نزلہ | زکام
کہتے ہیں کہ زکام واحد بیماری ہے جس کا شکار انسان کے علاوہ جا نور بھی ہوتے ہیں مثلا بندروں، بھیڑوں اور بکریوں کو بھی زکام میں مبتلا ہوتے دیکھا گیا ہے، ” بی مینڈکی“ زکام تو خاصا مشہور ہے، زکام کے بارے میں یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اس کا علاج کیا جائے تو دو ہفتے میں ختم ہو جاتا ہے۔ اور اگر نہ کیا جائے تو پندرہ دن ؟کیا…. سمجھے ….؟
ہم آپ کی خدمت میں زکام سے نجا ت کے لیے چند ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں کبھی آزما کر دیکھئے۔
٭ ایک گلا س دودھ کو جو ش دلا ئیںاور اس ابلتے دودھ میں ایک دیسی انڈہ پھینٹ کر ڈال دیں ساتھ ہی چولہے سے ہٹالیں، اس دودھ میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر گرم گرم چائے کی طر ح نو ش کریں کم از کم تین دن ایسا کریں، شدید زکام ہو تو ایک پا ﺅ نیم گرم دودھ میں ہلدی اور کالی مر چ دو دو ماشے ملا کر پینے سے ایک دو دن میں صحت یا بی ہو جاتی ہے سردی کی وجہ سے ہونیوالے نزلے میں بے حد مفید ہے
٭بھاپ لینا بھی ایک مو ثر طریقہ علاج ہے بھا پ کی گرمی اور نرمی سے متاثرہ شریا نوں کو سکون ملتا ہے
٭ سنگترے اور ما لٹے کا استعمال بھی زکام میں افاقے کا سبب ہے اگر چہ دونوں ترش ہوں
٭ جو خواتین مستقل نزلے زکام کی مریض ہیں اور ان کے سر کے بال بھی نزلے کی وجہ سے سفید ہو رہے ہیں۔ تو ان کے لیے ایک مفید نسخہ ہے
ھوالشافی: تخم اندرائن 20 تولہ اور ما لکنگنی 20 تولہ کو موٹا موٹا کو ٹ کر دوسیرپانی میں ڈال کر پکائیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں ایک سیر میٹھا تیل ڈال کر پکائیں جب تمام پانی جل جائے اور صرف تیل باقی رہے تو اسے چھا ن کر حفاظت سے شیشی میں رکھ لیں، بوقت ضرورت سر پر لگائیں یہ نزلے زکام کے لیے بھی مفید ہے اور بالوں کو بھی سفید ہونے سے روکتا ہے