نایاب نسخہ کمردرد سے فوری نجات
نایاب نسخہ میں نے بنایا اور بانٹاجس کے درج ذیل فوائد سامنے آئے گھٹنوں میں درد تھا سجدے سے اٹھتے وقت درد ۔ کمردرد جھکتا ہوں تو جھکا نہیں جاتا ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تمہارے مہرے ہل گئے ہیں ۔میں نے یہ نسخہ دیااور مالش کا بھی کہا۔ سر میں دانے تیل بالوں میں لگالیا دانے ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔کندھوں اور جسم کی مالش کرنے کے بعد نہانے سے جسم تروتازہ ہوجاتا ہے جلد کی مالش
نسخہ درج ذیل ہے
ھو الشافی: کھٹہ تلخ 100 گرام، پھٹکڑی سرخ 100 گرام، آنبہ ہلدی 100 گرام، السی 10 گرام، سب کو کوٹ چھان کراس میں ایک کلو خالص تل کاتیل ڈال کر بالکل ہلکی بلکہ نہایت ہلکی آنچ میں جلائیں دو دن تک جلاتے رہیں جب پانی جل جائے تو اتارکر اس میں50گرام رتن جوت ڈال کر3دن رکھ چھوڑیں۔رتن جوت گرم گرم تیل میںڈالیں۔ 3دن کے بعد چھان کر محفوظ کرلیں‘اب کراماتی تیل تیار ہے۔