نسخہ دیسی، عورتوں کے بے قاعدگی ایام کیلئے

نسخہ دیسی، عورتوں کے بے قاعدگی ایام کیلئے

نسخہ دیسی، عورتوں کے بے قاعدگی ایام کیلئے
الشفاء : عورتوں کی مخصوص بیماری بندش حیض  موجودہ زمانہ میں بہت زیادہ لڑکیاں جوکہ سن بلوغت کو پہنچ رہی ہیں انکاحال یہ ہے کہ تقریبا لڑکیؤں کا مسئلہ یہ ہے کہ یاتو انکو ماہواری 5 سے 6 ماہ تک بالکل آتی نہیں اور جن کوآتی ہے تو کھل کر نہیں آتی بعض کامسئلہ یہ ہے انکا صرف نشان لگتاہےاور بس اسکےبعد کوئی خبرنہیں ہوتی ایسی حالت میں بعض بیچاریاں حائضہ متحیرہ کی طرح نماز روزہ کے معاملےمیں انتہائی پریشان رہتی ہیں اور عبادت کے لطف اور سجدہ خداوندی کی عظیم نعمت سے رکی رہتی ہیں اور حیران و پریشان سوچتی رہتی ہیں کہ آیااس وقت ہم حالت پاکی میں ہیں یانہیں علاوہ اسکے بندش حیض جسے احتباس طمث سے تعبیر کیاجاتا ہے یہ ایسامرض ہے جس کی وجہ سے طرح طرح کےامراض پیداہوجاتے ہیں اور یہ سمجھ لیں کہ حیض کا خون بھی پیشاب پاخانہ کی طرح ایک فضلہ ہے جس کا جسم میں رک جانامختلف بیماریوں کاسبب بنتا ہے اطباء کرام کا قول ہے کہ اگراس مرض کامناسب علاج نہ کیاجائے تو دردسر، مرگی، سکتہ، فالج، خون کی خرابی، ضعف ہاضمہ، استسقاء جیسی امراض پیداہونے کا اندیشہ ہے اسلئے اسکابہت جلدی علاج کرناچاہیئے
اس مرض کے اسباب ایام حیض میں سردی لگنا کثرت مجامعت یاغلیظ اشیاء کےاستمال سے یہ مرض پیداہوتا ہے
علامات : خون دکھائی دے کر بندہو جاتاہے یاتھوڑاتھوڑا نہایت دردسے آیاکرتا ہے
نسخہ الشفاء : زعفران 10 گرام، مرمکی 10 گرام، کشتہ فولاد 10 گرام، مصبر10 گرام، فلفل سیاہ10 گرام، ناگ کیسر10 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اورگودہ گیکھوارسے کالے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدار خوراک : ایام شروع ہونے سے تین دن پہلے ایک گولی صبح ایک شام  تازہ پانی کیساتھ استعمال کریں جن کو ایام کا پتہ نہ ہو وہ نئے چاند کی پہلی تاریخ کو شروع کریں
فوائد : بندش حیض، بے قائدگی ، کمی حیض، دردحیض کمی خون، کمر اور ٹانگوں کے درد میں مجرب ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70