سونف بے شمار فوائد کی حامل جڑی بوٹی
Fennel seeds
سونف ایک بہترین اور سستی جڑی بوٹی ہے اس کا سائنٹفک نام
Scientific name : Foeniculum vulgare
سونف ایک جانی پہچانی خوراک ہے،سونف کی کاشت کئی ملکوں میں ہوتی ہے ،سونف ایران، پاکستان، بھارت اور افغانستان کے کئی ایشیائی کھانوں میں ذائقہ کے لئے استعمال ہوتی ہے، اس کو عربی میں , راز, یا ,نج اور فارسی میں.بادیان کہتے ہیں،عرق بادیان بھی کثرت سے استعمال ہوتا ہے،پیٹ کی تکالیف، ہاضمے کی خرابیوں وغیرہ کے لئے اسے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے
اسے اس مقصد کے لئے اکثر لوگ پان میں ڈال کر کھاتے ہیں،اس سے فائدے کے لئے ضروری ہے کہ اسے اچھی طرح چبا کر اس کا لعاب اور پیک نگل لیا جائے۔
سونف منہ کو خوشبودار بناتی ہے،قرون وسطی میں سونف کے کھانوں کو خوشبودار بنانے اور کیڑے وغیرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا تھا،خیال کیا جاتاتھا کہ اسے شامل کرنے سے باسی کھانے خراب اور مضر ثابت نہیں ہوتے۔
قدیم یونانی اس کی بڑی قدر کرتے تھے اورموٹاپے کے علاوہ بیس سے زیادہ مختلف امراض میں مفید مانتے تھے،روم کے باشندے کھانوں کو ذائقے دار اور زود ہضم بنانے کے لئے استعمال کر تے تھے اس کی جڑ، پتے ،بیج ،روٹیوں اورکیک وغیرہ بنانے میں استعمال کئے جاتے تھے، روم کی خواتین موٹاپا کم کرنے کے کیلئے استعمال میں لاتی تھیں،جنگجو اورفوجی اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اسے اپنی روزمرہ کی خورا ک میں استعمال کر تے تھے۔
بحیر ہ روم کے لوگ اسے کیک بسکٹ روٹی مٹھائی اورمربے میں ڈالتے تھے، اس کے علاوہ مچھلی ،مرغ ، سوپ اورسبزیوں میں بھی ڈالی جاتی تھی اسے سانس مہکانے کے لئے کھایاجاتاہے ہاضمہ درست کرنے اورخون صاف کرنے میں مدد کرتی ہے یہ رافع ریاح وتشنج اورخواب آور ہے اورہچکی بھی ختم کرتی ہے، متلی قئے میں سونف تین گرام پودینہ تین گرام دار چینی ایک گرام الائچی سبز ایک گلاس پانی میں جوش دیں جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پلائیں۔
نزلہ وزکام
آدھاچمچ سونف پاؤڈر گرماکرگرم دودھ کے ساتھ کھلائیں۔
معدے کی جلن
سونف ،میتھی دانہ ہم روزنہ لے کر سفوف تیارکر لیں اورصبح وشام ایک چمچہ کھلائیں۔
قبض
سونف اور گل قند ہم وزن ملاکر صبح وشام ایک ایک چمچ کھلائیں دائمی قبض کے لئے مفید ہے۔
وحشت وخوف
سونف پانچ گرام ،گل گاؤ زبان پانچ گرام جوش دے کر ایک چمچہ شہدسے صبح نہار منھ استعمال کریں۔
نظام ہضم کی بے قاعد گی
معدے سے ہوا خارج کرنے کے لئے سونف مثالی دواہے،اسے دیگر معاون ضم اشیاء مثلا ادرک ،زیرہ اورکالی مرچ کے ساتھ جوشاندے کی صورت میں استعمال کیا جاتاہے،ایک چمچ سونف کو ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اورپھر چولہے سے اتار لیں رات بھر ڈھک کر رکھ دیں صبح پانی کوچھان لیں اور اس میں شہد ملاکر پئیں بد ہضمی کا یہ مثالی علاج ہے با لخصوص ایسی صورت میں جب پیٹ میں گڑ گڑ ہوتی ہو ۔
ایک یورپی معالج جان ایولن نے اپنی کتاب ایسی تاریا میں سونف کی ٹہنیوں کے گودے کو مؤثر، مسکن اور خواب آور قرار دیا ہے۔
نیند نہ آنے کے عارضے میں سونف کی چائے فائدہ دیتی ہے اس کی چائے تیار کرنے کے لئے ۳۷۵ ملی لیٹر ابلتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف ڈالی جاتی ہے پانی کوڈھانپ کر ۱۵ منٹ تک مزید ابلنے دیں بعد ازاں چھان کرٹھنڈا یا گرم دونوں صورتوں میں پینے سے افاقہ ہوتاہے اگر اس میں شہد یاگرم دودھ ڈال لیا جائے تو چائے خوش ذائقہ ہوجاتی ہے اسے کھانا کھانے کے بعد یاسونے سے پہلے پیا جاتاہے۔
لی۔ شین۔ چن نے اپنی کتاب پین لساﺅ میں اسے خاص طور پر بچوں کے نظام ہضم کے لئے مفید لکھا ہے اس کے مطابق سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لئے بھی مفید ہوتی ہے۔
اس کے استعمال سے ہضم کی صلاحیت بڑھتی ہے،سونف خاص طور پر غذا کے روغنی یا چربیلے اجزا ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،طب ہندی کے معالجین کے مطابق سونف کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے،سونف چبانے سے ثقیل کھانے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں،سونف معدے کے علاوہ جگر کے لئے بھی مفید ہوتی ہے،یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا اور سنتے کے پوست کے جوشاندے کو ہاضمے کے لئے بہت مفید قرار دیتے ہیں،ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف آلات بول، گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لئے بہت مؤثر ہے،اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔
خواتین اور سونف
سونف دودھ پلانے والی ماﺅں کے لئے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے،اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے،سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لئے بہت مؤثر ثابت ہوتی ہے،سن یاس کی تکالیف سے نجات کے لئے اطباء دیگر پیشاب آور دواﺅں کے ساتھ سونف استعمال کرتے ہیں،سونف پیشاب آور اور مؤثر حیض بھی ہوتی ہے۔
اس مقصد کے لئے ہم وزن سونف اور گڑ کو پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے،دوائی مقاصد کے لئے ۵ سے ۷ گرام سونف استعمال کرنا چاہئے۔
یورپی ممالک میں لوگ سونف، بابونہ، سویا، دھنیا اور سنتے کے پوست کے جوشاندے کو ہاضمے کے لیے بہت مفید قرار دیتے ہیں۔ ایک مغربی محقق نے سونف کی پیشاب آور صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سونف آلات بول، گردے مثانے کا ورم دور کرنے کے لیے بہت موثر ہوتی ہے۔ اسے باقاعدہ استعمال کرتے رہنے سے گردے، مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر بن بھی گئی تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہوجاتی ہے۔ سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ سونف میں زنانہ ہارمون، ایسٹروجن جیسی خاصیت بھی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ خواتین کے لیے بہت موثر ثابت ہوتی ہے۔ سن یاس کی تکالیف سے نجات کے لیے اطباء دیگر پیشاب آور دواؤں کے ساتھ سونف استعمال کرتے ہیں۔ طب یونانی کی مشہور دوا شربت بزوری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ بھی شامل کی جاتی ہے۔
سونف، بادام، مصری ہم وزن پیس کر ایک ایک چمچہ سفوف دودھ کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے فائدہ مند ہے۔
سونف 12 گرام ، اجوائن 12 گرام ، کالا نمک 6 گرام صاف کر کے باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے معدہ درست ہو جائے گا۔ بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔
ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں خوب گھوٹ لیں ، اس میں شکر اور سفید مرچ کا سفوف شامل کر کے صبح و شام پئیں ، اس سے سر کے درد اور چکر میں افاقہ ہوگا۔
نزلہ زکام کے لیے ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3 گھنٹے بعد جوش دیں، آدھا پاؤ رہ جائے تو چینی ملا کر صبح شام پئیں۔
دمہ میں ایک تولہ سونف آدھا سیر پانی میں جوش دیں۔آدھا رہ جائے، شہد ملا کر پلادیں۔ ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہے۔
8 لونگ 2 گرام سے پانی کا جوشاندہ بنائیں، پاؤ بھر رہ جائے تو ڈھالہ تولہ شکر ملا کر چھان کر گرم گرم پلائیں اور چادر اوڑھادیں، پسینہ آکر بخار اُتر جائے گا۔
سونف 5 گرام ، الائچی سبز 3 عدد ، سونٹھ 2 گرام ، دارچینی 2 گرام ، خونجان 2 گرام۔ تمام دوا کو چائے کے قہوہ کی طرح تیار کر کے صبح و شام پئیں۔ یہ دل کو قوت و فرحت دیتی ہے۔
سونف اور گُڑ کو ہم وزن لے کر پانی میں جوش دے کر نیم گرم پینے سے حیض کی بے قاعدگی دور ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے 5 سے 7 گرام سونف استعمال کرنا چاہیے۔
کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے جبکہ معدے کی جلن کم اور پیاس بجھاتی ہے ، بینائی کی طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
سونف پیٹ اور دانت کے درد کے لیے بھی مفید ہوتی ہے۔
آدھا چمچ سونف ،چند پتے پودینے،دو ہری الائچی اور ایک انچ پیاز کا ٹکڑا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں، جب آدھا کپ رہ جائے تو قہوے کی طرح پی لیں ۔ یہ دست اور اُلٹی میں بے حد مفید ہے
نہایت بہترین مغلظ نسخہ
نہایت بہترین مغلظ نسخہ نہایت بہترین مغلظ نسخہ آپ کی خدمت میں حاضر ہے جس