عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، دیسی علاج

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، دیسی علاج

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، دیسی علاج
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، اورجنسی جوش و جذ بہ کے احساسات کی کمی
الشفاء : عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا یہ ہے کہ متعلقہ مَرد، جنسی ملاپ کے لئے اپنے عضو تناسل میں مطلوبہ تناؤحاصل نہ کر سکے یا اس تناؤ کوجنسی ملاپ کی تکمیل تک قائم نہ رکھ سکے، یہ کیفیت بڑی عمر کے مَردوں میں زیادہ عام ہے، تاہم یہ عام صورت حال کسی بھی عمر میں پیش آسکتی ہے، لیکن اگر ایسا بار بار یا مستقل طور پر ہوتا ہے تو اِس کے نتیجے میں ذہنی دباؤاور باہمی تعلقات کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، یہ خیال حالیہ برسوں میں تبدیل ہوگیا ہے، اب یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ عضو تناسل میں تناؤ کا نہ ہونا یا اِسے قائم نہ رکھ پانے کے مسئلے کا تعلق نفسیاتی عوامل کے بجائے جسمانی عوامل سے زیادہ ہوتا ہے اوریہ کہ بہت سے مَردوں میں 80 سال کی عمر تک بھی یہ صلاحیت معمول کے مطابق ہوتی ہے، اس کے علاج میں ادویات سے آپریشن تک بہت سےعلاج دستیاب ہیں جن کے ذریعے مَردمعمول کی جنسی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، جسمانی اسباب
پرانے معالجین کا خیال تھا کہ عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی بنیاد نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں،لیکن یہ بات دُرست نہیں ، اگرچہ خیالات اور جذبات عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم تناؤ پیدا نہ ہونے کا سبب جسمانی بھی ہو سکتا ہے مثلأٔ صحت کا کوئی پُرانامسئلہ یا ادویات کے ذیلی اثرات۔ بہت سے عوامل کا مشترکہ اثر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل پیدا کرتا ہے
اِس مسئلے کے عام اسباب
دِل کے امراض
ذیابیطیس، موٹاپا، غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، خون کی نالیوں میں رکاوٹ ہونا
دِیگر اسباب
الکحل اور دِیگر منشّیا ت کا زیادہ استعمال، زیادہ تمباکو نوشی بعض تجویز کردہ ادویات
پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج
ہارمونز کی بے قاعدگیاں مثلأٔ ٹیسٹوس ٹیرون کی مقدار میں کمی، عضو تناسل کی ساخت کے اندر خرابی، توازن اور حرکت کی خرابی کا . مُدافعتی نظام کا مرکزی اعصابی نظام کو تباہ کرنا، بعض اوقات عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا کسی اور مرض کی علامت ثابت ہو سکتا ہے، نچلے پیٹ میں کئے جانے والے آپریشن یا زخم جو حرام مغزکو متاثر کرتے ہیں
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا، نفسیاتی اسباب
عضو تناسل میں تناؤ کیلئے مطلوبہ جسمانی کیفیتوں کے سلسلے کو جاری کرنے میں دماغ اہم کردار ادا کرتا ہے، مثلأٔ جنسی جوش کےاحساسات کا شروع ہونا، جنسی احساسات میں بہت سے عوامل خلل ڈال سکتے ہیں اور تناؤ نہ ہونے کے معاملے کو مزید خرابی سے دو چار کرسکتے ہیں
اِن عوامل میں درجِ ذیل اسباب شامل ہیں
تھکن، ذہنی دباؤ، تشویش، ڈپریشن
اپنے ساتھی سے بہت کم بات کرنا یا اُس سے اختلافات ہونا
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی و جسمانی عوامل ایک ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں، مثلا ایک معمولی جسمانی مسئلہ ،جنسی ردعمل کی رفتار کو سُست بنادیتا ہے اور اِس کے نتیجے میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ مزید شدّت اختیار کو سکتا ہے، اصل سبب کو دور کیۓ بغیر شافی اور دیرپا علاج ممکن نہیں، بارہا ایسا ہوا کہ ذہنی دباٶ ڈیپریشن اور نفسیاتی عوامل کا علاج کیا گیا اور جنسی معاملات قوت باہ کی ادویہ استعمال کیئے بغیر ہی ٹھیک ہو گئے اسی طرح بہت دفع معدہ اور نظام انہظام کا علاج کرکے احتلام اور جریان کو شفا ملی، اور یہ بات بھی مشاھدہ میں آئی کہ الکوحل اور تمباکو نوشی چھوڑنے والوں کا انتشار اور امساک بے پناه بڑھ گیا، اور یہ تو مسلمہ حقیقت ہے کہ ذیابیطیس کو قدرتی ادویات سے جب کنٹرول کر لیا گیا تو ان کی جنسی کمزوری بھی دور ہوئی، موٹاپا کے شکار لوگوں کی مردانہ کمزوری وزن کم کرلینے سے دور ہوئی ، اللہ تبارک و تعالی کے فضل سے میرے ہاتھوں بہت سے ایسے غم کے مارے مریض صحت یاب ہوئے جو کہتے تھے کہ ہم پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی بڑے بڑے کشتے اور  نسخے استعمال کیے اللہ جلّہ شانہ کے کرم سے انتہائی سادہ اور قلیل دوا سے بھلے چنگے ہوگئے
نسخہ الشفاء : زعفران 4 گرام، جاوتری 4 گرام، جائفل 4 گرام، مرچ سیاہ 4 گرام، بہمن سرخ 4 گرام، بہمن سفید 4 گرام، عاقرقرحا 4 گرام، جند بیدستر 6 رتی، قرنفل 4 گرام، تخم حرمل 6 گرام، تخم جوزماثل 4 گرام
ترکیب تیاری : تمام ادویہ کو باریک پیس کر کھرل کر کے مثل غبار کر کے شہد کی مدد سے کالے چنے کے برابر گولیاں بنا کر رکھ لیں
ترکیب استعمال : ایک گولی صبح اور ایک شام آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں
فوائد : انتشار، تناٶ زبردست، قوت باہ کو طاقت دیتا ہے، مردانہ طاقت بڑھاتا ہے، اور امساک کو بہت تیز کرتا ہے، مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ہے، جسمانی واعصابی اور مردانہ کمزوری جو شوگر ذیابیطیس اور کثرتِ جماع کیلئے اکسیر کا درجہ ہے، نہائیت کمال کا زبردست نسخہ ہے
پرہیز: ترش، تیل والی اشیاء، اور جماع سے پرہیز کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70