معجون مقوی رحم، عورتوں کیلئے

معجون مقوی رحم، عورتوں کیلئے

معجون مقوی رحم، عورتوں کیلئے
نسخہ بنانا اور استعمال کرانا خالصتاً طبیب کا کام ہے۔ طبیب بھی وہ جو کامل ہو علم الادویہ۔ دواسازی اور امراض کی ماہیت پر مکمل عبور رکھتا ہو جبکہ یہاں بدقسمتی سے ایسے بھی نیم حکیم ہیں جو کچھ بھی علم حاصل کیے بغیر ہی نسخہ سازی اور علاج میں مشغول ہیں۔ ان کی علمیت کا اظہار اس طرح بھی ہوتا ہے کہ جب طب کی کوئی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے تو وہ اس سے نابلد ہوتے ہیں اور مطلب پوچھتے پھرتے ہیں۔ دوسری وجہ کسی بھی نسخہ پر حاوی ہونا ہے۔ قابل اطباء سے یہ بات چھپی ہوئی نہیں ہے کہ ایک بظاہر عام سا نسخہ جب مسلسل زیر استعمال رہتا ہے تو اس کے کئی پہلو سامنے آتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی کئی پرتیں کھلتی ہیں کیونکہ ایک ہی نسخے کے مختلف مزاجوں۔ جنس۔ موسم وغیرہ میں اثرات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ تیسری وجہ بعض ادویات میں اصلاح و تدبیر کی ضرورت ہوتی ہے یا وہ تیسرے اور چوتھے درجہ کی ادویات ہوتی ہیں جو غیر طبیب یا اناڑی کے ہاتھ سے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔  بہرحال ان تمام باتوں کے باوجود میں نے سوچا ہے کہ ایسے نسخہ جات جو خصوصیات میں جامع ہوں اور کم سے کم ضمنی اثرات کے حامل ہوں خلق کے نفع کی خاطر درج کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پھر بھی یہ یاد رہے کہ یہ نسخہ جات طبیب حاذق کے علاوہ کوئی دوسرا شخص تیار نہ کرے اور کسی عام  کو اس نسخہ کی ضرورت ہو تو کسی مقامی طبیب سے تیار کرا لے اور اس کے استعمال کے متعلق مکمل معلومات حاصل کر لے یا براہ راست الشفاء نیچرل ہربل سے رابطہ کرے
معجون مقوی رحم، عورتوں کیلئے
خواتین کیلئے ایسا مجرب نسخہ حاضر ہے جو سالہا سال سے مطب پر تیار کیا جا رہا ہے۔ اس معجون کی سب سے بڑی خوبی امراض رحم اور ان سے پیدا ہونے والی کمزوری کا استحصال ہے۔ سرد خشک اثرات کی حامل یہ معجون نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اثرات کے لحاظ سے بھی بیش بہا ہے۔ یہ خواتین اور نوجوان بچیوں کی عمومی صحت کو بحال کرتی ہے۔ رنگ نکھارتی ہے۔ لیکوریا اور کمزوری رحم کو دور کرتی ہے۔ کمزوری رحم سے جن خواتین کے حمل ضائع ہوتے ہوں ان کے لیے قبل از حمل اور بعد از حمل اس کا مسلسل استعمال مراد بر لاتا ہے۔ خواتین میں عمومی کمزوری کے دوران بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
معجون مقوی رحم، عورتوں کیلئے
نسخہ الشفاء : موچرس 100 گرام، سپاری دکنی 100 گرام، طباشیر100 گرام، گل مختوم 100 گرام، گل سرخ ایرانی 100 گرام، مازو مدبر در ثابت ماش 100 گرام، حب الآس 100 گرام، پوست ہلیلہ زرد 100 گرام، پوست بلیلہ 100 گرام، آملہ 100 گرام، موصلی سفید 100 گرام، موصلی سیاہ 100 گرام، گل انار ایرانی 150 گرام، آب بہی یا آب سیب 1 لٹر، آب انار یا رب انار 1 لٹر، چینی 5 کلوگرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر شہد ملا کربطریق معروف معجون تیار کریں
مقدار خوراک : آدھی تا ایک چھوٹی چمچ صبح شام خا لی پیٹ یاں کھانے کے دو گھنٹہ بعد ہمراہ دودھ ایک سے دو ماہ استعمال کریں
چونکہ یہ خشک ہے اس لۓ جن خواتین کو قبض کی شکایت ہو ان کے لیے مقدار خوراک آدھی چمچ ہمراہ دودھ ہے۔ دودھ میں ایک تا دو بڑی چمچ بادام روغن ملا لیں
اٹھرا والی خواتین کو پوست سرس کے جوشاندہ کے ساتھ دیں
کمی خون والی خواتین کو دودھ میں کسی اچھے دواخانہ کا شربت فولاد ملا کر اس کے ہمراہ معجون دیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70