معلومات مرض رعشہ کپکپی، لرزہ ، کوریا

معلومات مرض رعشہ کپکپی، لرزہ ، کوریا

معلومات مرض رعشہ، کپکپی، لرزہ ، کوریا
Chorea
اختیاری عضلات میں بلا اردہ حرکت ہونے لگتی ہے، جن میں کوئی نظم نہیں ہوتا عضو ماؤف کی قوت محرکہ، مستقل طور پر عضلات کو حرکت دینے یا ایک جگہ پر قائم رکھنے سے تنگ ہو جاتی ہے اور عام طور پر گردن اور ہاتھ لرزتے ہیں
وجوہات
عصبی امراض، عصبی کمزوری، مرگی، باؤ گولہ، جنون وغیرہ، حمل بندش، حیض کمی، خون، گنٹھیا، ٹھنڈی چیزوں کا زیادہ استعما ل، پیٹ کے کیڑے، شراب نوشی، زیادتی ملاپ، کمزوری دماغ، نفسیاتی امراض، اعصاب کی خشکی، یا تکلیف یا سوء مزاج عام طور پر بڑھاپے کی عمر میں یہ مرض زیادہ پیدا ہوتا ہے
علامات
ابتدائے مرض میں جسم چہرہ زبان اور ہاتھ یا پاؤں کانپنے لگتے ہیں بے اختیار اور بے قاعدہ حرکات شروع ہو جاتی ہیں مریض کا چلنا پھرنا اور ہاتھ میں کسی چیز کا پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے شدت مرض میں آدھا یا سارا جسم ہلتا ہے
علاج
اگر رعشہ کے ساتھ سر درد ہو تو اسطخودوس کا سفوف بنا کر 3 گرام استعمال کریں تقویت اعصاب کیلئے حب اذرقی استعمال کریں، اس کے علاوہ معجون کچلہ+ معجون فلاسفہ + دواء المسک معتدل جواہر والی مرض میں مفید ہے
غذائی نسخہ رعشہ سر ہاتھ پاؤں کا کانپنا
ایک اور غذائی نسخہ لکھ رہا ہوں اس نسخے سے ریگستان کے لوگ آسانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ نسخہ رعشہ سر ہاتھ پاوں کانپتے ہوئے اور کسی دواء سے مرض دور نہیں ہورہا تو ایک بار اس چھوٹے سے نسخے کو آزمائیں صرف ساٹھ دنوں میں آپ رعشہ کے مرض سے نجات پاکر دوبارہ خود کو جوان محسوس کریں گے میں نے یہ نسخہ ریگستان کے کافی لوگوں کو بتایا جو استعمال کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں بہت مجرب ہے صبح نہار منہ بکری کا دودھ (دودھ ایسی بکری کا ہو جو جنگل چَرتی ہو) ایک گلاس نیم گرم میں ایک سے دو چمچ روغن زرد (یعنی گائے کا دیسی گھی) ڈال کر پی لیں صرف ساٹھ دن انشاءاللہ رعشہ کا مرض نیست نابود ہوجائے گا

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal


 

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70