پیشاب کی جلن کا، دیسی علاج
اسباب
گردہ اور مثانہ میں انفیکشن جگر کی گرمی گرم غذاؤں اور دواؤں کا بکثرت استعمال، بد ہضمی، تیزابیت، شراب خوری، قبض اور بواسیر، اس مرض کی پیدائش کا سبب بنتے ہیں، بعض عصبی امراض بھی اس کے پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں پانی کا کم مقدار میں پینا بھی اس کا باعث بن سکتے ہیں خون اور پیشاب میں یورک ایسڈ کی زیادتی مثانہ کی پتھری، پیشاب کی نالی میں سوزش، اور سوزاک بھی اس بیماری کا باعث بنتے ہیں
علامات
پیشاب سرخ یا زردی مائل بہ سرخی اور جلن کے ساتھ آتا ہے پیشاب کرنے کے بعد پھر حاجت ہوتی ہے پیشاب قطرہ قطرہ آتا ہے، جس کے ساتھ شدید قسم کا درد اور سوزش ہوتی ہے، پیشاب کے خوردبینی جائزہ میں اس میں پیپ کے خلیات پائے جا سکتے ہیں
علاج
نسخہ الشفاء : بادیان 30 گرام، جوکھار 30 گرام، کبابہ 30 گرام، الائچی خورد 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
مقدار خوراک : دن میں 3 مرتبہ 2 گرام ہمراہ شربت بزوری پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
نسخہ نمبر 2
نسخہ الشفاء : اسپغول 2 چمچ 1/2 لیٹرپانی میں بھگو دیں اور اس کا لعاب شربت صندل خود ساختہ میں میں ملا کر دن میں 2 مرتبہ استعمال کریں، کچی لسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں
پرہیز : تیز گرم اور نمکین چیزوں کے کھانے سے پرہیز کریں زیادہ جاگنے دھوپ میں چلنے پھرنے نیز محنت مشقت کے کاموں سے اجتناب کریں ثقیل بادی اور تیز مرچ مصالحہ والی اشیاء سے پرہیز کریں پانی بکثرت استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal