سیلان الرحم‘ لیکوریا

سیلان الرحم‘ لیکوریا

یوں تو خواتین کی متعدد پوشیدہ بیماریاں ہیں مگر ان میں لیکوریا عورتوں کی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اگر اس موذی مرض پر بر وقت گرفت نہ کی جائے تو پھر یہ مرض آہستہ آہستہ عورت کی صحت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے بلکہ شادی کے بعد بیشتر خواتین اولاد کے ثمر سے بھی محروم رہ جاتی ہیں۔ ان تمام خواتین کیلئے کیکر ایک نہایت جید الاثر چیز ہے۔ جن خواتین کے اس مرض کی وجہ سے حمل نہ قرار پاتا ہواس نسخہ کے استعمال سے یقینا ان کی گود ہری ہو جائے گی‘ چنانچہ مذکورہ نسخہ کے استعمال سے ایک شخص کے ہاں پچاس سال کی پیری میں بھی ایسی تمنا کے طفیل عین مایوسی کی حالت میں چاند جیسا لڑکا پیدا ہوا۔ یہ دوا نہ صرف لیکوریا کا جڑ سے خاتمہ کر دے گی بلکہ خواتین کی دیگر پوشیدہ بیماریوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اللہ کے فضل سے بانجھ عورتوں کو بھی اولاد کے ثمر سے باآمد کریں گی۔خواتین کے تمام پوشیدہ امراض اور بانجھ عورتوں کی گود ہری کرنے والا نادر نسخہ
اکلیل الملک‘ تخم سبت‘ گل بنفشہ‘ پوست انار‘ مغز تخم‘ خرما‘ زیرہ سفید‘ الائچی خورد‘ مائیں‘ طبا شیر‘ تج‘ آملہ خشک‘ گل نیلوفر‘ برگ پودینہ‘ تخم کرخس‘ فلفل دراز جملہ ادویات مساوی الوزن 33 ماشہ کو باریک پیس کر کشتہ بیضہ مرغ ایک تولہ ملا کر پھر کھرل کریں۔ بعد ازاں ایک تولہ کوزہ مصری ملا کر پھر کھرل کریں مانندغبار کے بحفاظت رکھیں‘ مقدار خوراک‘ ایک ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ جوشاندہ کیکر کے استعمال کر کے قدرت الٰہی کا کرشمہ دیکھیں

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70