موٹاپا، پیٹ کی چربی، فیٹ، پیٹ کم کرنے _____کے ٹوٹکے

موٹاپا، پیٹ کی چربی، فیٹ، پیٹ کم کرنے _____کے ٹوٹکے

پیٹ کم کرنے کے ٹوٹکے
دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے  جس نے ہر مردو عورت کو پریشان کر رکھا ہے پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے ٹوٹکے درج زیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ کو یقیناَ فرق محسوس ہو گا۔ ایک پاؤ انگور کے رس کو 3 پاؤ روغن زیتون میں شامل کر کے ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں  گاہے بگاہے ہلاتے رہیں ایک ہفتے بعد ململ کے کپڑے میں چھان کر بوتل میں رکھ لیں اس تیل سے مالش کرنے سے چند دنوں میں فرق محسوس ہو گا
صبح سویرے نہار منہ نیم گرم 4 گلاس پانی پیئیں پیٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی شفاف ہو جائے گی۔
نہار منہ بھنی ہوئی سونف کھانے سے پیٹ اور وزن دونوں کم ہو جاتے ہیں۔ کھڑے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ سیدھے کھڑے ہوں۔ پیٹ ڈھیلا نہ ہونے پائے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پینے بھوک نہیں لگتی اس سے وزن اور پيٹ دونوں کم ہو جاتے ہیں
سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
سیب اور کیلے کا استعمال پیٹ کی چربی کو ختم کرتا ہے۔
صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے تکیے کو پیٹ کے نیچے دبا کے الٹا لیٹ جائیں کوشش کریں کہ دو سیکنڈ کے لیے سانس اندر کی جانب کھینچیں پیٹ کم ہو جائے گا۔
کھانے میں نمک کا کم استعمال پیٹ کی زائد چربی کو زائل کرتا ہے۔
کھولتے گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لیں۔ پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
کھانے میں دارچینی اور ادھرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سبزیوں کا کثرت سے استعمال اور چکن کا کم استعمال بھی معاون ہوتا ہے۔
ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پینے سے پیٹ نہیں بڑھتا۔
چاول سے زیادہ گندم کا استعمال کریں کیونکہ چاول وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
موٹاپا کیسے کم کیا جائے؟
موٹاپا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ آپ اپنے وزن کو قدرتی طریقے سے کم کرنے کی کوشش کیجیئے۔
وزن کم کرنے کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے
پھل اور ہری سبزیاں کم کیلوریز والی غذا ہیں۔ لہٰذا زیادہ وزن والے افراد کو ان زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔
زیادہ وزن والے افراد کو نمک زیادہ استعمال کرنے سے بچنا چاہیئے۔ نمک جسم کے وزن کو بڑھانے کے لئے ایک عنصر ہو سکتا ہے
دودھ کی بنی مصنوعات،جیسا کہ پنیر،مکھن وغیرہ سے پرہیز کرنی چاہیئے کیونکہ ان میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ گوشت اور Non-Vegeterian
(غیر ,سبزیات) کھانوں سے بھی بچنا چاہیئے۔
مصالحہ جات جیسا کہ خشک ادرک،دارچینی،اور کالی مرچیں وغیرہ وزن کو کم کرنے کے لیے اچھی ہیں اور مختلف طریقوں سے بڑی تعداد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کڑوی قسم کی سبزیاں مثلاً کریلا،تمبی وغیرہ وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔
شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا ضحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔
بند گوبھی وزن کو کم کے لئے ایک مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ یہ سبزی چینی اور دوسرے کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتی ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے میں یہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ کچّی یا پکی ہوئی کھائی جا سکتی ہے۔
ورزش وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس سےچربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی اور روئنگ کی جا سکتی ہے۔
عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔
اپنے ہر کھانے کی غذا کی پیمائش کریں اور اس بات کا یقین کریں کہ حصے چھوٹے ہیں۔ مثال کے طور پر چاول کے ایک حصہ کی مقدار، جواپنی مٹھی میں فٹ کر سکتے ہیں سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ 4 سے 5گھنٹے کی ایک باقاعدہ وقفے میں کم کم کھانا آپ کے عمل تحول کو تیز رکھے گا اور جو غذا آپ کھاتے ہیں اس کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکے گا۔ آپ کو وزن کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے باقاعدگی سے اپنی روٹین میں ورزش کو بھی شامل کرنا ہوگا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین