سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج

سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج

سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج
خواتین کی اکثریت آج کل اس مرض میں مبتلا ہے، لیکن فطری شرم و حیا اور مرض کو معمولی سمجھ کر وہ علاج کی طرف توجہ نہیں دیتیں، حالانکہ یہ مرض ان کی صحت اور حسن و جمال کو متاثر کرتا ہے اگر اس مرض کا علاج جلد نہ کیا جائے تو اس سے ضعف اعضائے رئیسہ اور دیگر شکایات کے باعث استقرار حمل کی قابلیت نہیں رہتی اور شادی کے ثمر اولاد جیسی نعمت سے محرومی رہتی ہے اس مرض میں رحم کی جھلی سے سفید ذردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے
اسباب
ورم رحم کے ٹل جانے حیض کی بندش چھوٹی عمر میں حمل ہونے، اندام نہانی کے ورم یا سوزش کی وجہ سے عام جسمانی کمزوری. خون کی کمی. سوزاک آتشک یا نقرس کے باعث بھی یہ مرض ہو جاتا ہے، اگر علاج ہو جائے تو صحت ورنہ بسا اوقات مریضہ دق میں مبتلا ہو جاتی ہے
علامات
کمر درد، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکائیت پائی جاتی ہے، بھوک نہیں لگتی، طبعیت سست اور کسلمند رہتی ہے، کسی کام کو جی نہیں چاہتا، عام جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے، پیشاب بار بار آتا ہے، ماہواری درد اور تکلیف سے آتی ہے، اندام نہانی میں خارش ہوتی رہتی ہے، سفید لسی کی طرح یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے، پنڈلیوں میں بھی درد ہوتا رہتا ہے، قبض کی بھی شکائت ہو جاتی ہے، یہ ایک ایسا مرض ہے جو گھن کی طرح مستورات کی صحت اور تندرستی کو کھا جاتا ہے، وہ بظاہر تو گھر میں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں لیکن فی الحقیقت زندہ در گور ہوتی ہیں، چہرہ کی رنگت اور فوقیت زائل ہو کر چہرہ خاک آلود اور جلد کی رنگت بد نما ہو جاتی ہے
سیلان رحم (لیکوریا) سفید پانی آنا، دیسی علاج
نسخہ الشفاء : دار چینی 20 گرام، گوند کیکر 20 گرام، اسگندھ 20 گرام، شقاقل موصلی 20 گرام
ترکیب تیاری : ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں
مقدار خوراک : آدھا چائے والا چمچ صبح اور شام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں مرض زیادہ کی صورت میں ایک چمچ بھی کھا سکتے ہیں
فوائد : یہ نسخہ عورتوں کی مخصوص اور مخفی شکایات کو دور کرتا ہے جو ان کی تندرستی اور قوت کو آہستہ آہستہ بلکل خراب کردیتی ہیں اور جوانی میں بڑهاپے کی حالت طاری کر دیتی ہیں رحم سے سفید رطوبت کا جاری رہنا، کمر درد اور لیکوریا کی وجہ سے جسمانی کمزوری کا مکمل علاج ہے
غذا : دودھ چاول دلیا گندم کا سیب انگور وغیرہ
پرہیز :  گرم، ترش، تلی ہوئی اشیاء، قابض اشیاء، نیز وظیفہ ذوجیت کی کثرت سے پرہیز کریں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70