سرعت انزال ?مجھے جنسی ملاپ سے پہلے انزال ہوجاتا ہے
سُرعت انزال ایسی صورت کو کہتے ہیں جب معمولی جنسی تحریک کے نتیجے میں،دخول سے پہلے ،دخول کے ساتھ ہی یا دخول سے تھوڑی دیر بعد ، مستقل طور پر یا باربار انزال ہو جائے ۔ اِس سلسلے میں مختلف سطحوں پر علاج دستیاب ہیں یعنی نفسیاتی، روّیوں اور ادویات کے لحاظ سے علاج کیا جاتا ہے۔اِس ویب سائٹ پر روّیوں میں تبدیلی کے حوالے سے توجّہ دی جاتی ہیں۔اِس کے لئے وقت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے ،لہٰذا مستقل مزاجی سے اِن اُصولوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ روّیوں کے علاج میں بعض مخصوص طریقوں سے عضو تناسل کی کارکردگی بڑھائی جاتی ہے۔اِس سلسلے میں ماسٹرز اینڈ جانسن نے دَو طریقے وضع کئے تھے یعنی ’’وقفہ کرنا‘‘ اور ’’عضو تناسل کو انگلیوں سے دبانے ‘‘ کے طریقے۔ ذیل میں اِن طریقوں کے مرحلے بیان کئے گئے ہیں:
1 خاتون ساتھی کوآہستہ آہستہ اپنے مَرد ساتھی کو جنسی تحریک دینا شروع کرنا چاہئے ،اور اُس کے جذبات میں شّدّت کو محسوس کرتے ہی رُک جانا چاہئے،کیوں کہ جذبات کی شِدّت کی وجہ سے انزال کو روکنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔
2 اِس کے بعد خاتون کو اپنے ساتھی کے عضو تناسل کو اِس کے سر سے فورأٔ نیچے والے حِصّے پر اپنی انگلیوں سے دباؤ ڈالنا چاہئے ۔اِ س عمل سے کچھ بے آرامی ہو سکتی ہے لیکن درد نہیں ہو گا۔ (اِس عمل کو دیکھنے کے لئے درجِ ذیل
3 جب مَرد ساتھی کو یہ محسوس ہو کہ اب انزال نہیں ہوگا تو جنسی تحریک دُوبارہ شروع کی جائے ۔
4 اِس عمل کو مشق کے لئے کم از کم دَس باریا اِس سے زائد مرتبہ دُہرانا چاہئے ۔عضو تناسل کو چکنا کرنے کے لئے KYجیلی استعمال کی جا سکتی ہے تا کہ فُرج جیسی چکنائی کا احساس پیدا ہو سکے۔
(اکثر مَرد اِس طریقے سے رفتہ رفتہ نہ رُکنے والے انزال کی ضرورت میں کمی محسوس کرنے لگتے ہیں)
5 کچھ عرصہ اِس عمل کی مشق کرنے کے بعد ،متعلقہ مَرد اور عورت ایک دُوسرے کے سامنے ،اِس طرح مُنہ کرکے بیٹھ سکتے ہیں کہ عورت کی ٹانگیں مَرد کی ٹانگوں کے اُوپر رکھی ہوں ۔اِس طرح وہ مَرد کے عضو تناسل کو قریب سے تحریک دے سکتی ہے اور پھر اپنی فُرج کے مُنہ کے ساتھ رگڑ کے ذریعے تحریک دے سکتی ہے ۔جب کبی مَرد کو جذبات میں شِدّت محسوس ہو نے لگے تو عورت اُس کے عضو تناسل کو انگلیوں سے دبانے والا طریقہ اختیار کرسکتی ہے اوو اُسے ہر قِسم کی جنسی تحریک کو روک دینا چاہئے یہاں تک کہ مَرد کے جذبات کافی حد تک کنٹرول ہو جائیں اور جنسی تحریک کا عمل دُوبارہ شروع کیا جائے۔
بالآخر جنسی ملاپ کی کوشش کی جائے،جس میں عورت مَرد کے اُوپر ہو تا کہ ضرورت پڑنے پر وہ فورأٔ عضو تناسل سے الگ ہوجائے اور اِس پر اپنی انگلیوںسے دباؤ ڈالے تاکہ مَرد کی انزال ہونے کی کیفیت کو ختم کیا جاسکے۔
اکثر جوڑوں کے لئے یہ طریقہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ طریقہ خاتون ساتھی زیادہ جنسی بیداری پیدا کرنے کرنے میں معاون ہوتا ہے اور خاتون جذباتی عروج جَلد حاصل کر لیتی ہے کیوں کہ اِس طریقے میں دخول سے پہلے کی جنسی سرگرمی کو زیادہ وقت مِلتا ہے۔
اگر کسی مَرد کو جلد انزال ہو جائے اور اِس سے چند منٹ بعداُس کے عضو تناسل میں دُوبارہ تناؤ پیدا ہو جانے کی صورت میں اُسے زیادہ بہتر کنٹرول محسوس ہو گا۔لہٰذا:
٭ بعض معالجین، مَردوں(خاص طور پر نو عمر مَردوں کو) کو،جنسی تعلق اختیار کرنے سے ایک سے دَو گھنٹے پہلے، خود لذّتی کا عمل (یا اپنی ساتھی سے تیز تر جنسی تحریک کے ذریعے جذباتی عروج حاصل کرنے کا ) کرنے کامشورہ دیتے ہیں ۔
٭ دُوبارہ جذباتی عروج حاصل کر نے کے لئے عام طور پر کافی وقت درکار ہوتا ہے ،اِس طرح مَرد کافی بہتر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ بڑی عمر کے مَردوں کے لئے یہ طریقہ زیادہ مؤثر نہیں ہے کیوں کہ بڑی عمر کے مَردوں کو پہلی بار انزال کے بعد ،عضو تناسل میں دُوبارہ تناؤ حاصل کرنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے ۔لہٰذا بڑی عمر کے مَردوں کو یہ طریقہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ اِس طرح اُن کے اعتماد میں کمی آسکتی ہے اور ثانوی نا مَردی پیدا ہو سکتی ہے۔
اِس مسئلے کے حل کے لئے بازار میں بہت سی ادویات دستیاب ہیں لیکن اِن ادویات کو کسی ماہر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔اص مسئلے کے حوالے سے پہلے آپ کو کسی اچھے یورولوجسٹ سے مشورہ کرنا چاہئے جو یہ جائزہ لے گا کہ آپ کے لئے کون سا علاج زیادہ مؤثر ہوگا یعنی روّیے میں تبدیلی یا ادویات کا استعمال