ٹانسلز کے لیے بہترین دیسی نسخہ

ٹانسلز کے لیے بہترین دیسی نسخہ

ٹانسلز کے لیے بہترین دیسی نسخہ
معلومات ورم لوذتین (ٹانسلز)
حلق کے دونوں طرف دو غدد مستعد نگران کی حیثیت سے موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کو پکڑ پکڑ کر ہلاک کرتے ہیں اگرچہ یہ کسی وجہ سے متورم ہو جائیں تو درد کرنے لگ جاتے ہیں. زیریں جبڑے کے نیچے ہاتھ لگانے سے ورم محسوس ہوتا ہے. منہ کھول کر دیکھنے سے زبان کی جڑ کے ساتھ لو ذتین سرخ رنگ کے متورم نظر آتے ہیں. غذا نگلنے اور پانی پینے سے تکلیف ہوتی ہے جب ورم بڑھ جائے تو پانی پینے سے وہ ناک کے ذریعے سے باہر نکل آتا ہے خفیف بخار، سر میں درد، بوجھل پن، اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے، اگر یہ ورم ذیادہ عرصہ رہے تو اس میں پیپ پڑ جاتی ہے اور منہ سے بدبو دار مواد خارج ہونے لگتا ہے، اور کچھ معدہ میں اتر کر فساد پیدا کرتا ہے. اسکے اسباب میں بیٹا ہیمولیٹک سٹرپٹو کاکس جراثیم کی بدولت فساد پیدا ہوتا ہے جسے روکتے روکتے لوذتین متورم ہو جاتے ہیں. گرم خشک اشیاء کا بکثرت استعمال شامل ہیں. نظریہ کے مطابق یہ غدی عضلاتی تحریک کے باعث ہوتا ہے جس میں غدد کی کیمیائی تحریک کے باعث غدد کا پیدا کردہ مواد خارج نھیں ہونے پاتا اور غدد جاذبہ اسے جذب کرتے کرتے متورم ہو جاتے ہیں
علاج : نظریہ کے مطابق یہ غدی عضلاتی تحریک ہے اس لیے غدی اعصابی خوراک و ادویات سے اعصابی غدی خوراک و ادویات کے سہارا سے موقع مناسبت کے لحاظ سے علاج کرنا چاہیے
نسخہ الشفاء : قسط شیریں 40 گرام،  برگ مدار 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، سہاگہ بریاں 10گرا م، ہلدی 10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول دوپہر کھانے کے دو گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
نوٹ : بعض اوقات یہ غدد عضلاتی اعصابی تحریک میں غدد کی تسکین کے باعث بھی پھول جاتے ہیں مگر ان میں پیپ نھیں پڑتی، مگر معمولی غلیظ ریشہ بلغم آتی رہتی ہے زیادہ درد نھیں ہوتا اور دیر تک پھولے رہتے ہیں
اسباب : برف اور ترش اشیا کا کثرت سے استعمال
علاج نظریہ کے مطابق یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا مرض ہے اسکا علاج عضلاتی غدی تحریک سے کریں
اور یونانی کے لیے یہ نسخہ مفید ہے
نسخہ الشفا : خولنجاں 10 گرام،  کلونجی 10 گرام، قسط شیریں 30 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اور ایک گرام والے کیپسول بھر لیں
مقدار خوراک : ایک کیپسول صبح ایک کیپسول دوپہر ایک کیپسول رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی کیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کریں
فوائد : یہ نسخہ جات ٹانسلز کیلئے بہتر ین علاج کی حیثیت رکھتے ہیں

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


 

 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70