ماہواری کم ہونا یا درد کے ساتھ ہونا، دیسی نسخہ جات
قلت حیض یا عسر حیض
نسخہ الشفاء : ابہل 50 گرام، کو خوب باریک کرلیں اور100 گرام، ابہل کو علیحدہ نیم کوب کرلیں، نیم کوب ابہل 10 گرام، لے کر آدھا گلاس پانی میں رات کو بھگو دیں صبح کو ہلکا جوش دے کر چھان لیں پہلے باریک شدہ سفوف ابہل ساڑھے 4 گرام، کھا کر یہ جوشاندہ پی لیں اس کے استعمال سے ماہواری کھل کر آئیگی 5 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : چار رتی ہینگ کو تھوڑے گڑ میں ملا کر 7 روز کھانے سے ماہواری کھل کر آتی ہے ماہواری کی کمی دور ہوتی ہے اور ماہواری کی حالت میں درد اور تکلیف جاتی رہتی ہے
نسخہ الشفاء : سہاگہ بریاں کو باریک کرکے دن میں تین بار ایک کپ دودھ کے ساتھ 1 گرام، کی مقدار میں کھانے سے ایسی حالت میں جبکہ خون تھوڑا تھوڑا آئے اور درد ہو تو اسے دور کرتا ہے اور کھل کر حیض آتا ہے 7 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : ریوند چینی 30 گرام، کوزہ مصری 30 گرام، دونوں اجزاء کو پیس کر سفوف بنا کر رکھ لیں جس عورت کو درد کے ساتھ ماہواری آتی ہو وہ روزانہ یہ سفوف 6 گرام، کی مقدار میں حیض آنے سے دو روز پہلے کھانا شروع کرے اور چار روز تک مسلسل کھائے درد و تکلیف کے بغیر ماہواری کھل کر آئے گی
نسخہ الشفاء : ابہل کو باریک کرکے دوگنے شہد خالص میں ملا کر رکھ لیں ایک چمچ کی مقدار میں روزانہ صبح و شام استعمال کرنا، خون حیض و نفاس کو جاری کرتا ہے 10 دن استعمال کریں
نسخہ الشفاء : حالت حیض میں درد کمر ہو تو سونٹھ 10 گرام، باؤ بڑنگ 10 گرام، گُڑ سیاہ 30 گرام، کو ایک گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر کے پیئں
دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal