نسخہ الشفاء : قدرت نے انسان کو بے شمار خشک میوہ جات کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے بادام ایک ایسا میوہ ہے جسے اس کے منفرد ذائقے کی بدولت بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار غذائیت کو چھپائے ہوئے ہے جس کا استعمال خصوصاً سردیوں میں انتہائی فرحت بخش اور صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے جب کہ اس میں زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہےلہذا بادام کا استعمال بہت سی بیماریوں میں شفا بخش بھی ہوتا ہے۔
دماغ کو طاقت بخشنے کے لیے باداموں کو رات بھر بھگونے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے اس لیے زیادہ تر لوگ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھوڑ دیتے ہیں اور نہار منہ کھالیتے ہیں اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست بھی کرتے ہیں۔
بادام کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ بادام کا استعمال کریں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے کیونکہ بادام میں پایا جانے والا مادہ ایلفا ٹو فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
اگر آپ دل کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو بادام کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس میں پایا جانے والا اینٹی آکیسڈ نٹ مادہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے اوردل کو صحتمند رکھتا ہے۔ بادام جسم میں مضر صحت کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے اور صحت بخش کو لیسٹرول کی مقدار بھی بڑھاتا ہے جب کہ ایک تحقیق کے مطابق روزانہ مٹھی بھر بادام کھانے سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
بادام کے استعمال سے جلد ار بالوں کا بھی خیال رکھا جاسکتا ہے، جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال عام ہے اور یہ رنگ کو بھی گورا کرتا ہے جب کہ نومولود بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال کیا جاتا ہے۔
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
نہایت بہترین مغلظ نسخہ
نہایت بہترین مغلظ نسخہ نہایت بہترین مغلظ نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے جس