مر کبات، اطریفل، نسخہ جات

مر کبات، اطریفل، نسخہ جات

مر کبات، اطریفل، نسخہ جات
نسخہ الشفاء : اطریفل ایک قسم کی معجون ہے  جس میں تین پھل (ہڑ،بہڑہ،آملہ)بطور جز و اعظم شامل ہوتے ہیں انہیں بادام روغن یا گھی میں چرپ کرکے شہد کے یاں چینی کے قوام میں ملا جاتا ہے اطریفل کو چینی یا شیشے کے مرتبان میں رکھنا چاہئیے اور چالیس دن بعد میں استعمال کرنا چاہئے اگر زیادہ استعمال کرنا ہو تو درمیان میں وقفہ کرنا چاہئیے
اطریفل اسطخودوس
دردسر، نزلہ، مرگی، مالیخولیا اور سودادی امراض میں مفید ہے، بالوں کی سیاہی کو قائم رکھتا ہے، دماغ کو فضلا ت سے صاف کرنے میں انتہائی اعلی نسخہ ہے
نسخہ الشفاء : پوست ہلیلہ زرد 20 گرام، ہلیلہ سیاہ 20 گرام، پوست بہیڑہ 20 گرام، آملہ 20 گرام، برگ سناءمکی 20 گرام، تربد سفید 20 گرام، بسفائج 20 گرام، اسطخودوس 20 گرام، مصطگی رومی 20 گرام، افتیمون 20 گرام، کشمش 20 گرام، مویز منقی 20 گرام،
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو  باریک کر کے 100 گرام، روغن بادام سے چرب کر کے 1 کلو شہد خالص کے قوام میں ملا کر اطریفل بنائیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھانے والا عرق گاؤزبان یا پانی کے ساتھ ایک ماہ استعمال کریں
اطریفل زمانی
نسخہ الشفاء : تربد سفید 100 گرام، مجوف خراشیدہ (یعنی اوپر سے چھلا ہوا اور اندر سے لکڑی نکا لا ہوا)  100 گرام، کشنیز خشک 100 گرام، پوست ہلیلہ زرد 50 گرام، آملہ 50 گرام، پوست ہلیلہ کابلی 50 گرام، ہلیلہ سیاہ 50 گرام، سقمونیا ولا ئتی 50 گرام، گل بنفشہ 50 گرام، پوست بہیڑہ 20 گرام، آملہ 20 گرام، طباشیر20 گرام، گل سرخ 20 گرام، گل نیلو فر20 گرام، صندل سفید 10 گرام، گوند کتیرا 10 گرام، روغن بادام شیریں 10 گرام، مر بہ ہڑڑکا شیرہ 1200 گرام، شہد خالص 500 گرام، عناب 50 گرام، سپستان 50 گرام، گل بنفشہ 50 گرام، الگ لے کر رکھیں
ترکیب تیاری : آخری 3 ادویہ کو 2 کلو پانی میں جوش دیں آدھا رہ جانے پر چھان لیں اور اس میں شیرہ ہر ڑ اور شہد ملا کر قوام بنائیں اور باقی ادویہ کو پیس کر سفوف بنا کر بادام روغن سے چرب کرکے ملائیں بس اطریفل تیار ہو گیا شیشے یا چینی کے مرتبان میں محفوظ رکھیں
مقدار خوراک : ایک بڑا چمچ کھاانے والارات عرق گاؤزبان یا پانی سے کھائیں اگر دست لانے مطلوب ہوں تو 2 چمچ تک استعمال کریں
فوائد : نزلہ زکام ااور امراض چشم وغیرہ میں رفع کے لے استعمال کیا جاتا ہے درد سر، تبخیر معدہ میں مفید ہے متواتر کھانے سے دائمی نزلہ کو مفید ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین