دل کی کمزوری، گھبراہٹ خفتان کا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : زرشک گٹھلی نکال کر15 گرام، طباشیر بانسی 10 گرام، صندل سرخ 10 گرام، صندل سفید 10 گرام، دھنیاخشک 10 گرام، گل گاؤزبان 10 گرام، جڑمرجان 10 گرام، خشک آملہ بغیرگٹھلی کے 10 گرام، ورق چاندی 8 گرام، مروارید 5 گرام، کہربائے شمعی 5 گرام، گل سرخ 7 گرام، ابریشم، مقرض 10 گرام، دارچینی 7 گرام، بہمن سفید 10 گرام، بہمن سرخ 10 گرام، درونج عقربی 7 گرام، زعفران خالص 5 گرام، بادرنجبویہ 5 گرام، اگر 5 گرام، عودصلیب 5 گرام، مصطگی 5 گرام، چھڑیلہ 5 گرام، الائچی خورد 5 گرام، عنبراشہیب 3 گرام، مشک خالص 3 گرام،میٹھے سیب کا پانی 150 گرام، شہدخالص 150 گرام، چینی سفید 120 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کا سفوف بنا کراس میں سیب کا پانی اور شہد اچھی طرح مکس کردیں معجون کی طرح تیاری ہو گی بعد میں کسی شیشی میں ڈال کررکھ دیں 20 دن بعد استعمال کریں
فوائد : دل کی کمزوری گھبراہٹ خفتان اورباربارپیاس لگنا مزید معدہ وجگرکی گرمی ختم کرکے معدہ وجگر کو قوت دیتی ہے اوربھوک کو بڑھاتی ہے اورخون پیدا کرتی ہے بہت مجرب ہے
مقدارخوراک : صبح نہار منہ ایک چمچ جائے والا ایک ماہ استعمال کریں
نہایت بہترین مغلظ نسخہ
نہایت بہترین مغلظ نسخہ نہایت بہترین مغلظ نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے جس