معدہ میں گیس، اور اسکا علاج

معدہ میں گیس، اور اسکا علاج

معدہ میں گیس، اور اسکا علاج
معدہ میں گیس پیدا ہونے والے مریضوں کو سادہ غذا استعمال کرنی چاہیے۔ طبی لحاظ سے تبخیر کے معنی بُخارات کا پیدا ہو کر کسی دوسرے عنصر میں پہنچ کر بُرے اثرات پیدا کرنا ہے۔ معدہ جِسے بدنی ہانڈی کہتے ہیں، بائیں طرف پسلیوں کے نیچے واقع ہے۔ غذا سے پُر ہونے پر اس کی لمبائی بارہ انچ اور چوڑائی چار انچ تک ہوتی ہے۔ خالی معدہ کا وزن چار اونس تک ہے، جس میں کئی کلو غذا ٹھونسنے کی ہمیں فِکر لگی رہتی ہے۔ یہ پانی کی مشک کی مشابہ تلّی اور جِگر کی طرف رُخ رکھتا ہے ہماری غذائی ہوس کے پیش نظر خالق مطلِق نے اس کا تانا بانا بہت مضبوط بنایا ہے۔ اس کی بناوٹ چار طبقات (تہوں) سے مکمل فرمائی، تا کہ سخت سے سخت غذا بھی آسانی سے ہضم ہو جائے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض حیوانات ہڈی اور اینٹ پتھر تک ہضم کر جاتے ہیں۔ معدہ کی ساخت چنٹوں والی ہوتی ہے، جس میں غدودوںکا جال بِچّھا ہوتا ہے، نچلے حصّے میں اس کی سطح کو تر کرنے کے وال بلغمی غدودیں اپنی رطوبت چھوڑتی رہتی ہیں۔ ہاضمے والی گلٹیاں جن کی ہاضم رطوبات غذا کو ہضم کرتی ہیں۔ سارے معدہ میں پھیلی ہوئی ہیں، ہضم کا فعل جس کا دارومدار زیادہ تر معدے کے تندرُست ہونے پر منحصر ہے

مزید پڑھیں

کئی اعضاء کی شراکت سے مکمل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے مُنہ سے ہی غذا کا ہضم شروع ہو جاتا ہے، جب غذا کا لقمہ مُنہ میں داخل ہوتا ہے، لعاب دہن سے مِل کر غلوط کی شکل اختیار کرتے ہیں، اس کے بعض اجزا نرم ہو کر قریب الہضم ہو جاتے ہیں۔ مری کا آخری حصّہ پُشت کے دسویں مہرے کے قریب معدہ سے آتی ہے، بحالت تندرُستی معدے میں غذا تین گھنٹے تک ہضم ہو جاتی ہے۔ لیکن ہماری روزمرہ کی غذا میں بعض چیزیں اس قدر سخت ہوتی ہیں کہ غریب معدہ ان کی حالت نہیں بدل سکتا
معدہ کے بعد ستائیس فٹ لمبی چھ انتڑیاں غذائی نالی بناتی ہیں۔ بائیس فٹ لمبی تین چھوٹی چھوٹی انتڑیوں میں رہے سہے غذائی اجزا گردش کرتے اور پِتّہ اور لبلبہ کی رطوبتیں ان کے ساتھ مِل کر ناہضم غذا کو ہضم کے قابل بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ اس ہضم کے بعد بڑی آنتوں کی پانچ فٹ لمبی نالی میں بچی کچی غذا کو پاخانے کے ذریعہ خارج کرنے کے لیے مناسب شکل میں تبدیل کرنا پڑتا ہے تاکہ آسانی کے ساتھ فضلات بدن سے خارج ہو سکیں، ہضم کی درستگی مُنہ، معدہ، انتڑیاں، پِتہ، لبلہ اور اعصاب کی صحیح کارکردگی پر منحصر ہے۔ اگر غذا مقررہ وقت پر ہضم ہو جائے تو بُخارات پیدا ہونے کا موقع ہی نہیں آتا۔ معدہ کمزور ہو یا تیزابیت سے اس میں خراش ہوجائے یا ورم ہو کر اس کی نالی تنگ ہو جائے یا غذا بھاری یا دیر ہضم ہو یا کمزوری کی وجہ سے پٹھوں کے سِرے جو معدہ کی ساخت میں شامِل ہیں، پورے طور پر پھیل اور سکڑ نہ سکیں تو ان حالتوں میں معدہ کا ہلنا جلنا کم ہوکر ہضم خراب ہو گا۔ پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے انتڑیوں کی حرکت دودیہ بھی سست پڑ جائے گی۔ انتڑیوں کے آگے پیچھے حرکات کی کمزوری سے غذا دیر تک ان میں رُکی رہے گی تو تبخیر اور قبض رونما ہو جائے گی۔ زیادہ گوشت سے بھی ہضم بِگڑ جاتا ہے، زیادہ نشاستہ دار غذائیں، مثلاً پوری کچوری، حلوہ، پیسٹری، کیک، دال ماش وغیرہ اور زیادہ روغنی غذائیں مثلاّ شوربا، قورما، زردہ، پلاؤ، بریانی، نان، کباب، بھّلے اور زیادہ خشک غذائیں یہ سب چیزیں ہاضمہ بِگاڑنے کا موجب ہوتی ہیں۔
غذا معدہ میں جاکر بلوئی جاتی ہے، اس لیے مناسب مقدار پانی کی بھی اس کے ساتھ ملنی چاہیے۔ عموماً غذا کے پندرہ بیس منٹ بعد پانی پینے کا مشورہ اس لیے دیتے ہیں کہ جلد پانی مل جانے سے رطوبت معدہ کمزور ہو جاتی ہے، اگر زیادہ پانی پیا جائے گا تو غذا معدہ میں تیرتی پھرتی رہے گی، صدمات کے زیر اثر شدتِ گرما اور ورزش نہ کرنے سے بھی ہضم میں خرابی رونما ہو جاتی ہے۔
تبخیر معدہ کے مریضوں کو پراٹھا، سخت گوشت، زیادہ گھی ( اصلی و بناسپتی ) بھونی ہوئی اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کرنا جاہیے۔ دودھ، دہی، انڈہ، سادہ پکی ہوئی روٹی، موسمی پھل، سبزی والے گوشت کا شوربا موافق رہتا ہے۔ تبخیر والے بھاری جِسم اور بلغمی مِزاجوں کو صبح کلونجی پیس کر ایک سے تین گرام چائے یا سونف کے عرق کے ساتھ اور کھانا کھانے کے بعد جوارش جالینوس چھ چھ گرام پانی کے ساتھ اورسوتے وقت قبض کی صورت میں مربہّ ہلیلہ کلاں ایک دو عدد یا گُلقند پچاس گرام تھوڑے دودھ یا عرق سونف کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے۔ گرم مِزاج والے صبح زیرہ سفید پیس کر ایک سے تین گرام تک دہی کی پتلی لسّی اور کھانے کے بعد جوارش جالینوس اور سوتے وقت قبض کشائی کے لیے چھلکا اسبغول چھ گرام یا مربہّ ہلیلہ یا روغن بادام ایک دو چائے کے چمچے استعمال کیا کریں۔ ہاضمہ بحال کرنے کے لیے مناسب ورزش ضروری سمجھیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70