متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے

متنازعہ ادویاتی پودے، خار دار پودے
طبی ادویات میں کئی کانٹے دار پودے استعمال ہوتے ہیں جو اپنے ملتے جلتے کانٹے دار پتوں کی وجہ سے اکثر علیحدہ علیحدہ شناخت کرنا دشوار ہوتے ہیں اور کٹارا، کٹیلا ، کٹائی ، کنڈیاری وغیرہ ناموں سے پکارے جاتے ہیں ایسے ہی چند پودوں کی علیحدہ علیحدہ شناخت پیش خدمت ہے دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسے تمام پودوں کی تصاویر کو محفوظ کر لیا کریں تاکہ مستقبل میں شناخت اور حوالہ کے کام آ سکیں
نمبر 1 :  قرطم
 Carthamus tinctorious
اردو قرطم ، کسنبہ عربی۔ معصفر ، قرطم فارسی۔ قرطم ، رنگ زعفران ، کانشہ پنجابی۔ کسنبہ سندھی۔ پواڑی
کثیر شاخوں والی کھڑی 45 تا 60 سینٹی میٹر بلند سالانہ پودا ھے جس کی خام شاخیں سبز اور پختہ سفید رنگ ھوتی ھیں اس کی دو قسمیں ہیں ایک کانٹے دار اور دوسری بغیر کانٹے دار
کانٹے دار قسم کو بیجوں سے تیل حاصل کرنے اور بغیر کانٹوں والی قسم کو پھولوں سے دنگ حاصل کرنے اور چارہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے
پھول آتشی سرخ ، سرخ و پیلے یا صرف پیلے ہوتے ہیں تخم سفید رنگ حجم میں بنولہ کے برابر صنوبری شکل کے کسی قدر چپٹے چو گوشہ اور سفید مغز سفید اور چکنا کئی علاقوں ( سکردو ) میں اس کے پھولوں کی پنکھڑیوں کو زعفران کہتے ہیں اور انہیں زعفران کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے
نمبر 2 :  پوہلی
Carthamus oxycanthi
قرطم کی یہ قسم پاکستان میں گندم کے کھیتوں میں بہت زیادہ تعداد میں پائی جاتی ھے جو گندم کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے چونکہ اسے جانور بالکل نہیں کھاتے اسلئے اسے تلف کرنا مشکل ہو جاتا ہے مئی جون میں اسکے پودے ہوا کے زور پر دور دور تک لڑھکتے جاتے ہیں جس سے اس کے بیجوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے
نمبر 3 :  کٹائی کلاں
Solanum indicum
اردو ، جنگلی بینگن ، کٹائی کلاں فارسی کٹائی کلاں ، بادنجان دشتی ہندی۔ کٹیلی ، بڑی کٹیلی
چھوٹے چوبی تنے کا 2تا 4 فٹ اونچا پودا ھے جس کی کثیر تعداد میں شاخیں ہو تی ہیں تمام پودے پر تیز نوکدار اور تھوڑے پیچھے کی طرف مڑے ہوئے کانٹے ہوتے ہیں، پتے بینگن کے پتوں کی مانند پھول ہلکے نیلے پھل بڑے آملے جتنا بالکل گول ملائم شاخ پر ایک ڈنڈی پر سیدھا لگا ہوا کچا سبز جس پر سفید داغ پختہ گہرا پیلا یا نارنجی پیلا
نمبر 4 :  کٹائی خورد
Solanum surattense
اردو کٹائی خورد ، کٹیلی پنجابی، کنڈیاری
زمین پر پھیلا ہوا دائمی پودا شاخیں جڑ سے نکل کر چاروں جانب پھیلی ہو ئی پھیلاؤ 2 تا 4 فٹ شاخوں پر گھنے بربط نما پتے تمام پودے پر تیز اور باریک کانٹے پھول ستارہ نما ایک انچ قطر کا بنفشی یا جامنی مائل نیلا درمیان میں پیلے رنگ کے ریشوں کی ٹکیہ پھل بالکل گول کٹائی کلاں کے پھل کی مانند لیکن اس سے چھوٹے
نمبر 5 :  ستیاناسی ( زرد پھول والی )
Argemone mexicana
چونکہ یہ ایک غیر ملکی پودا ہے اسلئے شروع میں اسکو بھی کانٹوں کی وجہ سے بھٹ کٹایا ، کٹیلا ، اجڑکانٹا ، شیال کانٹا وغیرہ نام دئیے گئے لیکن آخرکار اس کا نام ستیاناسی مشہور ہوا کیونکہ بقیہ نام اس کو دوسرے پودوں سے غلط ملط کر دیتے تھےایک تا چار فٹ اونچا نباتی تنے کا کھڑا یک سالہ پودا ہے پتے کٹائی خورد یا اونٹ کٹارا کی مانند تمام پودے پر تیز باریک کانٹے پودا زیادہ گھنا نہیں ہوتا پتوں پر سفید داغ پھول پیلے درمیان میں سرخ نشان ڈوڈا پون انچ چوڑا ڈیڑھ انچ لمبا پھانک دار جس میں گول سیاہی مائل خاکستری بیج ہوتے ہیں
نمبر 6 : ستیاناسی ( سفید پھول والی )
Argemone munita
یہ بھی زرد رنگ پھول والے پودے کی مانند ہے البتہ اس کے پتوں کا سائز چھوٹا ہوتا ہے پھول سفید رنگ جسکی چھ عدد بیضوی پنکھڑیاں درمیان میں پیلے رنگ کی ٹکیہ پھول مارچ تا ستمبر
نمبر 7 :  اونٹ کٹارا
Echinops cornigerus
یہ وہ اصل اونٹ کٹارا ہے جس کا طبی کتب میں ذکر ہے تمام پودے پر تیز کانٹے شاخوں کے آخری سروں پر چھوٹے چھوٹے سفید پھولوں پر مشتمل گولے پھولوں کے ساتھ تیز باریک کانٹے شاخیں سفید رنگ قدیم دو تا چار فٹ
نمبر 8 :  جگر کٹارا
Silybum marianum
انگریزی ، Milk thistle
یہ پودا بھی غیر ملکی ہے جو کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان میں متعارف ہوا ہے اور جگر کو تندرست رکھنے کے لئے حیران کن شفائی تاثیر کا حامل ہونے کی وجہ سے مشہور ہو چکا ہے اسے عام طور پر اونٹ کٹارا کہا جاتا ہے لیکن میں نے خصوصیات کے لحاظ سے اسکا نام جگر کٹارا تجویز کیا ہے اور کتاب الادویہ جلد اول میں یہ اسی نام سے درج ہے، بڑے بڑے پتوں والا نباتی ناسوری تنے والا ایک تا ڈیڑھ میٹر بلند یک سالہ یا دوسالہ پودا ہے جسکا تنے کے علاوہ کوئی حصہ بھی کانٹوں سے خالی نہیں پتوں پر سفید رنگ کی بے ترتیب دھاریاں ہر شاخ کے سرے پر اکیلا پھول جس کے چاروں جانب افقی حالت میں لگے ہوئے کانٹے پھولداری تارینہ بہت زیادہ تعداد میں کرنی پنکھڑیاں کاسنی یا گلابی جامنی رنگت والی دنیا میں اسکی دو انواع ہیں جبکہ پاکستان میں اسکی ایک نوع اور دو اقسام ہیں سفید پھول اور گلابی جامنی پھول والی پھول میں 100 تا 190 عدد چھوٹے چھوٹے لمبوترے بھورے بیج ہوتے ہیں جن کے سروں پر باریک اور ملائم ریشے لگے ہوئے جنکی مدد سے یہ ہوا میں اڑتے پھرتے ہیں
نمبر 9 : برم ڈنڈی
Tricholepis glaberrima
انگریزی Globe Thistle
چھوٹی سالانہ 50 تا 100 سنٹی میٹر بلند بوٹی ہے جسکی زاویہ دار شاخیں ھوتی ھیں پتے بغیر ڈنڈی متبادل 3 تا 6 سینٹی میٹر لمبے نوکدار بیضوی لمبوترے خاردار دندانے دار پھول گلابی پنکھڑیاں کرنی ہر پھول سیدھی شاخ کے سرے پر اکیلا
نمبر 10 : سل کانٹا
Cirsium arvense
بنگالی ، سل کانٹا
دھلی ، کٹیلا ، کٹیلی
پنجاب ، بھُن بھُن
60 تا 100 سینٹی میٹر بلند سالانہ بوٹی ہے جس کے پتے بیضوی لمبوترے 5 تا 15 سینٹی میٹر اور کانٹے دار ہوتے ہیں پھول ہر شاخ کے سرے پر اکیلا ارغوانی یا سفید یہ بوٹی گندم کے کھیتوں میں عام ہے جو نہ صرف اس کی کٹائی مشکل بنا دیتی ہے بلکہ اس کی پیداوار بھی 25 تا 30 فیصد کم کر دیتی ہے مدر بول ، قے آور ، مقوی اور دافع پیچش ہے
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70