نظر کی کمزوری، کا دیسی علاج

نظر کی کمزوری، کا دیسی علاج

نظر کی کمزوری، کا دیسی علاج
آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہیں بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں اسی طرح غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی ،کمپیوٹر سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے اسکے علاوہ متوازن غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے
نمبر 1 : پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے
نمبر 2 : بادام رات میں بھگوکرصبح چھلکا اتار کر بارہ گرام مکھن اور مصری میں ملا کرایک ماہ تک کھانے سے نظر تیز ہوجاتی ہے
نمبر 3 : چالیس دن تک سات بادام ، مصری ، سونف دونوں 10+10 گرام پیس کر رات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھر پانی نہ پیئں
نمبر 4 : کھانے کے بعد سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے
نمبر 5 : پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے نظر بڑھے گی
نمبر 6 :  پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے
نمبر 7 :  آنکھوں کے آگے اندھیرا آتاہوتو آنولے کا رس پانی میں ملا کر صبح و شام چار دن پینے سے فائدہ ہوتاہے
نمبر 8 :  پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے ۔
نمبر 9 :  تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کیئے مصری یا شہد ، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملاکر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے
نمبر 10 : بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتاہے
نمبر 11 :  اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر بے حد مفید ہے
نمبر 12 : گاجر اور پالک کا رس 125 گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے
نمبر 13 :  گیہوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتاہے
نمبر 14 : سبز دھنیا آملہ کے ساتھ پیس کر کھانے سے آنکھون کی کمزوری دور ہوتی ہے
نمبر 15 :  صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتاہے
نمبر 16 : پالک کا رس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے
نمبر 17 :  خوبانی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے اور اس موسم میں دستیاب بھی
نمبر 18 :  آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال ضرور کریں
 نمبر 19 : گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتی ہے بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے
نمبر 20 :  خشک ناریل، کیلا اور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں
گاجر اور سونف سے تیار کردہ ٹوٹکے
ان کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی آنکھوں کی کمزوری ضرور دور ہوجائے گی
نسخہ الشفاء : گاجر کارس 1 گلاس، سونف 250 گرام
ترکیب تیاری : سونف کو صاف کرلٰیں گاجر کے جوس میں سونف ملاکرچینی یاشیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیں روزانہ دن میں ایک مرتبہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ پھپوندی نہ لگے جب تمام رس سونف میں جذب ہوجائے تو اسے کچن ٹاول پر پھیلاکر سکھالیں اسکے بعد استعمال کریں یہ طریقہ کار لمبا اور محنت طلب ضرور ہے لیکن آپکی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے چھوٹے بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اس سونف میں مصری یابادام کااستعمال کرسکتے ہیں
نسخہ الشفاء : گاجر کارس آدھا گلاس، دودھ آدھاگلاس، بادام 7 عدد، سونف 1 چمچ
ترکیب تیاری : بادام کو رات میں بھگودیں صبح ان تمام اجزاء کو بلینڈ کریں اور نہار منہ پی لیں آپ چاہیں تو بادام کھاکر اوپر سے گاجر،دودھ اور سونف ملاکر بھی پی سکتے ہیں۔ان کے باقائدہ استعمال سے انشاء اللہ بینائی میں ضرور فرق پڑے گا
نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے، دیسی نسخہ
نسخہ الشفاء :‌ سونف 250 گرام، دھنیا 250 گرام، خشخاش 500 گرام، مصری 300 گرام، مغزبادام 500 گرام، چہار مغز 500 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال : ان سب  اجزاء کو کونڈے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور چھاننی کی مدد سے چھان لیں پھکی کی طرح کا سفو ف سا بن جائے گا روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچ آدھے گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں انشا ء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور ہمیشہ کے لیے عینک سے بھی نجات مل جائے گی
نسخہ، نظر کی کمزوری دور
نسخہ الشفاء : بسکھیرا بوٹی  5 گرام، سرمہ سیاہ 3 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال : بسکھیرا بوٹی کو پھول ، پتوں اور ڈنڈی سمیت کونڈے میں کوٹ لیں اس کو کوٹنے پر اس کا پیسٹ سا بن جائے گا اس پیسٹ میں سیاہ سرمہ شامل کر لیںاور اس کو خشک ہونے کے لیے رکھ دیں سرمہ خشک ہو جائے تو کسی بھی شیشی میں ڈال لیں روزانہ رات کو سوتے وقت لگانے سے بینائی تیزہو جائے گی ایک ہفتہ میں نظر کافی حد تک ٹھیک ہو جائے گی اور ایک ماہ کے استعمال سے عینک تک اتر جائے گی
نسخہ نظر کی بحالی کیلئے
نسخہ الشفاء : کوزہ مصری 100 گرام، سونف 100 گرام، خشخاش 100 گرام، سفید مرچ  100 گرام، بادام 100 گرام
ترکیب اور طریقہ استعمال : تمام ادویہ کو گرائنڈ کر لیں پائوڈر بن جائے گا روزانہ صبح ناشتے سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں کم ازکم ایک ماہ تک اس کا لگاتار استعمال کریں انشاء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی
نسخہ کمزور نظر کو طاقت دینے کیلئے
نسخہ الشفاء : بادام 7 دانے، سونف، 2 چھوٹی چمچ، کوزہ مصری 1 چھوٹا چمچ
ترکیب اور طریقہ استعمال : تمام اجزاء کو پیس کر باری سفوف بنا کر رکھ لیں روزانہ رات کو ایک چھوٹا چمچ پاؤڈر ایک گلاس دودھ میں ڈال کر مکس کر لیں اس کو پینے کے بعد سو جائیں تو بہتر ہے وگرنہ دو گھنٹہ تک کچھ نہ کھائیں
نظر کی کمزوری کا، ملٹھی سے علاج
نسخہ الشفاء : دودھ 1 کپ، ملٹھی  آدھا چھوتا چمچ، دیسی گھی آدھا چمچ  بڑا کھانے والا،شہد  ایک چمچ
ترکیب اور طریقہ استعما ل: رات کو سونے سے پہلے دودھ میں یہ سب چیزیں شامل کریں اور پی لیں روزانہ کا استعمال بہت فائدہ مند ہے اور ایک ماہ کے لگاتار استعمال سے عینک سے مکمل نجات مل جائے گی
اگر آنکھ میں کسی بھی قسم کا درد ہو تو ایسی صورت میں کھجور نہ کھائیں ایسی صورتحال میں نیم کے پتوں کا عرق آنکھ کے مخالف کان (اگر دائیں آنکھ میں درد ہے تو بائیں کان ) میںڈالنے سے آنکھوں کو آرا م آجاتا ہے آنکھیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں ان کی حفاظت کریں
 عینک انشاءاللہ اتر جائے گی
نسخہ الشفاء : کوزہ مصری 100 گرام، سونف 100 گرام، بادام مغز100 گرا، دھنیا خشک 100 گرام، سفید زیرہ 50 گرام، کالی مرچ 25 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر سفوف بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس دودھ کیساتھ پورے چالیس دن استعمال کے بعد ڈیڑھ نمبر کی عینک انشاءاللہ اتر جائے گی

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70