الصلوٰۃ و السلام علیک یارسول اللہ
بقول اطباء پانی سے ان بیماریوں کا کامیاب علاج کیا گیا ہے (1) درد سر (2) بلڈ پریشر (3) لقوہ (4) بیہوشی (5) بلڈ کولیسٹرول (6) بلغم (7) کھانسی ( 8 ) دمہ (9) ٹی بی (10) مینن جائنٹس (11) جگر کے امراض (12) پیشاب کی بیماریاں (13) تیزابیت (14) گیس ٹربل (15) مروڑ (16) قبض (17) ذیا بیطس ( 18 ) بواسیر (19) آنکھ کے امراض (20) استحاضہ ( حیض کی بیماریاں ) (21) بچی دانی کا کینسر (22) ناک اور گلے کے امراض
پانی پینے کا طریقہ
بغیر منہ دھوئے اور کلی کئے نہار منہ 1250ml یعنی چار بڑے گلاس پانی ایک ساتھ پی جائیں۔ اب 45 منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں پئیں۔ ہاں اب منجن، کلی وغیرہ میں حرج نہیں۔ یہ علاج شروع کرنے کے بعد کھانا کھانے کے دو گھٹنے بعد ہی پانی پئیں اور سونے کے آدھے گھٹنے قبل کچھ نہ کھائیں۔ اگر ابتداً چار گلاس نہیں پی سکتے تو ایک یا دو گلاس سے شروع کریں۔ آہستہ آہستہ بڑھا کر چار گلاس کر دیں۔ مریض تندرست ہونے کے لئے اور غیر مریض تندرست رہنے کے لئے یہ طریق علاج اپنائیں۔
اطباء کے بقول اس علاج سے مندرجہ امراض بتائی ہوئی مدت میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
مرض: قبض
مدت شفاء: دو دن
مرض: گیس کے امراض
مدت شفاء: دو دن
مرض: ہائی بلڈ پریشر
مدت شفاء: ایک ماہ
مرض: کینسر
مدت شفاء: ایک ماہ
نوٹ: چار بڑے گلاس پانی ایک ساتھ پی جانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ ہاں شکم سیری ہو جائے گی۔ اور انشاءاللہ عزوجل تقریباً پون گھنٹے کے بعد بھوک لگ جائے گی۔ ابتداً تین روز ہو سکتا ہے چند بار پیشاب آئے اس کے بعد انشاءاللہ عزوجل حسب معمول آئے گا۔
مدنی پھول: علاج کرنا بھی سنت ہے اور دوسروں کو علاج تجویز کرنا بھی سنت ہے۔
دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں سفر کرکے اپنی پریشانی کے حل کے لئے دعا مانگئیے۔ انشاءاللہ عزوجل مایوسی نہیں ہو گی۔