Alshifa Natural Herbal Pharma

عضلات (muscles)

عضلات (muscles) گوشت کے سرخ ٹھوس حصہ کو کہتے ہیں۔ ان کی دو اقسام ہیں۔ عضلات کی واحد عضلہ ہوتی ہے۔

ارادی عضلات

انہیں دماغ قابو میں رکھتا ہے اور اعصاب (nerves) کے ذریعے انہیں کیمیائی اور برقی پیغامات پہنچا کر مطلوبہ کام کرواتا ہے اسی وجہ سے انکو ارادی عضلات (voluntary) کہا جاتا ہے۔ عام طور پر انکا خوردبینی مطالعہ کرنے پر گہری اور ہلکی دھاریاں نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے انکو دھاری دار عضلات بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بلا واسطہ یا بالواسطہ مضبوط سفید ریشوں کے زریعے ہڈیوں کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اور ان میں سکڑنے اور پھیلنے صلاحیت پائی جاتی ہے لہذا جب یہ اپنی اسی قوت کے تحت حرکت کرتے ہیں تو اپنے ساتھ ان ہڈیوں کو بھی متحرک کرتے ہیں جنکے ساتھ یہ رباط< (ligament) کی مدد سے لگے ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ جاندار کے جسم میں حرکت پیدا کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اگر یہ ہڈیوں پر جڑنے کے بجاۓ کھال کے نیچے چپکے ہوۓ ہوں تو انکی وجہ سے کھال میں حرکت پیدا ہوتی ہو مثلا چہرے کی جلد پر تاثرات اسی سبب کی وجہ سے بنتے ہیں۔ غیرارادی عضلات یہ براہ راست دماغ کے حکم پر کام نہیں کرتے اور اپنی حرکت میں خاصے خودمختار ہوتے ہیں اور ان کا کام خود بخور اور انسانی خواہش کے بغیر اور اس حصے کی ضروریات کے مطابق جہاں یہ موجود ہوں انجام پاتا ہے، اسی وجہ سے انکو غیرارادی عضلات (involuntary) کہا جاتا ہے۔ انکا خوردبینی مطالعہ کرنے انپر گہری اور ہلکی دھاریاں نظر نہیں آتیں جسکی وجہ سے انکو غیردھاری دار عضلات بھی کہا جاتا ہے۔ یہ عضلات سانس کی نالیوں، خون کی نالیوں، معدہ، دل اور جسم کے دیگر حصوں میں پائے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top