ذیابیطس، شوگر میں ناشتے میں ہونے والی غلطیاں جن سے آپ کو بچنا چاہیے

ذیابیطس، شوگر میں ناشتے میں ہونے والی غلطیاں جن سے آپ کو بچنا چاہیے

ذیابیطس، شوگر میں ناشتے میں ہونے والی  غلطیاں جن سے آپ کو بچنا چاہیے
عام طور پر لوگوں کے گھروں میں ناشتے میں جام، پھل اور فریش جوس کا استعمال کیا جاتا ہے، بہت سے لوگوں کی لئے یہ ایک صحت مند ناشتہ ہے مگر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے نہیں، ان کو چائیے کہ اپنی ڈائٹ میں پروٹین کا استعمال بڑہائیں، پروٹین کاربوہائیڈریٹ کو جلانے کا کام کرتا ہے، اور کاربوہائیڈریٹ کا استعمال کم کریں، اچھے فیٹس جیسے زیتون اور اس کا تیل کوکونٹ آئل اور بادام وغیرہ
یہاں آپ کو وہ غلطیاں بتائی جارہی ہیں جو عام طور پر ذیابیطس کے مریض کر رہے ہوتے ہیں اور وہ ان غلطیوں سے واقف بھی نہی ہوتے ہیں، آپ ان غلطیوں کو درست کرکے اپنے شوگر لیول کو کنٹرول کرسکتے ہیں
نمبر1 پروٹین کا استعمال نہیں کرنا
اگر آپ اپنی ڈائٹ میں صرف کاربوہائیڈریٹ لے رہے ہیں تو کاربوہائیڈریٹ جلدی خون میں ہضم ہو کر خون کے شوگر لیول بڑ ھائے گا، اس لئے کاربوہائیڈریٹ کے ساتھ پروٹین کا استعمال بھی کریں، پروٹین کاربوہائیڈریٹ کو تیزی سے ہضم ہونے سے روکتا ہے
اگر آپ سیریل کھارہے ہیں تو اسکے ساتھ انڈہ بھی کھائیں
پین کیک کے ساتھ sausages کھائیں.
اور اگر آپ جلدی میں ہیں تو سوسٹ پر پینٹ بٹر لگا کر کھالیں
نمبر 2 اسموتھی : Smoothie
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسموتھی ایک بہترین غذا ہےمگر اس میں کافی مقدار میں کاربوہائیدریٹ پایاجاتا ہے بہتر ہے کہ اسموتھی میں پروٹین پاؤڈر مکس کر کے پیئں
اسموتھی کے ساتھ ایک ابلا ہوا انڈا کھالیں
اسموتھی کے بجائے دلیا اور گوشت کا استعمال کریں
نمبر3  ناشتے کو چھوڑنا
ناشتہ چھوڑنا ایک بری عادت ہے مگر ایک عام آدمی ناشتہ نہ بھی کرے تو ٹھیک ہے، مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لئے ناشتہ کرنا بہت ضروری ہے، جو لوگ ناشتہ نہی کرتے ہیں ان کا شگر لیول پورا دن ہائی رہتا ہے
آپ ناشتے میں. Granola (مختلف چیزوں کے آمیزے پر بنا ہوا ہلکا سا ناشتہ ) اور دودھ لے سکتے ہیں
چیز اور کریکرز استعمال کرسکتے ہیں
دہی اور granola
ابلے ہوئے انڈے
چیز یعنی پنیر لے سکتے ہیں
نمبر 4  فائبر استعمال نہ کرنا
جب ہم کاربوہائیڈریٹ کو ڈائٹ میں کم کرتے ہیں، تو ساتھ ساتھ فائبرز بھی ڈائٹ میں کم ہوجاتے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ فائبرز کو ڈائٹ میں شامل کریں، فائبرز ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے، یہ بھوک کو کم کرتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، شوگر لیول کو کنٹرول کرکے رکھتا ہے
سیب میں اچھی مقدار میں فائبرز پائے جاتے ہیں
اپنے ناشتے میں گندم دلیا کا استعمال کریں
فائبرز کا سب سے اہم ذریعہ اسبغول اور ہرے پتوں والی سبزیاں ہیں ان کا استعمال کریں
نمبر 5  کم چکنائی والا کھانا
ہمیشہ چکنائی سے پرہیز نہی کرنا چا ہیے کبھی کچھ کم چکنائی والی چیز میں بھی بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہیں. اور چکنائی بھی پروٹین کی طرح کاربوہائیدریٹ کے ہضم کو آہستہ کرتی ہے جس سے شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے
لوفیٹ چیز، دہی، آئسکریم کا استعمال کریں
ہفتے میں ایک دو دفع بکرے کا گوشت شوربے والا استعمال کرنا چاہیئے
بریڈ پر مارجرین کے بجاۓ بٹر استعمال کریں
زیتون کا تیل کوکونٹ آئل اور بادام وغیرہ استعمال کریں
نمبر6  کافی کا استعمال
کافی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہے اور ذیابیطس کے مریض بھی کافی پی سکتے ہیں، مگر دن میں ایک یا دو کپ سے زیادہ کافی پینا اور پھر اس میں چینی، کریم کا بھی استعمال کرنا نقصان دہ ہے
بلیک کافی کا استعمال کریں
دن میں ایک یا دو سے زیادہ کافی نہ پیئں
ناشتے کے بعد کافی پیئں
نمبر 7  جوس کا استعمال
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کے ڈیابیطس کے مریضوں کے لیے فروٹ کے جوس بہت فائدہ مند ہیں مگر ایسا نہی ہے ایک گلاس فریش جوس میں سوڈے کی طرح کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں، سبزیوں کے جوس کا استعمال کریں، فروٹ جوس بناتے ہوئے منرل واٹر کا استعمال کریں، بازار کے فروٹ جوس زہر سے کم نہیں،ان میں شوگر بہت زیادہ ہوتی ہے
نمبر8  صبح جلدی اٹھنا
صبح جلدی اٹھنے کی عادت دالیں، اس سے پورا دن اچھا گزرتا ہے، اپنی ڈائٹ میں کریم، پیسٹری کا استعمال کم کریں، گوشت کا استعمال بڑہائیں، پروٹین کی مقدار کو زیادہ کریں
نمبر9 برنچ Brunch
برنچ ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان کو کہتے ہیں، اگر آپ برنچ کرنے کے عادی ہیں تو ناشتہ لائٹ کریں اور جلدی کریں، برنچ صبح 11 بجے سے دوپھر 3 بجے تک کیا جا سکتا ہے
نمبر 10  ناشتہ جلدی کرنا
ناشتے کو جلدی کرنے کی عادت دالیں، سیریل، اوٹز جو کا دلیہ کھائیں مگر بازار سے بنا ہوا نہیں بلکہ ثابت جو خرید کر خود بنائیں

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دُعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین