نسخہ الشفاء : مختلف بیماریاں، ان کا آسان علاج

نسخہ الشفاء : مختلف بیماریاں، ان کا آسان علاج

چہرے کے دانے ختم کرنے کے لیے

کالی مرچ لیں اور اسے صندل کی طرح رگڑ کر چہرے پر یہ لیپ مل لیں ۔
دوچار روز ایساکرنے سے چہرے سے دانے ختم ہوجائیں گے ۔

منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے

دن میں دو یا تین بار سونف چبائیے اور اس کا عرق پی لیجئے چند دنوں میں آپ کے منہ سے بدبوکی بجائے خوشبو آنے لگے گی ۔

بال سفید ہونے سے بچانے کے لیے

بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پاو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملا لیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملاکر پی لیجئے ۔
آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے ۔ اور سفید بال بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے ۔

رنگت کو گورا کرنے کے لیے

خستہ سا ململ کا ٹکڑا لیں اور اسے پانی میں ڈال کر تیز آگ پر اُبال لیں جب آدھا گھنٹہ وہ پک جائے تو اس طرح جوبھاپ دیگچی سے اٹھ رہی ہو وہ اپنے چہرے کو دینا شروع کردیں
جب کپڑا گرم ہوجائے تو اسے پانی سے نکال لیجئے اور قابلِ برداشت گرم ہوتواسے چہرے پر رکھ کر پانچ منٹ تھپکیں اور چہرے پر کوئی کریم مل کرسوجائیں ۔
صبح اُٹھکر منہ دھو لیں ۔
وہ لوگ جن کا رنگ بیحد سیاہ ہے وہ بھی اسے آزمائیں ۔ وہ جلد شفا حاصل کر لیں گے ۔
انڈے کے چھلکے ،سوکھے مالٹے کے چھلکے اور لال دال مسور ہم وزن لے لیں اور خوب پیس لیں ۔
اسے پانی میں ڈال کر آمیزہ سا بنالیں اور اسے ہر روز چہرے پر لگائیں ۔
چہرے کی رنگت نکھرنا شروع ہوجائے گی اور رنگ سفیدی مائل ہوجائے گا ۔

زکام کے خاتمہ کے لیے

دہکتے ہوئے کوئلوں پر ذراسی چینی ڈال لیں اور اسے سونگھیں ۔
اس دھوئیں سے آپ کا زکام دور ہوجائے گا ۔
آٹے کا چھان آدھا پاو لیں اور اسے پاو بھر پانی میں پکالیں ۔
جب دو تین بار اُبال آجائے تو آپ نمک یا چینی جو مناسب سمجھیں اسمیں ملاکر استعمال کریں ۔سرد پانی ہرگز نہ پئیں‘ زکام دور ہوجائے گا ۔٭
زکام کی میعادصرف تین دن ہوتی ہے اس کے بعد زکام ازخود ختم ہوجاتا ہے ۔
اس دوران کھٹائی ،تیل اور سرد اشیاءسے پرہیز کریں بغیر کسی دوا کے زکام ختم ہوجائے گا ۔

کھانسی کے خاتمہ کے لیے

کھانسی اگربچے کوہے تو اسے چھوٹی الائچی پیس کر کھلادیجئے کھانسی ختم ہوجائے گی ۔
یاشہد گرم کرکے بچے کو دیں
یا ادرک کا عرق نکال لیں اوراسے شہد میں ملاکر بچے کو دیں،
اس سے بھی کھانسی ختم ہوجائے گی

آٹے کا چھان 50 گرام لیں ،پھر اُبلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملاکر کھائیں ۔
اس عمل سے سخت سےسخت کھانسی کو بھی شفا نصیب ہوتی ہے ۔

نسیان کا مرض ختم کرنے کے لیے

نسیان کے شکار مریض کو دارچینی بیحد فائدہ دیتی ہے ۔
دن میں دوتین بار دارچینی کا ٹکڑا منہ میں ڈال کر چبانے سےمرض نسیان دورہوجاتا ہے ۔

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخہ میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70