نسخہ,شربت کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے

نسخہ,شربت کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے

نسخہ، شربت کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے
نسخہ الشفاء:ملٹھی100گرام، ہلدی20گرام،اجوائن20گرام،تیزپات50گرام،شہد خالص200گرام
ترکیب تیاری:تمام ادویہ کا سفوف بنا کر ایک کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی
جب پک پک کرآدھا کلو رہ جاے تو اس کو ململ کے کپڑے سے چھان لیں پھراس پانی کو
ہلکی آنچ پر رکھ کراس میں 100گرام چینی اور 200گرام شہد ملا کر پانچ منٹ تک پکائیں
شربت کھانسی تیار ہے اب اس کو ٹھنڈا ہونے پرکسی شیشےکی بوتل میں محفوظ رکھ لیں
مقدارخوراک:کھانسی اورگلےکی خراش کےلیےایک بڑا چمچ کھانے والا صبح ،دوپہر،شام
پانچ بجےاوررات میں کھانے کے ایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں مزید نزلہ
زکام اور ریشے کی وجہ سے سانس میں تنگی اور سینے میں سے سائیں سائیں کی آوازیں
آنا اس کے لیے اس شربت کا استعمال اس طرح سے کریں ایک کپ خوب گرم پانی لےکراس
اس میں دو بڑے کھانے والے چمچ اچھی طرح حل کرکے چائے کی طرح گرم گرم پیئں دن
میں تین بار تین تین گھنٹے کا وقفہ دے کر استعمال کریں
فوائد: گلے کی خراش اورخشک و تر کھانسی نئی ہو یاں پرانی سانس کی تنگی اور نزلہ زکام
کیرا اور سر درد ان امراض کا یہ مکمل اور بہترین علاج ہے کبھی کسی ڈاکٹر یاں حکیم کے
پاس جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی آپ آسانی کے ساتھ بنا سکتے ہیں یہ میرا نہایت
آزمودہ اور ذاتی ریسرچ شدہ نسخہ ہے

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70