رمضان المبارک میں کھانے پینے میں پرہیز

رمضان المبارک میں کھانے پینے میں پرہیز


رمضان المبارک میں کھانے پینے میں پرہیز
حکیم محمد عرفان
رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے سحری اور افطاری میں بہت سوچ سمجھ کر کھانا پینا چاہیے افطارمیں پیٹ بھرنے سے بچنا چاہیے خاص کرجو چیزیں صحت کو شدید نقصان دیتی ہیں اُن کھانے پینے کی اشیاء سے پرہیز کرنا ضروری ہے اس لیےکہ آپ کی صحت خراب نہ ہو اور امراض معدہ وجگر دل کی بیماریاں اورجوڑوں کا درد اوراعصابی وپٹھوں کی کمزوری اورمردانہ کمزوری سے بچیں رہیں صحت ٹھیک رہے گی تو آپ پورے روزے بھی رکھ سکیں گےاور اللھ کی بارگاہ میں حاضر بھی ہوتے رہیں گے اللھ کی رضا کے لیے آپ تمام مسلمان بھائی بہنوں کے لیے میری ذندگی کی ایک بہترین ریسرچ حاضرخدمت ہے میری اس ریسرچ کواللھ کے فضل سے پوری دنیا میں کوئی غلط ثابت نہیں کرسکتا کیوں کہ جو اشیاء انسان کی صحت کوخراب کرتی ہیں اورپورے جسم کےنظام میں بگاڑپیدا کرسکتی ہیں اُن اشیاء سے خاص کررمضان المبارک میں پرہیز کرنا چاہیے سحری میں آپ کیا کھائیں تو سارا دن بدہضمی اورکھٹے میٹے ڈکار اورگیس ٹربل اورپیاس کی شدت قے متلی دل کی گھبراہٹ سے بچ سکتے ہیں مثلاًَََ ، دیسی آٹے کی چپاتی کے ساتھ پیاز اور ٹماٹر والا انڈہ آملیٹ، ٹینڈے کاسالن ،کدو کا سالن، کالے چنے کا شوربا،میٹھا دہی،کھجور، دودھ اور دودھ اور دہی والی لسی
افطار میں کن کن کھانے پینے والی اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے مثلاًَََ ، دودھ سوڈا، تمام مشروبات اور کولڈ ڈرنک، ٹھنڈا پانی آئس کریم، پکوڑے سموسے تمام فرائی اور تلی ہوئی چیزیں،کھٹی اور کھٹی میٹھی چیزیں،دہی بھلے فروٹ چاٹ،لیموں پانی، کھٹے پھل،اور ڈالڈا گھی والی چیزیں،تمام دالیں اور سفید چنے،نان،خمیری روٹی
مفید اشیاء
افطار کے وقت پانچ عدد کھجوریں کھائیں اورآدھا گلاس دودھ یاں سادہ پانی پیئں،آدھا گھنٹہ بعد کھانا کھائیں دیسی آٹے کی چپاتی اور بکرے کا گوشت شوربے والا، ٹینڈے، کدو مرغی شوربے والی،مکھن، دیسی گھی والی روٹی، چاول گوشت والے،نیم گرم دودھ،سلاد کھانے کے بعد پودینے کا قہوہ،یاں حسب ضرورت پھل،یاں میٹھی دودھ والی سویاں
مفید،پھل
آم،انگور،گرما،سردا، ناشپاتی، میٹھا آڑو، خوبانی،میٹھا آلوبخارا،کھجور،بادام
نوٹ؟ تمام ٹھنڈے مشروبات وقتی تو تسکین دیتے ہیں مگر معدہ و جگر کے لیے انتہائی شدید نقصان دہ ہیں ان کے استعمال سے معدہ کا فعل سست اور خراب ہوجاتا ہے معدہ کی حرارت خراب ہونے سے بدہضمی اور گیس ٹربل دل دماغ جوڑوں کادرد یورک ایسڈ کولیسٹرول پٹھوں کی درد سرعت انزال اور مردانہ کمزوری جیسے امراض پیدا ہوجاتے ہیں تمام فرائی اور تلی ہوئی اشیاء بھی یہی کچھ کرتی ہیں اور کھٹی چیزوں کا بھی یہی کام ہے

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین