Alshifa Natural Herbal Pharma

صحت کے لیے مفید رس

پھلوں اور سبزیوں‌کی افادیت سے کون آگاہ نہیں‌ہے آجکل۔ذیل میں کچھ معلومات پھلوں‌اور سبزیوں کے رس ملا کر پینےکئ بارے میں کہ ان سے کون سی بیماری کو فائدہ ہو سکتا ہے یا ہمارے جسم کا کون سا نظام بہتر ہو سکتا ہے‌۔

1۔گاجر+ادرک+سیب: ان تینوں کے رس کو ملا کر پینے سے جسم کے تمام نظام کے فعال ہوتے ہیں‌اور انکی کارکردگی بڑھتی ہے۔

2:سیب + کھیرا+سلیری:یہ کلسٹرول کو کنڑول کرتے ہیں،کینسر کے اثرات سے بچاتے ہیں،سر کے درد میں‌مفید ہیں‌اور نظام ہضم کی گڑبڑ کو ٹھیک کرتے ہیں۔

3:ٹماٹر+گاجر+سیب:یہ جلد کو نکھارتے ہیں اور منہ کی بدبو دور کرنے میں‌مفید ہیں۔

4:کریلہ+سیب+دودھ: یہ جسم کی اندرونی گرمی جسکے باعث مختلف الرجیس ہو جاتی ہیں اسکو دور کرتے ہیں اور اس سے منہ کی بدبو بھی دور ہوتی ہے۔

5:کینو+کھیرا+ادرک:یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بہتر بھی بناتے ہیں۔جسم کی اندرونی گرمی دور کرتے ہیں۔

6:انناس+تربوز+سیب:یہ مثانے اور گردوں‌کو فعال کرتے ہیں۔اور جسم سے زائد نمکیات بھی خارج کرنے میں‌معاون ہوتے ہیں۔

7:سیب+کھیرا+کیوی:یہ جلد کی رنگت کو نکھارتے ہیں۔

8:ناشپاتی+کیلا: یہ خون میں مٹھاس کے اجزء کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔

9:انگور+ترپوز+دودھ+چند قطرے شہد:یہ مقوی ہے وٹامن سی اور بیب کے ساتھ،یہ خلیوں کو فعال کرتا ہے اور امیونے سسٹم کو طاقتور بناتا ہے

Leave a Comment

en_USEnglish
Scroll to Top