دیسی علاج، ما لیخو لیا – Melancholia

دیسی علاج، ما لیخو لیا – Melancholia

   دیسی علاج، ما لیخو لیا –  Melancholia
ما لیخو لیا کے لغوی معنی سیاہ خلط کالے پت کے (مردہ سودا کے ہیں) مالن یونانی زبان میں سیاہ کو او ر خولیاپت کو کہتے ہیں. ما لیخو لیا ایک مرض ہے جس میں بیمار کا گمان اور اس کی فکر بگڑ کر فاسد ہو جاتی ہے. اوردل میں خوف جاگزین ہو جاتا ہے. ما لیخو لیا میں خیال و فکر وگمان میں ان شکلوں کے مافق ہو جاتا ہے .جو روزمرہ کے معمولات زندگی میں سرانجام دیتاہے. مثلاً ایک شخص شیشے کے برتن بیچتا ہے. اب وہی دوکاندار اپنے آپ کو خیال کرتا ہے  کہ میں شیشہ کا برتن ہوگیا ہوں، اور وہ اس خوف سے کہ کہیں ٹوٹ نہ جائے آدمیوں اور پتھروں کے قریب بھی نہیں جایا کرتا.جس سے مریض وہمی ہو جاتا ہے. اور رنج وغم کے لئے آمادہ ہو جاتا ہے. کبھی مفلسی سے ڈرتاہے.اور کبھی اس وہم میں رہتا ہے. کہ اس مار دیا جائےگا. یا ایسی معمولی چیزوں سے جن سے ڈرنا بالکل مناسب نہیں مثلاً مر یض گزشتہ زمانہ کے خطرات اور دردوں کو یا اپنی کی ہوئی غلطیوں کو یاد کر کے یا آئندہ خوفوں کا وہم کرکے ڈرتا ہے، حتی کہ اس مرض میں اپنے قبر کا سوچ کرڈرا کرتے ہیں.بعض مریض ایسی چیزوں سے ڈرا کرتے ہیں. جن کا بظاہر سبب تو ضرور ہوتا ہے.جسے گولی کا لگ جانا چھت کا گرنا یا ایکسیڈنٹ کا ہونا مگر وہ اس میں حد سے گزر جاتے ہیں
اسباب
سرسام یا شدید بخاروں کے بعد کبھی یہ مرض ہو جاتا ہے. کبھی کثرت رنج وغم اور کبھی ضعف دماغ یا کثرت مباشرت سےیہ مرض پیدا ہوتا ہے. جو لوگ اتشک وسوزاک کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہوں. اکثر کو یہ مریض ہو جاتا ہے گاہے بواسیر اور اور عورتوں میں حیض کی بندش اور لیکوریا  بھی اس مرض کا پیش خیمہ بن جاتے ہیں. اکثر جلق کے عادی مریض اس مرض میں مبتلا ہوتے دیکھے گئے ہیں. اور بعض مریض کثرت سے رویا کرتے ہیں. اور تنہائی پسند ہو جاتے ہیں
علامات
مریض کے چہرے پر زردی اور سیاہی غالب ہوتی ہے. آنکھیں  بے رونق ہو جاتی ہیں. جلد خشک اور ہاضمہ خراب رہتا ہے. فر ضی رنج وغم میں ڈوبا رہتا ہے. اور کچھ لوگ لڑنے جھگڑنے اور فساد پر آمادہ ہو جاتے ہیں
علاج
مریض کو پر فضا مقام پر منتقل کریں کُھلے باغات اور پہاڑوں کی سیر کرائیں. اطباء کو چاہیے. کہ مریض کو ہرگز ہر گز نہ کہے کہ یہ تمهارا وہم ہے . بلکہ اس کا اعتماد بحال کرائیں. اور دوست کے طرح پیش ائے. اگر سوزاک کے وجہ سے مرض ہو .تو سب سے پہلے نرم غذا دیکر نسخہ الشفاء حب ملین دو سے تین گولیاں دودھ کے ساتھ دیکر مسہل کرائیں. اورعلاج مکمل ہونے کے پر ہر پندرہ دن بعد نسخہ الشفاء حب ملین سے تنقیہ کرنا ضروری ہے
نسخہ الشفاء حب ملین
سوداوی بلغمی اور صفراوی امراض کے لئے بے حد مفید ہے. یورک ایسڈ ، نقرس گنٹھیا خارش جذام اتشک سوزاک اور ہر قسم کے جلدی امراض میں علاج سے پہلے دینا نہائیت ہی ضروری اور مفید ہے. اس کے کھانے سے بدن پیٹ اور خون کا صفایا ہو جاتا ہے. بدن میں جو سدے بنے جاتے ہیں اس کے کھانے سے سدوں کے نکلنے میں مدد فراہم کرنے اور تنقیہ کرنے میں بے نظیر ہے. اس میں خاص بات یہ ہےکہ ایک گو لی کے کھانے سے دو پاخانے اتے ہیں. اور تین گولی کھانے سے چھ پاخانے اتے ہیں. جب اس کا کھانا مطلوب ہو.تو ایک دن پہلے نرم غذا کھائیں.اور اس کے استعمال کے ساتھ نیم سیر نیم گرم دودھ پیئں پھر چار گھنٹے بعد نیم گرم دودھ دوبارہ پیئں. اور دوران استعمال کھانے سے اجتناب کریں صرف پانی پیا جا سکتا ہے. اگر بھوک لگے .تو نیم گرم دودھ پیا جائے. اس دوائی کے کھانے سے مادہ بکثرت خارج ہوتا ہے. مگر دودھ پینے کی وجہ سے ضعف بالکل نہیں ہوتا ایک حب سے قوی جسم آدمی کو پانچ حب تک دے سکتے ہیں اس کے کھانے سے گھبراہٹ اور الٹیاں آنے کی صورت میں دودھ کا استعمال سے گھبراہٹ ختم ہو جاتی ہے. اور الٹیاں آنے پر گھبرانا نہیں چاہیئے ایساروٹین کا حصہ ہے بعد از فراغ مسہل غذا نرم مثل کھچڑی کھانی چاہیئے
نسخہ الشفاء : شنگرف رومی 12 گرام، تنکار خام 25 گرام، حب السلاطین مدبر 50 گرام، دیسی لیموں 50 عدد
ترکیب تیاری : تینوں اوپر والے اجزاء کو باریک پیس کر کے کھرل میں ڈال کر ایک سے دو لیموں کا رس نچوڑ دیں اور زودار ہاتھوں سے کھرل کرتے جائیں. جب لیموں کا رس کم ہو جائے تو اور لیموں کارس دوائی پر نچوڑ دیں اسطرح پورے 50 لیموں کارس کھرل سے خشک کرکے گولیاں بقدر فلفل سیاہ بناکر شیشہ میں محفوظ کر لیں. ایک قیمتی نسخہ ہے اس کو دائمی قبض اور دیگر امراض میں استعمال کرکے خلق خدا کو فیض پہنچائیں اور سنبھال کر رکھ دیں. انشاءاللہ اگے چل کر اس طریقہ علاج میں یہ کافی کام آئیگا ا گر ضروت محسوس کریں. حب مسہل اخلاط ثلاثہ بھی دے سکتے ہیں جب مسہل سے فارغ ہو یہ منضج شروع کروائے جائیں
منضج سودا وبلغم
نسخہ الشفاء : عنب الثعلب 7 گرام،گل بنفشہ 7 گرام، گل سرخ 7 گرام ، تخم کانسی 7 گرام، بیخ کانسی 7 گرام، شاہترہ 7 گرام، بیخ بادیان 7 گرام، بادیان 7 گرام، پرسیاؤشان 7 گرام، گاؤزبان 5 گرام، گل گاؤزبان 5 گرام اصل السوس 5 گرام ، مویز منقی 10 دانہ، انجیر زرد 5 دانہ
ترکیب تیاری : ان تمام کو ادویات کو کوٹ کر آدھا کلو پانی میں بھگو دیں. صبح جوش دیکر صاف کرکے خمیرہ بنفشہ 35 گرام اس میں ڈا ل کر پیئں. یہ ایک روز کی دوائی ہے. اگر بخار ہو تو خاکسی 10 گرام کا اضافہ کریں اور اگر نزلہ ہو تو گل سرخ موقوف کردیں. اس طرح ساتھ روزتک دوائی پیئں اور آٹھویں روز ان دواوں کا اضافہ صر ف ایک دن کے لئے کریں
نسخہ الشفاء : سنامکی 7 گرام، مغز فلوس 70 گرام، گل قند 40 گرام، ترنجبیں 40 گرام، شیر خشت 40 گرام، روغن بادام 12 گرام
یہ ادویات مندرجہ بالا منضج میں حل کرکے 10 گرام، روغن بادام ڈالکر کرکے پی لیں
اس مسہل سے فارغ ہوکر آب دال مونگ یا یخنی کھچڑی مونگ کی کھائیں اور پیاس کے صورت میں عرق مکو پئیں اور اگلے روز اس مسہل کو نسخہ سے نکال کر منضج پندرہ دن تک جاری رکھیں. اور ساتھ ساتھ تدبیر ذیل بھی لیا کریں
نسخہ الشفاء : عرق مکو 10 گرام، عرق بادیان 10 گرام، تخم ریحان 5 گرام
ترکیب تیاری : تینوں کو رات اکٹھے ایک پیالے میں ڈال کر پندرہ دن صبح پئیں اور اس کے بعد دوائی شروع کریں 
نوٹ ؟ جو حکماء اس طریقہ علاج کو اپنائیں. تو بضلہ اللہ کامیابی کے قوی امکانات ظاہر ہونگے. اور انشاءاللہ بڑی بڑی خطرناک بیماریوں کا علاج اس طریقہ سے ممکن ہو جاتا ہے

دوا خود بنا لیں یاں ہم سے بنی ہوئی منگوا سکتے ہیں
میں نیت اور ایمانداری کے ساتھ اللہ کو حاضر ناضر جان کر مخلوق خدا کی خدمت کرنے کا عزم رکھتا ہوں آپ کو بلکل ٹھیک نسخے بتاتا ہوں ان میں کچھ کمی نہیں رکھتا یہ تمام نسخے میرے اپنے آزمودہ ہوتے ہیں آپ کی دوعاؤں کا طلب گار حکیم محمد عرفان
ہر قسم کی تمام جڑی بوٹیاں صاف ستھری تنکے، مٹی، کنکر، کے بغیر پاکستان اور پوری دنیا میں ھوم ڈلیوری کیلئے دستیاب ہیں تفصیلات کیلئے کلک کریں
فری مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں

Helpline & Whatsapp Number +92-30-40-50-60-70

Desi herbal, Desi nuskha,Desi totkay,jari botion se ilaj,Al shifa,herbal

تلاش کریں (Search)

Recent Post حالیہ پوسٹ

Categories مظامین


اس ویب سائٹ پر فراہم کی گئی تمام معلومات کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے۔ کسی نسخہ کو پیشہ ورمعالج سے مشورہ لیے بغیر نہیں اپنانا چاہیئے۔

مشورہ کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
حکیم محمد عرفان، فاضل طب والجراحت، رجسٹرڈ۔
Helpline & Whatsapp Number
0 30 40 50 60 70