منہ کے چھالوں کا، دیسی علاج

منہ کے چھالوں کا، دیسی علاج

منہ کے چھالوں کا، دیسی علاج
قلاع ایک متعدی مرض ہے یہ بنیادی طور پر ایسا زخم ہے جو منہ اور زبان کی جھلی کے بیرونی طبقہ میں پیدا ہو جاتا ہے اور اس قدر پھیلتا ہے کہ سارے منہ کو گھیر لیتا ہے بعض اوقات یہ زخم غذا کی نالی حتی ک معدہ کی غشاء مخاطی تک پہنچ جاتا ہے
اسباب
یہ مرض بالخصوص شیر خوار بچوں کو دانت نکلنے کہ زمانہ میں ہوتا ہے اور جسم میں چاروں اخلاط میں سے کسی ایک کی زیادتی ہونا، خرابی خون، منہ، حلق یا ناک کی سوزش، ہاضمہ کی خرابی، تیزابیت، نقرص، آتشک، سوزاک، بخار جیسے ملیریا گرم مرغن محرک اغذ یہ نشہ آور اشیاء سمیات جیسے پارہ یا سینکھیا کا کثرت استعمال گرم گرم کھانا کھانے کی عادت والے بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں
نوٹ : منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں بالخصوص رات کو سوتے وقت برش لازمی کر کے سوئیں
علامات
منہ میں سوزش اور درد ہوتا ہے چھوٹے چھوٹے دانے اور پھنسیاں نکل آتی ہیں پھنسیوں کی رنگت سفید اور خاکستری ہوتی ہے گاہے چھالے اور پھنسیاں زبان، مسوڑوں رخساروں اور لبوں کی اندرونی سطح پر بھی نکل آتی ہیں، کھانے پینے نگلنے حتی کہ بولنے میں دقت محسوس ہوتی ہے، زبان میلی ہو جاتی ہے تھوک کثرت سے آتی رال بہتی اور منہ سے بدبو آتی ہے مرض کی شدت میں گالوں پر سوجن ہو جاتی ہے
نسخہ الشفاء : گاؤزبان سوختہ20 گرام، طباشیر اصلی20 گرام، دانہ الائچی خورد20 گرام، کتھ سفید20 گرام، کباب چینی20 گرام، کلی انار20 گرام، نشاستہ گندم 20 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادوی کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں
طریقہ استعمال : دن میں 3 سے 4 بار منہ میں چھڑکا کریں
جوارش آملہ، صبح و شام ایک چمچ ہمراہ آب تازہ انشاءاللہ آرام ہو گا

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70