زائد سونے والی خواتین

زائد سونے والی خواتین

نو-گھنٹے سے زائد سونے والی خواتین کی شریانیں
امریکی طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 9 گھنٹے سے زیادہ سونے والی خواتین میں دماغی شریانیں پھٹنے کا عمل کم سونے والی خواتین کی نسبت تیز ہوتا ہے لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت سے کم نیند کے اثرات صحت کو متاثر کرتے ہیں اس لیے مناسب نیند لینا بہت ضروری ہے۔ امریکہ میں ماہرین کی ایک ٹیم نے 55 اور 80 سال کی عمر کی 93185 خواتین کا بغور مطالعاتی جائزہ لیا جسکے
دوران ماہرین نے ان خواتین میں دل کی بیماریاں اور شریانوں کے پھٹنے کی بیماری ایسچیمک سٹروک اور نیند کے دورانیہ میں تعلق پر تحقیق کی۔ ماہرین نے ان خواتین کی طرز زندگی، نیند کے اوقات ، افسردگی، خراٹے لینے اور کئی دوسری ضروری معلومات ان کے شرکاء سے حاصل کی تا کہ تحقیق میں مدد حاصل کی جا سکے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق 7 سال کے عرصے میں ان میں سے 1167 خواتین دماغ کی شریان پھٹنے کی بیماری کا شکار ہوئین اور 7 گھنٹے تک نیند لینے والی خواتین کی نسبت 9 گھنٹے تک سونے والی خواتین میں یہ عارضہ 60 سے 70 فیصد تک زیادہ پایا گیا ہے۔

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70