نسخہ الشفاء : دل کے والو بند ہونے، کا آسان دیسی علاج، اور معلومات

نسخہ الشفاء : دل کے والو بند ہونے، کا آسان دیسی علاج، اور معلومات

نسخہ الشفاء : جناب محترم دل کے والو میں سے کوئی ایک بند ہوتا ہی نہیں اگر خدانخواستہ بند ہو جائے تو دوسرا سانس آنا نا ممکن ہے یعنی ادھر والو بند ہوگا ادھر موت واقع ہو جائے گی ہارٹ اٹیک میں جب مریض چند منٹوں میں مر جاتے ہیں اس وقت دل کی اکلیلی شریانوں میں سدہ (جیسے شریانی سدہ کہتے ہیں) یہ والو بند کردیتا ہے جس کے صرف دومنٹ کے اندرمریض مرجاتا ہے اگر کسی تدبیر سے شریان میں جما ہوا سدہ نکل جائے تو مریض کی زندگی بچ سکتی ہے، جس طرح ہمارے گھروں میں لوہے کے پانی والے پائپ میں ایک عرصہ گزرجانے کے بعد اندر کی طرف زنگ لگ کر راستہ تنگ ہو جاتا ہے دل کی والو کی تنگی کا سبب چکنائی کی حامل غذائیں نہیں نہ ہی چکنائی جسم وخون میں کسی جگہ جمتی ہے اور نہ ہی جم سکتی ہے خون جو کہ انتہائی گرم ہوتا ہے اس میں گھی یا چکنائی کے جمنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لیکن افسوس کہ جو چیزیں شریانوں میں جم کران کے راستے تنگ کرتی ہے ڈاکٹر حضرات اس کی طرف توجہ نہیں دیتے بس چکنائی کو سبب بناکراسے بند کردیتے ہیں لیکن اگرواقعی یہ سبب ہوتا تو دل کے والو بند کا مریض تو نہ سہی کم ازکم عام درددل یا دل کی تکالیف کے مریض ہی چکنائی بند کرکے تندرست ہو جاتے آج تک نہ کوئی شوگر کا مریض میٹھا بند کر کے ہوا ہے اور نہ ہی دل کا مریض چکنائی بند کرکے مرض کے حملے سے بچا ہے لہذ ا ان دونوں خطرناک بیماریوں کے اسباب ہی اور ہیں جنہیں معالجین حضرات دور کرنے کا سوچتے ہی نہیں، جسم و خون میں ترشی وتیزابیت کی زیادتی ہو جاتی ہے جس کا مظہر تمام ترش ٹھنڈی سرد غذائیں ہیں، شریانوں میں یا کسی اور جگہ ہمیشہ ٹھنڈا مادہ جم کر ان کا راستہ تنگ کرتا ہے جیسے گنے کے جوس کی نسبت املی آلوبخارے کا زلال زیادہ ٹھنڈا ہوتاہے لہذا خشک سرد مادہ شریانوں میں جم کر ان کے راستے تنگ کرتا ہے یہی وجہ ہائی بلڈپریشر کاسبب بن جاتی ہے
علاج میں گھی چکنائی کا بند کرنا علاج نہیں بلکہ ایسی اشیاء سے پرہیز کریں جو خشک سرد ہوں جو خون کی حدت کو کم کردیتی ہیں جو خون کا گاڑہے پن کا سبب بنتی ہیں ، خون کی حدت کو تیز کردیں جس سے خون پتلا ہو کر صحت حاصل ہو جائے گی
احتیاط : دل کے عارضہ والے لوگ کبھی ٹھنڈاپانی اور تمام ٹھنڈے مشروبات استعمال نہ کریں اب ہم اس مرض کا علاج بتاتے ہیں
نسخہ الشفاء : اجوائن دیسی 100 گرام، تیزپات 70 گرام،رائی 50 گرام، بابچی 30 گرام، گندہک آملہ سار 150 گرام
ان سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں، ایک گرام صبح دوپہر رات، کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد تازہ پانی کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں، اسکے استعمال سے دل کی تنگ شریانیں کھل جائیں گی اور کولیسٹرول نارمل ہوجائے گا
دوران علاج یہ پرہیز بہت ضروری ہے
پرہیز : دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے،نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرھیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں ، شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین