Nakseer, Naak Se Khoon Aane ka desi ilaj.
Nose Bleeding Herbal Treatment.
نکسیر پھوٹنا ناک سے خون آنے کا دیسی نسخہ اور علاج۔
اکثر یہ مرض خون کی زیادتی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ناک کی رگیں خون سے پُر ہو کر پھٹ جاتی ہیں اور خون ناک کی راہ نکلتا ہے بس اس کو نکسیر کہتے ہیں۔
نسخہ الشفاء : پھٹکڑی بریاں کو باریک کر کے پیس لیں اور بار بار بطور نسوار سونگھائیں انشاءاللہ ضرور نکسیر بند ہو جائے گی کیونکہ پھٹکڑی اکیلی ہی نکسیر کے بند کرنے کے لئے بہت مفید ہے لیکن ہمراہ ایک دو دوا ملا لینے سے اس کی طاقت بہت ہی بڑھ جاتی ہے اگر اکیلی پھٹکڑی سے فائدہ نہ ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کریں۔
نسخہ الشفاء : پھٹکڑی بریاں ، کاغذ کی راکھ دونوں ہم وزن لیں اور باریک پیس کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت تھوڑت سی سونگھائیں نسوار دیں اس سے نکسیر بند ہو جائے گی۔
نکسیر عموماً ناک کے اندر موجود باریک خون کی نالیوں کے پھٹنے سے ہوتی ہے۔ یہ مسئلہ عارضی بھی ہو سکتا ہے اور بعض اوقات کسی اندرونی بیماری کی علامت بھی ہوتا ہے۔
عام وجوہات۔
خشک موسم یا گرم ہوا۔
سردیوں میں ہیٹر یا گرمی میں لو کی وجہ سے ناک کے اندر خشکی پیدا ہو جاتی ہے، جس سے نالیاں کمزور ہو کر پھٹ سکتی ہیں۔
ناک میں انگلی ڈالنا یا زور سے صاف کرنا۔
بار بار رگڑنے یا چھیڑنے سے اندرونی جھلی زخمی ہو جاتی ہے۔
چوٹ لگنا۔
کھیل کود، گرنے یا حادثے کی وجہ سے۔
بلڈ پریشر (ہائی بی پی)۔
زیادہ بلڈ پریشر خون کی نالیوں پر دباؤ بڑھا دیتا ہے۔
نزلہ، زکام یا الرجی۔
مسلسل چھینک اور سوزش کی وجہ سے جھلی کمزور ہو جاتی ہے۔
خون پتلا کرنے والی ادویات۔
جیسے اسپرین وغیرہ لینے سے خون بہنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
وٹامن سی یا کے کی کمی۔
ان وٹامنز کی کمی سے نالیاں کمزور ہو سکتی ہیں۔
کب تشویش کی بات ہے؟
فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر۔
خون 15–20 منٹ سے زیادہ بند نہ ہو۔
بار بار نکسیر آئے۔
ساتھ چکر، کمزوری یا بے ہوشی ہو۔
خون بہت زیادہ مقدار میں بہے۔
فوری گھریلو احتیاطی تدابیر۔
سیدھا بیٹھ جائیں اور سر تھوڑا سا آگے جھکا لیں۔
ناک کے نرم حصے کو 10 منٹ تک دبائیں۔
ناک پر ٹھنڈی پٹی رکھیں۔
لیٹ کر سر پیچھے نہ جھکائیں (خون حلق میں جا سکتا ہے۔
دوا خود بنا لیں یا ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان۔
جڑی بوٹیاں، ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں۔
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70