نسخہ الشفاء:جنسی قوت کیلئے

نسخہ الشفاء:جنسی قوت کیلئے

نسخہ الشفاء:جنسی قوت کیلئے
قوت مردی کیلئے ایک جامع النفع دوا (تریاق صفت گولیاں) ایسی ادویات جو بیک وقت جریان‘ احتلام‘ سرعت اور رقت منی سے لے کر ضعف باہ اور کامل نامردی تک کیلئے مفید ثابت ہوں‘ بہت ہی کم ہیں ان میں سے اگر کوئی دوا جریان اور احتلام کیلئے مفید ثابت ہو تو وہ ضعف باہ پیدا کردیتی ہے اور خواہش جماع کو کم کردیتی ہے اور اگر کوئی محرک باہ ہے تو وہ جریان احتلام میں اضافہ کا باعث بنتی ہے مگر بفضلہ تعالیٰ یہ دوا بیک وقت جنسی قوت کیلئے مفید ہے اگرچہ فائدہ کی رفتار ذرا دھیمی ہے مگر ہر قسم کے نقصان سے پاک‘ اگرچہ بنانے میں دیر طلب اور دقت طلب ہے۔ اس نسخہ کو آپ ایک لمبی مدت استعمال کریں فوائد دیکھ کر خوش ہونگے۔

ھوالشافی: درخت پیپل کا پختہ پھل ایک سیر‘ درخت برگد کا پھل ایک سیر‘ درخت پیپل کی ڈاڑھی ایک سیر‘ درخت برگد کی ڈاڑھی ایک سیر‘ اگر پیپل کی ڈاڑھی نہ مل سکے تو کونپل بجائے ایک سیر کے دو سیر۔ درخت پیپل کی سرخ سرخ کونپلیں ایک سیر‘ درخت برگد کی تازہ اور سرخ سرخ ایک سیر صاف پانی چشمہ یا نہر کا 8 سیر مٹی کے گھڑے میں تین چار روز بھگو رکھیں۔ چار روز کے بعد قلعی دار برتن میں ڈال کر یا نہ ملنے کی وجہ سے صاف کی ہوئی لوہے کی کڑاہی میں نرم نرم آگ پر اس حد تک پکائیں کہ آدھا پانی جل کر آدھا باقی رہ جائے۔ اس وقت اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے خوب اچھی طرح مل کر کپڑے میں چھان لیں اور پھر اس پانی کو بہت ہی نرم آگ پر پکائیں جب پانی شربت کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اس وقت اتار کر کسی سلور (ایلومینیم) وغیرہ کے برتن میں ڈالیں اور پھر اس کو ایک برتن میں پانی ڈال کر اس کے منہ پر رکھیں اور پانی بھرے برتن کے نیچے آگ جلائیں تاکہ یہ دوا پانی کی بھاپ پر پکے اور پکتے پکتے افیون کی طرح گاڑھی ہوجائے اس وقت اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا کریں اگر ٹھنڈا ہونے کے بعد گولیاں بننے کے لائق ہوجائے تو بہتر ورنہ پھر دھوپ میں چند روز رکھ کر خشک کرلیں اور پھر رتی رتی برابر گولیاں بنالیں بس دوائے مطلوب بفضلہ تعالیٰ تیار ہے۔
ترکیب استعمال: دو گولی سے تین گولی ہمراہ تازہ دودھ یا گرم کرکے سرد کیا ہوا دودھ پاو بھر صبح و شام۔
فوائد: جریان‘ احتلام‘ منی کا پتلا پن‘ جلد انزال ہوجانا‘ عضو میں پوری سختی نہ آنا‘ وقت پر دل دھڑکنا‘ نامردی سب کیلئے مفید ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70