فن طب میںٹوٹکے

فن طب میںٹوٹکے

فن طب میں پرہیز کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی علاج کی۔۔بغیر پرہیز کے علاج بیکار ہے۔اسی طرح پرہیز کے ساتھ ساتھ اگر کچھ ٹوٹکے بھی استعمال کر لیے جایئں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔شرط یہ ہے کے ٹوٹکے آزمودہ ہونے چاہیے ہیں۔درج ذیل کچھ ایسے ہی ٹوٹکے ہیں:
1۔ سائینس(sinus)الرجی کے لیے:
ایک پتیلی میں پانی ابلنے کے لیے رکھ دیں ۔جب پانی ابلنے لگے تو چولھا بند کرکے اسمیں 8 یا 10 لونگیں ڈال کر اسکی بھاپ لیں۔۔اگر الرجی بہت زیادہ ہو تو روز ورنہ ہر دوسرے دن۔انشاءاللہ افاقہ ہوگا۔

2:شوگر کے لیے:
خشک کریلے ،جامن کے بیج ،نیم کے بیج یا پتے ،چونگا۔۔چاروں چیزوں کو ہم وزن لیں۔۔کریلوں کو کاٹ کر ٹکڑے کرکے خشک کرکے سکھا لیں۔پھر ین سب چیزوں کو ملا کر باریک پیس لیں۔شوگر ٹیسٹ کرکے اگر ھائی ہو تو ایک teaspoon full صبح نہار منہ لیں۔۔اسکے ساتھ ساتھ احتیاط یہ ہے کے اگر دوا بھی لیتے ہیں تو دوا کی مقدار کم کر دیں۔۔۔
پرہیز: میٹھا ،آلو ،چقندر،چاول،گاجر

آنکھوں کے حلقوں کے لیے:
کھیرا لے کر اسکو بلکل باریک گول کاٹ لیںِاور آنکھوں پر اتنی دیر تک رکھیں کے وہ خشک ہو جایئں۔۔فرق پہلے دن سے ہی معلوم ہو جائے گا۔

بھوک کی کمی، متلی کے لیے:
عموما“ خوراک کے صحیح وقت پر نہ لینے یا پھر غلط غزائی عادات کی وجہ سے معدے کا بھاری پن ،جی کا متلانا، بھوک کا نہ لگنا یا پھر کھانے کا دیر سے ہضم ہونے کی شکایات ہو سکتی ہیں۔انکو رفع کرنے کے لیے سب سے پہلے تو غذائی عادات درست کرنے کی ضرورت ہے ،ساتھ کے ساتھ درج ذیل بھی استعمال کرکے دیکھیں؛
1۔اورنج(نارنجی یا کینو) یا تربوز کا رس کھانے کے فورا“ بعد استعمال کرنے سے ہاضمہ تیز ہوتا ہے۔
2۔ادرک کو قدرتی نمک (rock salt)کے ساتھ ملا کر کھانے سے پہلے کھایئں۔۔مولی بھی کھانے سے پہلے کھایئں ۔۔لیکن یہ خیال رہے کہ مولی دوپہر کے کھانے سے پہلے ہی کھائی جائے اور اسکے پتے بھی۔کیونکہ مولی کھانا ہضم کرتی ہے اور مولی کے پتےمولی کو۔۔۔

3۔پودینہ میں کالا نمک ملا کر بھی کھاسکتے ہیں۔

قبض کے لیے:
قبض عموما“ کھانے کو بغیر چبائے کھانے ،بے وقت کھانے،بے وقت سونے،پریشانی،خوف،تیز مرچوں کے کھانے سے ہوتا ہے۔۔

1:تانبے کے برتن میں پوری رات رکھا ہوا پانی پیئں۔
2:نیم گرم پانی کا استعمال ریکھیں۔
3:ہفتے میں دو بار پپیتا کھایئں۔
4:انجیر کو پانی میں ابال کر نکال لیں اور وہ پانی پیئں۔
5:پکے ہوئے ٹماٹر کا ایک کپ جوس پیئں۔
6:رات سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر پیئں۔
7:سلاد کا استعمال زیادہ کریں اور 10 سے 12 گلاس پانی پیئں۔

پیٹ کے کیڑوں‌کے لیے:
1:روزانہ ادرک کچی ادرک کھایئں۔
2:کریلوں کا رس ،نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔

رنگ صاف کرنے کے لیے:
1: کچے گائے کے دودھ میں شہد ملا کر نہانے سے پہلے پورے جسم پر لیپ کریں۔خشک ہو جائے تو نہا لیں۔۔مستقل مزاجی سے کرنے سے ہفتے بھر میں‌ہی فرق معلوم ہوجائےگا۔

پھٹی ایڑیوں کے لیے:
1:پیٹرولیم جیلی لگا کر پیروں کو نیم گرم پانی میں آدھا گھنٹے کے لیے ریکھیں۔۔اسکے بعد تولیہ سے صاف کرکے موزے پہن لیں۔
2:رات کو :پیٹرولیم جیلی لگا کر پیروں پر تھیلی پلاسٹک کی تھیلی پہن لیں۔۔اس سے پیروں میں moisture آجائے گا اور اسکن نرم ہو جائےگی۔

اشوکا بوٹی(ashoka herb)
1:نسوانی امراض کے لیے اسکی چھال کو دودھ میں ابال کر پیئں۔۔شکر بھی ملائی جا سکتی ہے۔۔ماہرین امراض نسواں کا اتفاق ہے کے خواتین کو یہ بوٹی ہر تین مہینے میں استعمال کرنی چاہیے ہے۔۔

2:پوری رات بوٹی کو بھگو کر رکھیں اور پھر اسکا پیسٹ ہڈیوں‌کے زخم پر لگانے سے زخم جلد بہتر ہوتا ہے اور درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70