ماہواری کا درد، معلومات اور دیسی علاج
اس درد کی شدت یوں سمجھ لیجئے کے الفاظ کا دامن اس درد کی شدت کے سامنے چھوٹا پڑ جاتا ہے ایلو پیتھی میں نوسپا نام کا انجیکشن اور گولیاں استعمال کروانا معمول ہے لیکن یہ حتمی علاج نہیں اگلے سرکل میں درد بدستور موجود ہوتا ہے اس تکلیف کا شکاراکثر کنواری لڑکیاں ہوتی ہیں لیکن کبھی شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار بن جاتی ہیں مسئلہ کچھ یوں ہوتی ہے کے ماہانہ ایام آنے سے دو چار دن پہلے کمر کے آگے اور پیچھے ہلکا درد شروع ہوتا ہے جو ماہواری کے شروع ہونے پر شدت اختیار کر لیتا ہے ٹانگوں اور سر میں شدید درد اور بعض مریضوں کو الٹی آ جاتی ہے بھوک کا ختم ہو جانا اور دل کا گھبرانا اس مرض میں ایک عام سی چیز ہے
اسباب : ہارمونک پرابلم، رحم کی کمزوری، رحم کی گردن کا تنگ ہونا اور متورم ہونا، خون کی کمی اور نفسیاتی دباؤ
نوٹ : موٹاپے کے ڈر سے کھانا نہ کھانا اور کالجز میں پیپسی پیزا برگر اور پکوڑے سموسے کھانا گول گپے کھانا کھٹی املی کھانا یہ بھی اس مرض کا بڑا سبب ہیں کھانا کھانا معمول بنائیں اسی میں آپ کی صحت اور سلامتی ہے
علاج : مریض کو حرارت دیں، زمانہ قدیم میں ربڑ کی بوتل آیا کرتی تھی، جس میں بڑی عور تیں گرم پانی ڈال کر مقام متاثرہ کو سینکا کرتی تھیں اب بھی میڈیکل سٹور سے مل جاتی ہے پیٹ پر ہلکا ہلکا سا سینک دیں
اور یہ نسخہ استعمال کریں
چالیس دن مسلسل استعمال کروا دیں اور اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر لیں
نسخہ الشفاء : سونف 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، اسگندھ 50 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدارخوراک : ایک چھوٹا چمچ چائے والا صبح دوپہر شام ہمراہ پانی استعمال کروائیں جب کہ ایمرجنسی میں یہی دواء نیم گرم پانی سے استعمال کروائیں
دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں
Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70
Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal