نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج

نسخہ، نیند کا زیادہ آنا، دیسی علاج
بعض لوگوں کو نیند اس قدر زیادہ آتی ہے, کہ خواہ وہ جیتنا سوئیں اُٹھنے کو جی نہیں چاہتا، ہر وقت اونگھتے رہتے ہیں، سرد اشیاء کے بکثرت استعمال سے جب دماغ میں بلغمی رطوبت جمع ہو جاتی ہے، تو یہ مرض پیدا ہوتا ہے دماغ میں کثرت یا کمی خون، امراض دماغ کا ہل جانا، دماغی رسولی، ردی بخارات کا دماغ میں پہنچنا دباؤ ، سر پر چوٹ، سخت سردی، فاقہ کشی زیادہ دماغی محنت سے عارضہ ہو جاتا ہے، بدہضمی, نزلہ و زکام، جسم سے خون کا زیادہ نکل جانا، دستوں کی کثرت، لمبی بیماری سے کمزور ہو جانا، کثرت محنت دماغی، مرگی، خون کا زہریلا ہونا، سمیت بول، شوگر ذیابیطیس، دماغ کے سست اور کمزور ہو جانے کی وجہ سے نیند کا غیر معمولی غلبہ ہو جاتا ہے,
اسباب کے مطابق علاج کریں
علامات
سر بوجھل، چہرے پر بھربھراہٹ پپوٹے پھولے ہوئے، منہ سے رطوبت کا جاری ہونا، مریض گہری نیند میں سویا رہتا ہے، اگر جگایا جائے تو مشکل سے جاگتا ہے، سوال کا جواب دے کر پھر سو جاتا ہے
خون کی زیادتی سے ہو تو لمس گرم، چہرہ اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں
سردی سے ہو تو ، لمس سرد اور پیشاب سفید ہوتا ہے
دوالمسک معتدل جواہر دار3 گرام روزآنہ دیں
معجون فلاسفہ 6 گرام روزآنہ ایک ماہ تک کھلائیں
اطرہفل کشنیز مقوی دماغ ہے اور دماغ کا تنقیہ کرتا ہے، نزلہ کو مفید ہے
اگر کمزوری جسم، دل، دماغ سے تو ضعف دماغ کی دواء کریں، اور مقویات کے مرکبات کھلانا مفید ہے، قرص مرجان ایک عدد خمیرہ گاؤزبان عنبری کے ساتھ دیں
رطوبت کی زیادتی ہو تو خوراک زود ہضم ہو جو رطوبت پیدا نہ کرے
قبض ہو تو اس کو رفع کریں
زیادہ کھانے اور سر اشیاء پانی سے پرہیز
علاج
اگر خون کی زیادتی ہو تو حجامہ، جونکیں یا فصد کھولنا بہترین تدبیر ہے
نسوار دینے سے نیند کی زیادتی کم ہو جاتی ہے
مرچ سیاہ باریک کر کے بطور نسوار دینے سے غنودگی رفع ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : صدف 50 گرام، مروارید 50 گرام، کو 1 کلو گھیکوار کوزہ میں بند کرکے گج پٹ کی آگ دیں، اور سرد ہونے پر نکالیں
ترکیب تیاری : یہ کشتہ 10 گرام، دانہ الائچی خورد 10 گرام، ورق چاندی 40 عدد، سب کو باریک کر کے سفوف بنائیں
مقدار خوراک : ایک گرام ہمراہ خمیرہ گاؤزبان 10 گرام میں ملا کر دودھ سے صبح و شام، خالی پیٹ ایک ہی ہفتہ میں اس کے فوائد مل جائیں گے، نیند قدرتی طور پر آئیگی اور طبعت چست رہیگی، معدہ کی اصلاح اور تنقیہ بلغم و سوداء ہو کر مرض رفع ہو جائیگا
نسخہ، حب برہمی
مقوی دماغ ہے، نزلہ کو دور کرتی ہے منہ کی بو خوشگوار بناتی ہے
نسخہ الشفاء : برہمی بوٹی خشک 50 گرام، باریک پیس کر کر روغن بادام سے چرب کر لیں پھر اس میں دانہ الائچی خورد 10 گرام، مرچ سیاہ 6 گرام، جدوار 3 گرام، زعفران 3 گرام، عود صلیب 3 گرام، عنبر 3 گرام، باریک پیس کر ملائیں، اور شہد کے ساتھ گوندھ کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنالیں
مقدارخوراک : ایک گولی صبح و شام ساتھ دودکیساتھ پندرہ دن سے ایک ماہ استعمال کروائیں
مزید نسخہ جات
نسخہ الشفاء : چنے بھنے اور چھلے ہوئے 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، چینی 50 گرام، سب کا سفوف بنا کر ایک بڑا چمچ کھانے والا صبح نیم گرم دودھ سے لیں
نسخہ، کشتہ مرجان مکھن والا
نہایت مقوی دماغ ہے
نسخہ الشفاء :‌ مرجان صاف شدہ 10 گرام، لے کر 30 گرام، مکھن میں ملا کر کوزہ میں بند کر کے 5 کلو اُپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر پیس لیں
مقدار : خوراک ایک رتی مکھن میں رکھ کر صبح نہار منہ کھائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70