عاقرقرحا، عقرقرحا کے فوائد

عاقرقرحا، عقرقرحا کے فوائد

عاقرقرحا، عقرقرحا کے فوائد
(Pyrethrum Radix) (Pellitory Root)

دیگرنام : فارسی میں بیخ طرخون بنگلہ میں اکورا اکورا، ہندی میں آرکرہ اور انگریزی میں پیلی ٹوری روٹ لاطینی میں پائری تھرم ری ڈکس
ماہیت : اس کے چھوٹے پودے برسات کے شروع میں پیدا ہوجاتے ہیں ۔اس کے پتے شاخیں اور پھول بابونہ کی طرح ہوتے ہیں۔مگراسکےزنٹھل کچھ پیلے ہوتے ہیں۔ تنااورشاخیں روئیں دار ہوتی ہیں ۔اس کی جڑ میں ایک طرح کی خوشبو ہوتی ہے۔جڑ دو انچ سے چار انچ لمبی اور آدھا پون انچ موٹی ہوتی ہے۔ یہی جڑ بطوردوااستعمال ہوتی ہیں۔پھول سفید ی مائل زرد ہوتاہے۔
اعلیٰ اکرکر بھاری توڑنے پر اندرسےسفید کھانے سےزبان اورمنہ میں عجیب سی سنسناہٹ ہوتی ہے اور منہ میں رال زیادہ بنتی ہے۔اور بہنے لگتی ہے۔اور کچھ دیر کے بعد منی ٹھنڈا اور صاف ہوجاتاہے
مقام پیدائش : شمالی افریقہ ،شام (مصر) الجیریا (افریقہ ) یونان وغیر
مزاج : گرم خشک درجہ سوم
افعال : مخدر خفیف مفتح سدد ،منقی دماغ ،منقی بلغم ،مقوی باہ کلاًوطلاًمدرلعاب دہن مدرحیض
استعمال : منقی فضول دماغ اور منقی بلغم ہونے کی وجہ سے امراض باردہ بلغمیہ مثلاًلقوہ فالج استرخارعشہ کزاز اور صداع وغیرہ کے علاوہ مقوی باہ معاجین وحبوب میں شامل کیاجاتاہے لہذا مذکورہ امراض میں تنہا بھی شہد استعمال کراتے ہیں ۔شہد کے ہمراہ استرخائے زبان لکنت وجتہ الصوت بلغمی میں پیس کرزبان وحلق پر ملتے ہیں اورکم مقدارمیں کھلاتے ہیں ۔سرد مزاج والوں کیلئے مقوی باہ ہے۔حیض کو جاری کرتاہے
بیرونی استعمال : مقوی باہ طلاؤں میں مفرداًومرکباًمستعمل ہے۔باہ کوہیجان میں لاتا اور عضوکوقوی ومستحکم بناتا ہے مخدر ہونے کی وجہ سے امساک پیداکرتاہے۔مدرلعاب دہن اور خفیف مخدر بھی ہے۔لہذا اس کو دانت کے درد استرخا ئے لہات اور خناق میں بطور سنون وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں یا ماوف دانت پر عاقر قرحا کا ٹکڑارکھ کراس کودبالیتے ہیں لعاب بہہ کرتھوڑی دیرمیں دردساکن ہوجاتاہے۔ہاتھ پاؤں یا کسی دیگرعضو کو گرمی پہنچا نے کیلئے اس کو خشک باریک پیس کر یا روغن میں جلاکر مالش کرتے ہیں
نفع خاص : منقی دماغ ،منقی بلغم
مضر : پھیپھڑے کیلئے
مصلح : کتیرا
بدل : دار فلفل
مقدارخوراک : ایک گرام
تاثری عمر : اس کی قوت سات سال تک قائم رہتی ہے
خاص بات : عاقرقرحا کا بیان پرانی آیوردیدک کتب ششرت اور چرک وغیرہ میں نہیں
مشہورمرکب : سنون خاص۔سنون مجلی دندان ،برشعشا وغیرہ

دواء خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین