تھی جس کی وجہ سے اس کا وزن بہت زیادہ تھا اس نے دس دن تلوں کا تیل استعمال کیا اور زیادہ کھانے کی عادت سے چھٹکارا پالیا اس کا 5 پونڈ وزن دس دن میں کم ہوگیا اس کے علاوہ اس کو چنبل کی تکلیف سے بھی نجات مل گئی

لا علاج کھانسی سے نجات
پندرہ سالہ لڑکے کو شدید کھانسی کی تکلیف تھی۔ اس نے چند روز اس کو استعمال کیا اس کو شدید لاعلاج کھانسی سے آرام مل گیا۔ اس سے پہلے وہ کئی کھانسی کے شربت استعمال کرچکا تھا

کانوں کی تکلیف سے نجات
ایک 50 سالہ عورت کو کافی عرصے سے کانوں کا انفیکشن تھا بہت عرصے سے وہ اس کا علاج کرارہی تھی اس کا ہاتھ ہر وقت کان پر خارش کرتا رہتا اس کو تلوں کے تیل کو خاص طریقے سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا اس نے بہت مشکل سے اس کو مانا اور شروع کیا اللہ نے اس کو اس پرانی تکلیف سے ہمیشہ کےلئے نجات دیدی

ہاتھوں کی تکلیف سے آرام
ایک خاتون کے سردیوں میں ہاتھ پاوں بہت ٹھنڈے ہوتے تھے اس کے علاوہ اس کو سانس کی تکلیف تھی اس نے تلوں کے تیل کو 4 دن استعمال کیا اس کو سانس اور ہاتھوں کی ہر قسم کی تکلیف سے آرام مل گیا

بازو کی تکلیف سے نجات
ہمارے ایک جاننے والے تھے جن کے بائیں بازو میں درد تھا ان کی E.C.G بالکل ٹھیک تھی اس کے بعد Stress ٹیسٹ کروایا گیا‘ وہ بھی بالکل نارمل تھا ان کو تلوں کے تیل کا استعمال کرایا گیا جس کے بعد ان کے بازو کا درد ختم ہوگیا اس کے ساتھ ان کے دانت صاف اور چمکدار ہوگئے

گھنٹیاسے نجات
ایک 60 سالہ بزرگ جو کہ ایک سال سے گھنٹیا کے خطرناک مرض میں مبتلا تھے ان کو صرف تین دن تلوں کے تیل کو استعمال کرنے سے آرام آگیا

منہ کی بدبو ختم
میرے کزن کے منہ سے بو آتی تھی جو کہ تلوں کے تیل کی وجہ سے ختم ہوگئی

کمر اور گردن کی تکلیف سے نجات
ایک عورت نے تلوں کے تیل کو دو ہفتے استعمال کیا‘صرف دو ہفتوں کے مختصر سے استعمال سے اس کو کمر اور گردن کی تکلیف میں افاقہ محسوس ہوا۔ اس کے ساتھ اس کے ہاتھ اور پاوں کی جلد بھی نرم ہوگئی
ایک عورت کی کمر اور گردن میں درد رہتا تھا وہ رات کو کمر درد کی دوائی لے کر سوتی تھی جب اس نے تلوں کے تیل کو باقاعدہ استعمال کیا تو اس کی کمر درد اور گردن کی درد ختم ہوگئی اور اس کو چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں جو مشکل تھی وہ ختم ہوگئی

دائمی قبض سے نجات
ایک جاننے والی خاتون کودائمی قبض رہتی تھی اس کو تلوں کا تیل چند دن باقاعدگی سے استعمال کرایا اس کو قبض جیسی موذی مرض سے نجات مل گئی
ایک 15 سال کے لڑکے کو قبض کی شکایت تھی اس کو دوائی لینے سے افاقہ ہوتا تھا جب اس کو تلوں کے تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا تو اس کی قبض ٹھیک ہوگئی اس کو کوئی دوائی استعمال نہ کرنی پڑی  اس کے علاوہ اس کی جلد بہت نرم اور صاف ہوگئی اس نے اپنی آنکھوں کی روشنی میں بھی بہتری محسوس کی

نیند نارمل ہو گئی
ایک صاحب کو نیند کی کمی کی شکایت تھی اس کوتلوں کے تیل کے اس طریقہ علاج کی وجہ سے دل و دماغ میں سکون نصیب ہوا اور اس کی نیند اچھی ہوگئی

منہ کے چھالوں سے نجات
ایک خاتون جس کی عمر 30 سال ہے اس کے منہ میں اکثر چھالے نکلتے تھے اس کو بتائے گئے طریقے سے تلوں کا تیل دن میں تین دفعہ استعمال کرایا تو اس کے منہ کے چھالے چند دن میں ختم ہوگئےاس سے پہلے وہ کچھ کھانے پینے کے قابل نہیں تھی اور پانی بھی سٹرا سے پیتی تھیاس نے ڈاکٹری دوائی بہت استعمال کی مگر اس سے کوئی زیادہ فرق نہ پڑا تھا
کزن کے منہ میں چھالے تھے اس کو بہت تکلیف تھی کھانا تو دور پانی پینے سے بھی تکلیف ہوتی تھی۔ اس کو تلوں کے تیل کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا تو اس کی تکلیف تین چار روز میں ختم ہوگئی

سینے کی جلن سے نجات
ایک شخص کو کھانے کے بعد جلن کی شکایت تھی اس کو کوئی سیرپ یا کوئی دوائی باقاعدگی سے استعمال کرنا پڑتی تھی‘ جیسے ہی دوائی استعمال کرنا بند کی جاتی‘ دوبارہ جلن شروع ہوجاتی تھی اس کو میں نے تلوں کے تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ اس کی جلن بالکل ختم ہوگئی

مسوڑھوں کی سوزش سے نجات
میرے اپنے دانتوں میں کافی تکلیف تھی۔ دانتوں میں انفیکشن کی وجہ سے اکثر میرے مسوڑھے سوج جاتے تھے۔ تلوں کے تیل کی وجہ سے بار بار دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانے سے نجات مل گئی اور بھی موتیوں کی طرح چمکدار ہوگئے

تیس سالہ الرجی اور دمہ سے نجات
ایک 50 سالہ شخص جس کو الرجی اور دمہ کوئی 30 سال سے تھا  اس کے ساتھ اس کو کھانسی‘ ریشہ بھی مسلسل رہتا تھا۔اس کے جوڑوں میں مسلسل درد اور ہاضمہ بھی خراب تھا جب اس نے تلوں کے تیل کو استعمال کیا‘اللہ نے اس کی تمام تکالیف آہستہ آہستہ دور کردیں

اولاد نرینہ کی نعمت مل گئی
ایک 41 سالہ خاتون جو کہ اولاد جیسی نعمت سے محروم تھی اس نے تلوں کے تیل کو بلڈپریشر اور شوگر کیلئے استعمال کیا ان دو تکلیفوں کے ساتھ اس کو اللہ نے اولاد جیسی نعمت سے بھی نواز دیا‘ اس نے صرف تین ماہ تلوں کے تیل کوبتائے گئے طریقے سے استعمال کیا تھا

شوگر بالکل نارمل ہو گئی
شوگر کے ایک 74 سالہ مریض نے مجھے کہا کہ کوئی معجزہ ہی ہوگا اگر میری شوگر ٹھیک ہوجائے۔میں نے ان کو تلوں کے تیل کو باقاعدگی اور اعتماد کے ساتھ استعمال کرنے کامشورہ دیا‘اللہ کریم نے اس کی شوگر چند دنوں میںبالکل نارمل کردی

لیکیوریاکی تکلیف سے نجات
ایک عورت مسلسل کئی سال سے لیکیوریا کے پرانے مرض میں مبتلا تھی اس نے ایک ماہ تلوں کا تیل استعمال کیا‘ اس کی یہ خطرناک تکلیف دور ہوگئی

کینسر سے نجات
ایک بزرگ 70 سال کے تھے ان کو پراسٹیٹ گلینڈ کا کینسر سرطان تھا انہوں نے دوائی کے ساتھ تلوں کے تیل کو بھی استعمال کیا تو ان کواس نے دوائیوں کے برے اثرات سے بچا کر جلد تندرست کردیا

بلڈ پریشر اورجملہ تکالیف سے نجات
ایک مریضہ نے میرے کہنے پر تلوں کے تیل کو 5 مہینے باقاعدہ استعمال کیا  بقول اس کے کہ میرا بلڈپریشر سانس کا پھولنا‘ رات کی نیند‘ ریشہ‘ مسوڑھے یہ تمام امراض بالکل ٹھیک ہونے کیساتھ ساتھ اس کی خارش ختم ہوگئی‘ اس کی جلد سیاہی مائل تھی جو کہ خون کی بہتر گردش کے بعد سفیدی مائل ہوگئی‘ اس کی یادداشت پہلے سے بہتر ہوگئی اور بہت سے کام جو وہ عینک کے بغیر نہیں کرسکتی تھی بغیر عینک کے کرنے لگی

دل کی تکلیف دور ہو گئی
ایک صاحب کو دل کی تکلیف تھی‘ اس کو ڈاکٹر نے سرجری کا مشورہ دیا‘ اس نے تلوں کے تیل کے ذریعے اپنی بیماری سے نجات حاصل کرلی اس کو سرجری کرانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی

آدھے سر درد سے آرام
آدھے سر دردکی مریضہ ایک خاتون نے جب تین دن اس کو استعمال کیا تو اس کو آدھے سر درد سے آرام مل گیا جبکہ وہ اس سے پہلے بہت زیادہ دوائی کھانے کے بعد ٹھیک ہوتی تھی

تلوں کے تیل کاطریقہ استعمال
تلوں کے تیل کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ صبح بیدار ہوتے ہی کچھ کھائے پیے بغیر تلوں کے تیل کاایک کھانے کا چمچ منہ میں ڈال لیں اور اس کو 20 منٹ تک منہ میں رکھیں
چونکہ اس میں منہ کے جراثیم مکس ہو جاتے ہیںاس لئے کسی بھی صورت میں اس کو حلق میں لے کر نہیں جانا ہے۔ جب 20 منٹ ہوجائیں تو اس کو منہ سے تھوک دیں اور منہ کو اچھی طرح کلی کرکے صاف کرلیں جب تک منہ میں تلوں کا تیل رہے اس کو کلی کے انداز میں ہلاتے رہیں اور منہ کو 20 منٹ تک چلاتے رہیں۔جب اس کو تھوک کر آپ منہ کو اچھی طرح صاف کرلیں تو دو گلاس پانی پی لیں‘ ناشتہ یا کوئی بھی چیز ایک گھنٹے کے بعد کھانی ہے
یہ ایک پرانا اور آزمودہ طریقہ علاج ہے س کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے اس کو اگر بوڑھے اور بڑی عمر کے لوگ استعمال کریں تو وہ بہت ساری دواوں سے بچ سکتے ہیں۔اس طریقہ علاج میں ضروری ہے کہ تلوں کے تیل کو خالی پیٹ استعمال کیا جائے اگر تکلیف زیادہ ہو تو اس کو تین مرتبہ صبح، شام، رات استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو کھانا کھائے چار گھنٹے ہوچکے ہوں اور اس کو ختم کرنے کے بعد ایک گھنٹہ کچھ نہ کھایا جائے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

نسخے، ٹوٹکے، چٹکلے، ہربل علاج، دیسی علاج

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70