نسخہ الشفاء : دانتوں کے مختلف امراض، کا گھریلو اور آسان علاج

نسخہ الشفاء : دانتوں کے مختلف امراض، کا گھریلو اور آسان علاج

نسخہ الشفاء : نیم کے خشک پتے 60 گرام ، کالی مرچ 12گرام، نمک 24 گرام تینوں کا باریک سفوف بنا لیں ۔ روزانہ صبح، شام، رات کو ملیں اس کے استعمال سے دانتوں سے خون نکلنا بند ہو جاتا ہے مواد پیدا نہیں ہوگا اس سے مسوڑھوں کے زخم خشک ہوجاتے ہیں اور گندہ دہنی دور ہوجاتی ہے ۔
دانتوں کو کیڑا لگنا
اندرائن کے پختہ پھل لے کر خشک کر لیں ۔ بوقت ضرورت اس کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر دھونی لیں انشاء اللہ دانت کے کیڑے سے نجات مل جائے گی ۔
داڑھ کا درد
اگر دانت بوسیدہ ہو گیا ہو اور اس میں گڑھا پڑ گیا ہو تو روئی کی پھریری کو برگد کے دودھ میں تر کر کے سوراخ میں رکھ دیں ، درد بند ہو جائے گا ۔
دانتوں کا ہلنا
پوست 12 گرام، مرچ سیاہ 12 گرام، باریک پیس کر بطور منجن استعمال کریں دانتوں کا ہلنا ختم ہو جاتا ہے ، میل اور غلاظت دور کر کے دانتوں کو سفید بناتا ہے ۔ پیپل کی جر کی چھال سایہ میں خشک کر کے نہایت باریک پیس کر رکھ لیں صبح کے وقت بطور منجن استعمال کریں ۔ دانتوں کا ہلنا، درد، میل وغیرہ دور کر کے دانتوں کو سفید کرتا ہے اور دانت اپنی جگہ جم جاتے ہیں ۔
دانت میں درد
تخم سرس 12گرام ، مرچ سیاہ 6 گرام دونوں کو باریک پیس کر رکھ لیں ۔ دکھتے وقت دانت اور داڑھ پر ملیں فوراْ درد بند ہو جائے گا منجن ملنے کے بعد کم از کم آدھا گھنٹہ تک کلی نہ کریں ۔
نمبولی نیم 12گرام ، نمک 12گرام پھٹکریاں 12 گرام خوب باریک پیس کر ڈبی میں بند کر کے رکھیں دانتوں کے درد میں خاص طور پر مفید ہے کیڑے کو ختم کرتا ہے بادی کے درد کو دور کرتا ہے اور دانتوں کو موتیوں جیسا بناتا ہے ۔
دانتوں کا ریزہ ریزہ ہو کر ٹوٹنا
پھٹکری کو باریک پیس کر شہد میں ملا لیں اور روزانہ صبح دانتوں پر ملیں ۔
مسوڑھوں کا پھولنا اور خون آنا
سونف 48 گرام ، نمک لاہوری 24 گرام باریک پیس کر کپڑے میں چھان کر رکھ لیں بوقت ضرورت دانتوں پر ملیں ۔
انار کے چھلکے خشک حسب ضرورت لے کر پانی میں دس منٹ تک پکائیں اور اس کے دن میں 4 مرتبہ غرارے کریں مسوڑھوں میں پیپ کا بھر جانا ، مسوڑھوں سے خون نکلنا، دانتوں میں درد، دانتوں کے ہلنے میں مفید اور مجرب ہے

میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70