شربت صندل خالص، گھر پر خود بنائیں

شربت صندل خالص، گھر پر خود بنائیں

شربت صندل خالص، گھر پر خود بنائیں
بعض لوگوں نے طب اور حکیم کو بدنام کر رکھا ہے کہ یہ لوگوں کو لوٹتے ہیں ۔ صندل کی بوتل تو بازار میں 150 سے لیکر 200 تک مل جاتی ہے ۔ لیکن اصل مقصد جو ہے وہ میں آگے عرض کر رہا ہوں کتنے میں بنتی ہے میرا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے حکیم لوگ کیا کریں مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مثال کے طور پر ثعلب مصری، مصطگی رومی، زعفران، عنبر، کی قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہیں ۔ اگر پاکستان کے دواء ساز ادارے پورے اوزان اور قرابادینی کے مطابق معیاری اورصحت بخش ادویات مشروبات،  معجونات بنائیں تو ہم بھی سکون کیساتھ گھومنے والی کُرسی پر بیٹھ کر اور شیشے کے کاونٹر کے سامنے بیٹھ کر صرف نسخہ لکھا کریں، جب ہمیں پورا یقین،ہو کہ دواساز اداروں کی ادویات %70 یا %80 کام کرتی ،ہیں تو ہم اپنی ادویات اور نسخہ جات نہ بنائیں ، میرے دوستو آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے ماشاءاللہ آپ بہت سمجھدار ہیں
میرے دوستو قانون طب اور قرابادینی کے مطابق 100 گرام، مفرد اشیاء میں سے ایک بوتل شربت یا عرق نکالا جاتا ہے اسی مناسبت سے اصلی صندل کا ریٹ مارکیٹ میں 8000 روپے کلو ہے
نسخہ الشفاء : صندل سفید 250 گرام، عرق گلاب ایک بوتل، پانی 1 کلو 200 گرام، چینی 2 کلو، ٹاٹری 2 گرام
صندل کو  باریک پیس کر کسی برتن میں عرق اور نیم گرم پانی ڈال کر صند ل کو بھگودیں پوری رات پڑا رہنے دیں صبح کو چولھے پر چڑھائیں ہلکی آنچ پر پکنے دیں (پکتے ہوئے صندل اگر اصلی ہوا تو آپ کا پورا گھر صندل کی خوشبو سے مہک اٹھے گا ایسی خوشبو آپ نے پوری زندگی میں نہیں لی ہو گی ) جب آدھا پانی جل جائے چولھا بند کرکے نیچے اتارلیں اور اس کو چھان لیں اور پھر وزن کریں پورا ایک کلو ہونا چاہیے ۔ ایک کلو سے کم نہ ہو ۔ چھانے ہوئے پانی کو ایک برتن میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر گرم ہونے دیں پھر اس میں 2 کلو چینی شامل کر کے اچھی طرح حل کر دیں ہلکی آنچ پر پکنے دیں پہلا جوش آنے پر 2 گرام ٹاٹری شامل کریں اور اوپر سے میل اتارلیں 2 یا 3 جوش آنے پر شربت نیچے اتاردیں آپ کا شربت تیار ہے بینزویٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں لو جی آپ کا شربتِ صندل تیار ہے ۔ آپ اور اپنے مہمانوں کے لیئے برف امیزش سے معطر معطر شیشے کے گلاسوں میں پیش کریں اور خود بھی لطف اندوز ہوں – اور اپنے رمضان کے رکھے روزہ کو اس سے افطار بنائے اور یادگار لمحات میں شامل کریں
فوائد : مفرح ہے دل کو تقویت دیتا ہے
فرحت بخشتا ہے اور گرمی کے درد سر کو تسکین دیتا ہے
اصلی شربت صندل کی ایک بوتل آپ کو گھر میں بنانے کی 1100 روپے قیمت پڑے گی اگر ہم سے منگوانا چاہیں تو پورے پاکستان میں ھوم ڈلیوری کیساتھ آپ کو 1500 میں ملے گی آج کل بازار مارکیٹ میں جتنے بھی شربت مشروبات مل رہے ہیں سب کے سب ایسینس اور مصنوعی خوشبو والے  ملتے ہیں یہ سب کے سب انسانی صحت کو تباہ و برباد کر رہے ہیں معدہ خراب جگر خراب ہیپاٹائٹس اور کئی امراض پیدا کرتے ہیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین